تاسف م م مغل بھائی کے لئے دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل پہ دیکھ کے، میں اتنا ادبی جواب تو نہیں دے سکتا ہاں شکریہ ضرور کہہ سکتا ہوں :)
اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
 
محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ بھیا بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ دیکھ کر۔ اور ہم آپ کو تنگ بھی نہیں کرنا چاہتے تھے آپ کی پریشانی میں۔۔وہ تو بس حادثے کا سن کر دل بے چین ہوگیا آپ سے ملنے کے لیے اسی لیے فوراً فون کرڈالا آپ کو۔ ورنہ آپ تو جانتے ہیں میں ملنے ملانے کے معاملے میں کتنا چور ہوں۔۔ :notworthy: اللہ سے دعا ہے آپ کو جلد شفایاب فرمائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محمود،آپ کو یہاں واپس دیکھ کر بہت اطمینان اور خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
کسی زمانے میں میں بھی نیٹ پر ہونے والی باتوں کی ٹینشن لے لیا کرتا تھا، اب ان کی پرواہ نہیں کرتا ہوں۔ اللہ تعالی نے آپ کو حساس دل دیا ہے، جو بات بات پر ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ کے متعلق ہی شاعر نے کہا ہے:

تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئینہ ہے وہ آئینہ
کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں​
ویسے آج آپ کی ایک تحریر نے محسن حجازی کی یاد دلا دی۔ بوجھیے کیوں؟
 
نازنین ناز

محفلین
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تونے ہمارے مغل بھیا کو دوبارہ محفل میں قدم رنجہ فرمانے کا موقع عنایت فرمایا۔ مغل بھائی! آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا اور دل کو تسلی ہوگئی کہ ہمارے مغل بھیا ان شاء اللہ جلد ہی عملی زندگی میں بھی ایسے ہی متحرک ہوجائیں گے جیسے کہ اس شدید نوعیت کے حادثے کے باوجود اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے محفل میں فعال ہوگئے ہیں۔
اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یاب فرمائے۔ آمین
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاۃ
میں بشمول محمد احمد کے سبھی دوستوں بہنوں بھائیوں بزرگوں کا صمیمِ قلب سے شکر گزار ہوں کہ ناچیز کو دعاؤں میں نہ صرف یاد رکھا بلکہ محمد احمد ، امین ، ایم اے راجہ،حافظ سمیع اللہ آفاقی اور زویا جی سمیت مجھ ناچیز سے رابط میں رہے۔مالک و مولیٰ کے فضل و کرم سے خاصا بہتر ہوں۔ دفتر جاتے ہوئے ایک ذہنی انتشار (کچھ دن قبل کے مراسلوں میں اس کا اشارہ موجود ہے۔۔ شمشاد بھائی یقیناً پہنچ گئے ہیں۔۔ ایک دوسرے فورم کے حوالے سے محمد احمد بھی شاید جان گئے ہوں ) میں ڈوبے ہوئے یہ حادثہ ہوا ، جو احباب میرے ساتھ سفر کرچکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ میں رفتار کے معاملے میں خاصا محتاط اور محتاج ہوں یہ الگ قصہ کہ گز بھر کی زبان زیادہ فراٹے بھرتی ہے ۔۔۔یہ کوئی ساڑھے دس کا عمل تھا کہ گودھرا (گئو دھرا) کے علاقے میں ایک پانی سپلائی کرنے والے ٹرک نے ہنگامی بریک لگا دی۔ اسپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے رفتار یوں بھی ٹوٹ چکی تھی۔ بریک لگانے کے عمل میں لیور پر پاؤں پڑنے کی بجائے زمین پر پڑ گیا، پھر میں جس کا سوار تھا وہ مجھ پرسوار۔۔۔۔ موبائل گر کر خراب ہوچلا تھا جبھی احباب سے رابطہ نہ ہوسکا، میں اس مد میں معذرت خواہ ہوں کہ پریشانی میں مزید زحمت اٹھانی پڑی عموماً نمبر موبائل میموری میں ہوتے ہیں جو کام نہ کر رہا تھا احمد کا نمبر یاد تھا سو اسے ایک صاحب کے نمبر سے سم لگا کر میسج کیا، ابتدا میں تو میں سمجھا کہ لنگڑاہٹ مقدر ہوچکی ہے۔ کہ بایاں پاؤں بوجھ نہیں اٹھا پارہا تھا۔ وہیں پولیس والوں کے پاس گاڑی کھڑی کرواکے ایک رکشہ میں ہسپتا ل گیا۔ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ٹخنے کی ہڈی اور تین انگلیوں کے جوڑ نکل چکے ہیں پلستر کا کہا گیا مگر میں نے منع کردیا،۔ باقی ٹانگوں پر عام سی خراشیں ہیں جو جلد مندمل ہوجائیں گی پر نشان چھوڑ جائیں گی۔۔۔ اندرونی چوٹوں کا بعد میں احساس ہوا جب قے میں خون آنے لگا تھا۔ بہر کیف دیسی ٹوٹکے اور بدیسی دوائیں کھا رہا ہوں ۔ بہت سے احباب گھر بھی آنا چاہ رہے تھے یہ میری بد بختی پر ہی محمول ہوتا ہےکہ میرے احباب کی تعداد لگ بھگ پانچ ہزار ہے مگر صرف ایک بزرگ کو ہی میرا گھر معلوم ہے اور ایک صرف ایک صاحب کے پاس میرا گھر کا فون نمبر ہے ۔۔ شمالی ناظم آباد کی پہاڑیوں (جس پر کٹی پہاڑی کا علاوہ خاصی بد نامی رکھتا ہے) پر میں کس دوست کو سانس پھلانے کی زحمت دوں یہ میرے اختیار میں نہیں اور نہ میرا اخلاص اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ وہ دوست جن سے میرے مراسم 27 سال پر محیط ہیں وہ بھی اس حوالے سے محروم ہیں ۔ شاید یہ عمران سیریز کا علی عمران بننا ہماری گھٹی میں شامل ہے۔۔ یکبارگی میں احساس ہوا کہ یہ تو غلط ہے۔۔ بہر حال میں یہ معاملہ بھی ختم کرنے کا سوچتا ہوں ۔۔ اور انشا اللہ جلد یا بہ دیر حافظ صاحب، بھابھی محترمہ ، گڑیا رانی ، احمد میاں اور امین کی خواہش کے عین مطابق انہیں اپنے غریب خانے کی زحمت دوں گا۔۔ مجھے خوشی ہوگی کہ میں اپنے مہمان دوستوں کی خدمت میں خود شریک رہوں نہ یہ کہ میں ٹھسے سے بیٹھا رہوں اور میرے مہمان کی خدمت کا شرف میرے بہن بھائی لے اڑیں ۔۔۔ بھئی اتنا حسد اور رشک کرنے کا تو مجھے بھی حق ہے ۔ میں فی الوقت لیپ ٹاپ سے محفل میں حاضر ہوں عادت نہیں سو لکھنے میں غلطی پر غلطی کر کے درست کرنے میں زیادہ دیر لگا رہا ہوں۔بیٹھ کر فی الحال نہیں آسکتا کہ پاؤں پر زور پڑتا ہے۔ میں ایک بار پھر اپنے سب احباب کا شکر گزار ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے میرے خام وجود سے بڑھ کر دعاؤں میں یاد رکھا اور زحمت اٹھائی۔ انشا اللہ فرداً فرداً بھی سبھی احباب کے مراسلات کا مقروض ہوں جلد ادا کروں گا انشا اللہ۔
آپ کی محبتوں کااسیر:
م۔م۔مغل
(محمد محمود الرشید مغل)

اور ۔۔۔۔ چار دن کے انتظار و اضطراب کے بعد ۔۔۔ بالآ خر آج آپ سے فون پر بات ہو ئی تو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ماشاللہ آپ رو بصحت ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سدا سلامت رہیں سدا خوش آباد و خوش مراد
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حوصلہ انسان سے ہر مشکل کام کروا لیتا ہے اور محمود بھائی میں الحمداللہ بہت حوصلہ ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے زیادہ زخم نہیں آئے۔ میرے ایک دوست عبدالباسط جن کی ایک حادثے میں دونوں ٹانگے ٹوٹ گئی تھیں۔ حوصلے والے تھے اور ہمت نا ہاری جس کی وجہ سے اب وہ اپنے پاؤں پر الحمداللہ بہت اچھی طرح چل سکتے ہیں۔ آپ بھی انشاءاللہ بہت جلد صحت یاب ہو جائے گے اللہ کے کرم سے ہاری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے آمین
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کو صحت و تندرستی دے مغل لالہ ، یہ دھاگہ تو آج ہی میری نظروں سے گزرا ہے ۔
آپ کی تندرستی کے لئے اللہ سائیں سے دُعا گو ہوں۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کو محفل میں دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کی ہمت واستقامت کے تو ہم اسی دن قائل ہوگئے تھے جس دن آپ سے ملاقات کی تھی لیکن آج آپ نے محفل میں باوجود اتنے سخت حادثے کے تشریف لاکر اس کا عملی ثبوت بھی دے دیا ہے۔ یہ اس بات پر بھی دلالت کرتا ہے کہ آپ محفلین سے کتنی محبت کرتے ہیں اور آپ کو ان کی تشویش اور پریشانی رفع کرنے کی کتنی فکر رہتی ہے۔
اللہ آپ کو جلد از جلد مکمل صحت یاب فرمائے اور آئندہ ہر قسم کی آزمائشوں سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین
اگر ممکن ہو تو کچھ صدقہ وغیرہ بھی کردیں کیوں کہ صدقہ ہر بلا کو دُور کرتا ہے۔ شکریہ
والسلام
 
وجی

لائبریرین
الحمداللہ ، آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
اللہ آپ اور آپکے خاندان پر رحم و کرم کرے اور آپ کی تمام مشکلات کو آپ پر آسان کردے آمین ثم آمین
اللہ آپکو اور آپکے خاندان کو صحت و تندرستی اور ہمت و استقامت عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
مغل بھیا سلامت رہیے، آپ خود محفل میں آگئے اس سے ہم سب کو بہت ڈھارس ہوگئی ہے۔ انشااللہ آپ بہت جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

اللہ آپ کی مشکلات و پریشانیاں دور کرے (آمین)۔
 
Rashid Ashraf

محفلین
بھیا مغل، خدا کرے آپ جلد صحتیاب ہوجائیں
مجھ نالائق نے حال ہی میں آپ کو "شاعروں ادیبوں کے چونکا دینے والے اسکینڈلز" بھیجی تھی، یہ سب اسی نامعقول کتاب کے اثرات ہیں۔ ایک اور دوست ہیں جو اسے پڑھ کر بلند فشار خون کی شکایت کرتے نظر آئے!
آپ نے لکھا "شاید یہ عمران سیریز کا علی عمران بننا ہماری گھٹی میں شامل ہے۔۔"
علی عمران کے تعلق سے کٹی پہاڑی جیسی کئی پہاڑیوں کا ذکر یاد آرہا ہے، سب سے پہلے تو عقابوں کے حملے، پھر شہباز کا بسیرا۔ اس کے علاوہ شوگر بینک اور خونریز تصادم میں بھی احوال ملتا ہے
ارے صاحب! کٹی پہاڑی سے ذرا قریب ہی تو ابن صفی محو خواب ہیں!
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا اس کتاب میں مغل بھائی کا بھی کوئی چونکا دینے والا سکینڈل موجود ہے؟ میں ابھی خریدتا ہوں یہ کتاب۔
 
Rashid Ashraf

محفلین
صاحب، کتاب تو بازار میں ناپید ہوئی، مصنف اس کے بلیک بیلٹ ہیں، میں نے تسلی کرکے ہی مغل صاحب کو ارسال کی تھی، کتاب میں 'سینڈل' تو بہت نظر آئے لیکن بھائی مغل کا کوئی اسکینڈل شامل نہیں ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
راشد اشرف صاحب، اس طرح کے سکینڈل تو بین السطور پائے جاتے ہیں، سامنے کی عبارت میں نظر نہیں آتے۔ ویسے بھی اتنے م جو مغل بھائی کے نام کے ساتھ لگے ہوئے ہیں یہ کسی پرانی شناخت پر پردہ ڈالنے کے لیے بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے بھی وہ اپنے کسی گمشدہ ماضی کا اشارتاً ذکر کرتے رہتے ہیں۔ :cautious:
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت خوشی ہیکہ آپ اب کافی بہتر ہیں، اللہ کے حضور دعا ہیکہ وہ آپکو جلد مکمل صحت عطا فرمائے، اور آپکو ہمیشہ بشمول خاندان اپنی و امان میں رکھے۔ آمین۔
 
مغزل

محفلین
دوستو ، بہنو ، بھائیو۔۔۔
میں آج دفتر آیا ہوں ماشا اللہ ، انشا اللہ پہلے کی طرح جلد احباب کے قرض بھی اتاروں گا۔
فی الحال پاؤں پہ زیادہ زور نہیں دے رہا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ پہلے سے خاصا بہتر ہوں۔
آپ دوستوں بہنوں بھائیوں کی دعائیں ہیں ۔۔ باری تعالیٰ مجھے آپ کی محبتوں کا اسیر رکھے آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top