چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عین عین

لائبریرین
جو کچھ ہے تیرے دل میں‌ اُگل
اے دوست میرے محمود مغل
مت الجھا کر تُو یاروں‌ سے
بس سیدھا اپنا رستہ ۔۔۔۔چل
یہ باتیں‌ یوں‌ ہی کہہ دی ہیں
موقع تھا کوئی نہ کوئی مَحل
کرتا ہے بہت دل ملنے کو
ممکن ہو تو مل جا آج یا کَل
 

مغزل

محفلین
جو کچھ ہے تیرے دل میں‌ اُگل
اے دوست میرے محمود مغل
مت الجھا کر تُو یاروں‌ سے
بس سیدھا اپنا رستہ ۔۔۔۔چل
یہ باتیں‌ یوں‌ ہی کہہ دی ہیں
موقع تھا کوئی نہ کوئی مَحل
کرتا ہے بہت دل ملنے کو
ممکن ہو تو مل جا آج یا کَل


جو حکم میر ےیار کا۔:battingeyelashes:
 

عین عین

لائبریرین
’خوشی‘ کا تعارف خوشی کی زبانی
بہت ہو چکی یہ پرانی کہانی
مجھے لگ رہی ہو بہت ہی لڑاکا
تم ہی تو نہیں‌ ہو وہ کرکر نانی
 

آبی ٹوکول

محفلین
zzzbbbbnnnn-1.gif

آجکل تو صرف فلو ہے ۔۔ :tongue: ناک بند ہے دم شم کچھ نہیں ۔۔

کر رکھا ہے گر آپکی ناک میں فُلو نے دم
تو کروالیجیئے آکے مجھ سے ناک دم
:rollingonthefloor:
 

عین عین

لائبریرین
سنو ذرا چھوٹی سی پری، بہت بڑی سی ملائکہ
تم اب اپنا نام بدل کر رکھ لو باجی صاعقہ


نیا شناختی کارڈ بنوانا پڑے گا نادرا سے۔۔۔۔۔۔۔لمبی قطار۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top