چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
خوب محفل سجی ہے، خوب شغل
از "نبیل" بھائی تا جنابِ مغل

مصرعہء ثانی میں "لام" گر گیا ہے پر فکر نہ کریں میں نے اُٹھا کے رکھ لیا ہے کہیں کام آجائے گا۔
 
مغزل

محفلین
چلیے صاحب لام ۔، لسوڑوں کے ذکر میں کام آئے گی ، ہاہا۔

شادیِ مرگ ہم پہ طاری ہے
یہ بتاؤ کہ کس کی باری ہے
 
مغزل

محفلین
خوشی جی سچ کہہ رہا ہوں سچ کے سوا کچھ بھی نہیں کہہ رہا ہوں۔۔۔

ہو جمالو، ہو جمالو بھنگڑا پا لو، مدت بعد اس محفل میں آئی ہے خوشی
شمشاد، نبیل، م م مغل اور دیگر کے ہونٹوں پہ مسکرہٹ لائی ہے خوشی

:grin: سوری۔۔

واہ کیا کہنے جناب ،
 
مغزل

محفلین
سنئے بھیا نبیل
محفل کے مرکزی کیل

ایک ہیں اپنے بھائی ظفری
ساتھ ہے جن کے اچھی نفری

اک جادوگر عالم نیک
نام زکریا لکھیں زیک

الف سے اعجاز عین سے عبید
جانیں جو اشعار کے بھید

ردیف تکیہ قافیہ رضائی
عروض میں لپٹے وارث بھائی

غزلوں اور نظموں سے شغل
کرتے رہتے ہیں بھائی مغل

فی البدیہہ کے شہنشاد
بھائی فیصل عالی جاہ

پھر دکھی کوئی تصویر
کہیں ہونگی اپیا تعبیر

بیبیوں کو کھلائیں حلیب
قلم کی سپاہی اپیا عندلیب

ذہانت کی پڑیا عقل کی کان
اپنی بٹیا سارہ خان

منظرنامہ کی چوپال
ماوراء بیٹھی ہیں اوڑھے شال

گبین کا کیا حال ہے
جیہ کا ملال ہے

چوہے کا بچہ لائیے
عمار بھائی یہاں آئیے

تکنیکی خبروں پر گہری نظر
صابر بھائی کا ہے اثر

محسن ایک حجازی ہیں
کون کہہ رہا پاجی ہیں

بھول سکیں تب تو کریں یاد
محفل کے توپ بھائی شمشاد

بزرگ ہستی جیسبادی
مروجہ اردو کو آگ لگا دی

کہیں پہ مہکا کباب
شب میں ڈھونڈو حجاب

بوچھی اپیا بٹیا سارا
فہیم بھائی کو کس نے مارا

اردو محفل ڈیجیٹل لائبریری
شگفتہ کا حوصلہ فرحت کی دلیری

دعاؤں سے کریں سیراب
کیوں ہیں ایسے لوگ نایاب

ذکر نہ آیا بچاری کا
بٹیا خوشی دلاری کا

سب کی آنکھوں کے تارے تھے
جب سعود میاں کنوارے تھے

فہرست کی تکمیل بعید
رہنے دیجئے ابن سعید

شکریہ جناب ، بہت شکریہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیجے جناب ہماری پیاری "اردو محفل" کے لئے ہماری تُک بندی بھی حاضر ہے۔

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں ہر شخص کا دل شاد ہے، یہ اردو محفل ہے

محبت، احترامِ باہمی، سب کچھ تو ہے اس میں
شناسا ہے یہاں ہر اجنبی، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں رقصاں ہے خوشیوں کی پری ، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں ہر بات میں ہے زندگی ،سب کچھ تو ہے اس میں
نبیل و زکریا، شمشاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

یہاں تحریر میں ہر بات ہے، ہر بات اعلٰی ہے
جسے دیکھا نہیں ، وہ بھی یہاں پر دیکھا بھالا ہے
یہاں باتیں انوکھی ہیں، یہاں ہر ڈھنگ نرالا ہے
کوئی بھیا، کوئی بہنا، کوئی ماموں ہے ، خالہ ہے
وفاؤں کا نگر آباد ہے، یہ اردو محفل ہے

یہاں اعجاز صاحب ہیں، سبھی کو چاہ ہے اُن کی
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے

حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
 
محمد وارث

واہ واہ واہ، لاجواب، بہت خوب احمد صاحب :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top