چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
لو بے صبروں کے لیے بھی شعر حاضر ہے:p


سوچا ہم نے، کون ہوسکتی ہے شیر کی خالہ جان
ایک دم زہن میں آیا، ارے وہ ہے تو جھلی سارہ خان:tongue:
 

کاشفی

محفلین
لیجے جناب ہماری پیاری "اردو محفل" کے لئے ہماری تُک بندی بھی حاضر ہے۔

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں ہر شخص کا دل شاد ہے، یہ اردو محفل ہے


محبت، احترامِ باہمی، سب کچھ تو ہے اس میں
شناسا ہے یہاں ہر اجنبی، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں رقصاں ہے خوشیوں کی پری ، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں ہر بات میں ہے زندگی ،سب کچھ تو ہے اس میں
نبیل و زکریا، شمشاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

یہاں تحریر میں ہر بات ہے، ہر بات اعلٰی ہے
جسے دیکھا نہیں ، وہ بھی یہاں پر دیکھا بھالا ہے
یہاں باتیں انوکھی ہیں، یہاں ہر ڈھنگ نرالا ہے
کوئی بھیا، کوئی بہنا، کوئی ماموں ہے ، خالہ ہے
وفاؤں کا نگر آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

یہاں اعجاز صاحب ہیں، سبھی کو چاہ ہے اُن کی
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

بہت خوب جناب۔۔!
 

فہیم

لائبریرین
رہتا ہے ہم کو خدشہ اور ہم ہوتے ہیں پریشان
کہہ نہ دیں سعود بھائی، بھابھی کو بٹیا جان
:grin::grin::grin::grin::grin:
 

فہیم

لائبریرین
کرتے ہیں بات کھری نہیں کرتے کوئی ہیر پھیر
شکریہ انیس صاحب، بہت خوب لگا ہم کو یہ شعر​
 

تیشہ

محفلین
جن کی دہشت بہت اور غصہ غضبناک
بہت اونچی ہے بوچھی باجو کی ناک​


zzzbbbbnnnn-1.gif



نائس ۔۔

ناک تو میری واقعی بہت اونچی ہے :battingeyelashes: مکھی تک بیٹھنے نہیں دیتی ۔۔
یہ دیکھو ۔۔۔
124715675123121bvrt.jpg
 
ناک تو میری واقعی بہت اونچی ہے :battingeyelashes: مکھی تک بیٹھنے نہیں دیتی ۔۔
یہ دیکھو ۔۔۔


کوئی بھنورا یہاں بیٹھے ، کہاں ہمت کسی کی ہے
" کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا "
 

کاشفی

محفلین
خوشی جی، جی چاہتا ہے
ناک پر کچھ اشعار کہوں۔۔۔
پر ڈرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کروں۔۔۔
کہیں مُکّا میری ناک پر ہی نہ پڑ جائے
اور ناک بہنے لگے۔۔۔:noxxx:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top