موت سے مت ڈرا مجھے، نیند سے مت جگا مجھے ۔ فاتح الدین بشیر

آپ کی محبتوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہوں
ایسا نہ کہیں۔
اصل میں شاعر کو یہ آزادی اور قدرت حاصل ہوتی ہے کہ اپنے احساسات کو پیش کر پاتا ہے۔ مگر ایک غیر شاعر اپنے احساسات کے لیے الفاظ ڈھونڈتا ہے، اور جب کسی شاعر کے ہاں اس کو وہ احساس مل جاتا ہے، تو وہ اس کی پزیرائی کرتا ہے۔

میرے لیے یہ محفل اس لیے بھی ایک نعمت ہے کہ اس دور میں کہ جب یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ اردو شاعری کا معیار برقرار نہیں رہا، یہاں آ کر اطمینان ہوا کہ ابھی اردو بانجھ نہیں ہوئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

اردو محفل کو اس لحاظ سے بھی ایک ممتاز مقام حاصل ہے کہ یہاں عہد حاضر کے کئی نامور شعرا موجود ہیں جو ایک اعزاز ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک طرحی مشاعرے کے لیے لکھی گئی خاکسار کی ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر:

موت سے مت ڈرا مجھے، نیند سے مت جگا مجھے
فقر گو دلربا مجھے، خوابِ غنا دِکھا مجھے

حسن ترا فقط ملال، ذات مری بھی پائمال
اوجِ کمال و لازوال، کافی ہے اک خدا مجھے

روئے گریزِ دلبراں مرگ برائے عاشقاں
نامہ بنامِ دیگراں، قاصدا! مت دِکھا مجھے

کوچہ بہ کوچہ دل بہ دل، نقشِ وجود گِل بہ گِل
مثلِ صبا و آہِ دل پھرنا ہے جا بجا مجھے

بادۂ ناب کر کشید، شعر و سخن، کبھی نشید
چھوڑ یہ وعدہ و وعید، بزم اُٹھا، سجا مجھے

جان سے جب قریب تھا، کہتا تو کچھ حبیب تھا
"لفظ بہت عجیب تھا، یاد نہیں رہا مجھے"
فاتح الدین بشیرؔ​
فاتح بھائی، ایک شعر غزل ارسال کرتے وقت رہ گیا تھا یہ دیکھیے یہ والا:
میں بطورضمیمہ شامل کر دیا ہے :)

طرحی غزل سب نے پڑھی، اک بار پڑھی، کئی بار پڑھی
اس میں بھلا، لکھا ہے کیا، پڑھ کر ذرا سمجھا مجھے
 
اردو زبان کی عالمہ ہونے کے باوجود اگر آپ ہی نہیں سمجھیں کہ اس غزل میں کیا لکھا ہے تب تو مجھے اسے واقعی حذف کر دینا چاہیے۔:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اردو زبان کی عالمہ ہونے کے باوجود اگر آپ ہی نہیں سمجھیں کہ اس غزل میں کیا لکھا ہے تب تو مجھے اسے واقعی حذف کر دینا چاہیے۔:)
اتنا بڑا الزام :)
فاتح بھائی، یہ تنقید نہیں بلکہ آمد ہے ، سب قصور آپ کے کلام کا ہے جس کے آخری شعر پر آمد ہو جاتی ہے :) ہمارا قصور تھوڑا ہی ہے :)
 
شکریہ خالد بھائی، آپ تو شاعری کے زمرے میں کم کم ہی آتے ہیں۔ آتے رہا کیجیے
آتے تو ہیں حضور, بس کمنٹ صرف اس وقت کرتے ہیں جب کوئی آپ کی طرح کی
images

Precision Balance پر پوری اترتی ہوئ شاعری دل میں اترجائے جیسے زیادہ تر آپ فرماتے ہیں سینہ ٹھوک کر
 
جاسمن

لائبریرین
بہت پیاری غزل ہے۔ مجھے نجانے کیوں اسے دوسری بار پرھتے مُنی بیگم کی آواز کانوں میں آ رہی ہے۔ اب تو عرصہ گُذرا۔۔۔ صحیح طرح یاد بھی نہیں۔ سبو اُٹھ،اُٹھا سبو۔ پیالہ بھر۔۔۔۔کچھ اسی طرح کے الفاظ تھے۔۔۔شاید وہ نظم ہے۔ ابھی تو میں جوان ہوں۔
آپ کی کچھ غزلیں پرھتے لگتا ہے ہم کسی بہت شاندار دور کے مشاعرے میں ہیں ۔۔۔۔اتنے خوبسورت اور مشکل الفاظ آپ کیسے سوچتے ہیں۔ اب اسے مزید سمجھنے کی کوشش کروں گی۔ چند الفاظ کا مطلب دیکھوں گی۔ لیکن نیٹ پہ اچھے لغت نہیں ہیں۔ کتنے ہی الفاظ نہیں ملتے۔آپ کو چاہیے میرے جیسے ان پڑھ لوگوں کے لئے اپنی شاعری کے مراسلے کے بعد اگلے مراسلے میں آسان الفاظ میں نثر کر دیا کریں۔ یا کم از کم مشکل تراکیب کے معنی ہی لکھ دیں۔ قسم سے ابھی کل پرسوں آپ کی ایک غزل کے چند اشعار کو سمجھنے میں کئی لغات دیکھنا پڑے۔ کیا کریں اتنی خوبصورت شاعری سے محروم نہیں رہا جاتا۔
 
Top