تاسف م م مغل بھائی کے لئے دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
محمود بھائی ، خدا آپ کو سلامت رکھے۔ آپ کی صحت یابی کے لئیے دعا گو ہوں۔
کچھ صدقہ خیرات کریں کہ آپ پے در پے مشکلات کا شکار ہیں۔
 
بہت افسوس ہوا اس حادثے کا ، امید ہے کہ زیادہ گہری چوٹیں نہیں ہوں گی دعا ہے اللہ پاک مغل بھیا کو جلد صحت عطا فرمائے اور وہ جلد پھر سے محفل کی رونق بنیں ۔ امین
 

بلال

محفلین
اللہ تعالیٰ م۔ م۔ مغل بھائی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، انہیں لمبی عمر، مکمل صحت اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ کیا ہوا؟ کل ہی میں نے ان کو ای میل کیا ہے۔ بہر حال دعا ہے کہ جلد از جلد محمود صحتیاب ہو جائیں، مکمل صحت کے ساتھ۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت م-م مغل صاحب کو شفاء کاملہ عطا فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔آمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج فون تو مغل بھائی کا آن ہے لیکن ریسیو نہیں کر رہے، میں نے زیادہ کوشش کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ دراصل حادثے میں اُن کا فون بھی ٹوٹ گیا تھا اسی لئے رابطہ منقطع تھا۔ اب شاید کوئی متبادل فون استعمال کر رہے ہوں گے۔
 

کاشفی

محفلین
انشاء اللہ، اللہ رب العزت اُنہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے گا۔ اور اُمید ہے کہ وہ بہت جلد اپنی صحت کے بارے میں محفلین کو آگاہ کریں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تھوڑی دیر قبل میری مغل بھائی سے بات ہوئی ہے۔ اب وہ گھر پر منتقل ہو گئے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں۔ آپ سب دوست دعا کیجے ۔ انشااللہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔
 

کاشفی

محفلین
بہت اچھی خبر سنائی آپ نے محمد احمد بھائی۔۔ اللہ م-م مغل بھائی اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور خوش و خرم رکھے۔ آمین۔
 

نازنین ناز

محفلین
ابھی تھوڑی دیر قبل سمیع بھائی نے بھی یہ خوش خبری سنائی ہے کہ ان کی بھی مغل بھیا سے بات ہوئی ہے، وہ اب پہلے سے کافی بہتر ہیں اور گھر پر ہیں۔ قابل اطمینان اور خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ کوئی فریکچر نہیں ہوا ہے۔ سمیع بھائی یہ عندیہ بھی دے رہے تھے کہ وہ اگر عیادت کو گئے تو شاید مجھے بھی ساتھ لے کر جائیں۔
اللہ مغل بھیا کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے اور انہیں مزید آزمائشوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
 

محمد امین

لائبریرین
اللہ خیر۔۔۔ اللہ انہیں صحت یاب فرمائے۔ میں بے حد مصروف تھا یہ تھریڈ میں نے ابھی دیکھا۔۔

محمد احمد بھائی ان کے گھر کا پتا اگر اپکو معلوم ہو تو مجھے ذ-پ کر دیں میرے گھر کے پا س ہی رہتے ہیں وہ مگر مجھے پتا نہیں معلوم۔ میں کل کوشش کروں گا عیادت کو جاؤں۔۔



تدوین: ابھی محمود بھائی کو موبائل پر پیغام بھیجا تھا، انکا جواب آیا تو کال ملا لی۔ آواز اور چہکار سے تو اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اللہ بہتری فرمائے۔ بتا رہے تھے کہ کافی بہتر ہیں اور فریکچر وغیرہ نہیں ہے۔ الحمد للہ
 

ایم اے راجا

محفلین
میں نے آج اور ابھی یہ خبر دیکھی ہے، اللہ تعالٰی مغل صاحب کو بہترین صحت عطا فرمائے اور حفظ و امان میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاۃ
میں بشمول محمد احمد کے سبھی دوستوں بہنوں بھائیوں بزرگوں کا صمیمِ قلب سے شکر گزار ہوں کہ ناچیز کو دعاؤں میں نہ صرف یاد رکھا بلکہ محمد احمد ، امین ، ایم اے راجہ،حافظ سمیع اللہ آفاقی اور زویا جی سمیت مجھ ناچیز سے رابط میں رہے۔مالک و مولیٰ کے فضل و کرم سے خاصا بہتر ہوں۔ دفتر جاتے ہوئے ایک ذہنی انتشار (کچھ دن قبل کے مراسلوں میں اس کا اشارہ موجود ہے۔۔ شمشاد بھائی یقیناً پہنچ گئے ہیں۔۔ ایک دوسرے فورم کے حوالے سے محمد احمد بھی شاید جان گئے ہوں ) میں ڈوبے ہوئے یہ حادثہ ہوا ، جو احباب میرے ساتھ سفر کرچکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ میں رفتار کے معاملے میں خاصا محتاط اور محتاج ہوں یہ الگ قصہ کہ گز بھر کی زبان زیادہ فراٹے بھرتی ہے ۔۔۔یہ کوئی ساڑھے دس کا عمل تھا کہ گودھرا (گئو دھرا) کے علاقے میں ایک پانی سپلائی کرنے والے ٹرک نے ہنگامی بریک لگا دی۔ اسپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے رفتار یوں بھی ٹوٹ چکی تھی۔ بریک لگانے کے عمل میں لیور پر پاؤں پڑنے کی بجائے زمین پر پڑ گیا، پھر میں جس کا سوار تھا وہ مجھ پرسوار۔۔۔۔ موبائل گر کر خراب ہوچلا تھا جبھی احباب سے رابطہ نہ ہوسکا، میں اس مد میں معذرت خواہ ہوں کہ پریشانی میں مزید زحمت اٹھانی پڑی عموماً نمبر موبائل میموری میں ہوتے ہیں جو کام نہ کر رہا تھا احمد کا نمبر یاد تھا سو اسے ایک صاحب کے نمبر سے سم لگا کر میسج کیا، ابتدا میں تو میں سمجھا کہ لنگڑاہٹ مقدر ہوچکی ہے۔ کہ بایاں پاؤں بوجھ نہیں اٹھا پارہا تھا۔ وہیں پولیس والوں کے پاس گاڑی کھڑی کرواکے ایک رکشہ میں ہسپتا ل گیا۔ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ٹخنے کی ہڈی اور تین انگلیوں کے جوڑ نکل چکے ہیں پلستر کا کہا گیا مگر میں نے منع کردیا،۔ باقی ٹانگوں پر عام سی خراشیں ہیں جو جلد مندمل ہوجائیں گی پر نشان چھوڑ جائیں گی۔۔۔ اندرونی چوٹوں کا بعد میں احساس ہوا جب قے میں خون آنے لگا تھا۔ بہر کیف دیسی ٹوٹکے اور بدیسی دوائیں کھا رہا ہوں ۔ بہت سے احباب گھر بھی آنا چاہ رہے تھے یہ میری بد بختی پر ہی محمول ہوتا ہےکہ میرے احباب کی تعداد لگ بھگ پانچ ہزار ہے مگر صرف ایک بزرگ کو ہی میرا گھر معلوم ہے اور ایک صرف ایک صاحب کے پاس میرا گھر کا فون نمبر ہے ۔۔ شمالی ناظم آباد کی پہاڑیوں (جس پر کٹی پہاڑی کا علاوہ خاصی بد نامی رکھتا ہے) پر میں کس دوست کو سانس پھلانے کی زحمت دوں یہ میرے اختیار میں نہیں اور نہ میرا اخلاص اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ وہ دوست جن سے میرے مراسم 27 سال پر محیط ہیں وہ بھی اس حوالے سے محروم ہیں ۔ شاید یہ عمران سیریز کا علی عمران بننا ہماری گھٹی میں شامل ہے۔۔ یکبارگی میں احساس ہوا کہ یہ تو غلط ہے۔۔ بہر حال میں یہ معاملہ بھی ختم کرنے کا سوچتا ہوں ۔۔ اور انشا اللہ جلد یا بہ دیر حافظ صاحب، بھابھی محترمہ ، گڑیا رانی ، احمد میاں اور امین کی خواہش کے عین مطابق انہیں اپنے غریب خانے کی زحمت دوں گا۔۔ مجھے خوشی ہوگی کہ میں اپنے مہمان دوستوں کی خدمت میں خود شریک رہوں نہ یہ کہ میں ٹھسے سے بیٹھا رہوں اور میرے مہمان کی خدمت کا شرف میرے بہن بھائی لے اڑیں ۔۔۔ بھئی اتنا حسد اور رشک کرنے کا تو مجھے بھی حق ہے ۔ میں فی الوقت لیپ ٹاپ سے محفل میں حاضر ہوں عادت نہیں سو لکھنے میں غلطی پر غلطی کر کے درست کرنے میں زیادہ دیر لگا رہا ہوں۔بیٹھ کر فی الحال نہیں آسکتا کہ پاؤں پر زور پڑتا ہے۔ میں ایک بار پھر اپنے سب احباب کا شکر گزار ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے میرے خام وجود سے بڑھ کر دعاؤں میں یاد رکھا اور زحمت اٹھائی۔ انشا اللہ فرداً فرداً بھی سبھی احباب کے مراسلات کا مقروض ہوں جلد ادا کروں گا انشا اللہ۔
آپ کی محبتوں کااسیر:
م۔م۔مغل
(محمد محمود الرشید مغل)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top