محفل کے اراکین کی سرکردگی

الف عین

لائبریرین
محفل کے بیشتر اراکین کے اندازِ بیان سے مجھے پورا یقین ہے کہ بہت سے اراکین نے اپنے تعلیمی مرحلات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہوگی یا اپنے میدانِ عمل میں بھی کچھ ایسے ہی کارنامے کئے ہوں گے اور انعامات جیتے ہوں گے۔
یہاں سب آ کر اپنی اپنی نمایاں کارکردگی دوسرے اراکین کو بھی بتائیں۔ شگفتہ کے گولڈ میڈل کی خوش خبری کے بعد سے مجھے یہ خیال آ رہا ہے۔
تو چلیں شروع ہو جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا ایسا کوئی قابل ذکر کارہائے نمایاں نہیں ہے۔ اس لیے معذرت چاہوں گا۔ ایک اوسط درجے کا طالبِ علم رہا اور وقت سے پہلے عملی زندگی میں قدم رکھا اور پھر چل سو چل۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
میرا بھی کم و بیش یہی حال رہا ہے۔ ایک بار مقابلہ نعت خوانی میں تیسری پوزیشن لی تھی آٹھویں کی بات ہے۔
تحریر کا یہ انداز میرے مطالعہ کی دین ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
محفل کے بیشتر اراکین کے اندازِ بیان سے مجھے پورا یقین ہے کہ بہت سے اراکین نے اپنے تعلیمی مرحلات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہوگی یا اپنے میدانِ عمل میں بھی کچھ ایسے ہی کارنامے کئے ہوں گے اور انعامات جیتے ہوں گے۔
یہاں سب آ کر اپنی اپنی نمایاں کارکردگی دوسرے اراکین کو بھی بتائیں۔ شگفتہ کے گولڈ میڈل کی خوش خبری کے بعد سے مجھے یہ خیال آ رہا ہے۔
تو چلیں شروع ہو جائیں۔

اعجاز بھائی کیوں نا آپ ہی سے شروعات کی جائے۔
 
میں نے بھی کبھی کوئی پوزیشن یا میڈل لے کر نہ دیا، کئی جماعتوں میں شروع شروع میں اول آتا رہا کیونکہ میں کلاس میں واحد سٹوڈنٹ تھا :) ۔ اس سے میرے حلیفوں اور حریفوں دونوں کو باتیں بنانے کے لیے وافر مواد میسر آتا رہا۔ نویں جماعت میں ایک بڑے سکول میں داخلہ ہوگیا، اسی جماعت میں ایک بار غلطی سے کلاس کے ایک ذہین لڑکے کے ساتھ ساتھ میرے بھی ایک ٹیسٹ میں 20 میں سے 20 نمبر آگئے ۔ استاد جی نے دوسرے لڑکے کے لیے تو پوری کلاس سے clapping کروائی اور مجھے بلا کر پوچھا کہ سچ سچ بتاؤ کہ اتنے نمبر کیسے آئے ہیں میں اپنی اس پذیرائی سے اتنا بھر پایا کہ پھر دو سال میں کبھی اتنے نمبر نہیں لیے۔
اسی طرح ایف ایس سی میں جب ایف سی کالج میں پڑھا کرتا تھا تو ایک دلچسپ حادثہ میں کیمسٹری کے پریکٹیکل میں سب سے زیادہ نمبر آگئے ، استاد من کے تعریفی جملے مجھے آج بھی یاد ہیں۔

اگر تو تم نے یہ نمبر خود لیے ہیں تو اچھی بات ہے ورنہ اگر تم نے چیٹنگ اور نقل کرکے یہ نمبر لیے ہیں تو ساری زندگی تمہارا ضمیر تمہیں ملامت کرتا رہے گا اور تم کبھی بھی ان نمبروں سے خوش نہیں رہ پاؤں گے۔

میں کھڑا اپنی انوکھی تعریف سنتا رہا اور پھر شرمندہ ہو کر بیٹھ گیا کہ یہ کیا غلطی ہوگئی مجھ سے۔ یہ دو مواقع مجھے آج بھی یاد ہیں اور ان کی یاد میں پھر کبھی میری ہمت نہیں پڑی کہ کبھی امتیازی نمبر یا پوزیشن لے سکوں۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
میں نے آج تک زندگی کا سخت سے سخت ترین مقابلا کیا ، اور آج تک کر رہی ہوں ، جو اک عورت ہوتے ہوئے شاید کوئی اور کرسکتیں ، مجھے اب سب اک مثال جانتے ہیں :chill:
گھر ، باہر جس نے بھی کوئی مثال دینی ہوتی ہے میرا نام لیتے ہیں ، سب کے منہ پر میری ہی ہمت ، حوصلہ ، برداشت اوربہادری ہے 8)
مگر میں اب ایسے تعریفوں کی عادی ہوچکی ہوں اب سن کے بھی کچھ محسوس نہیں ہوتا :p
آج میں اک مقام پر ہوں ، اپنی ہمت ، کوشیش سے ، اپنے بل بوتے پر ،۔
 
اجی حضرت سکول میں کبھی قابلیت کا ایورڈ تو نہ مل سکا لیکن اپنی شرارتوں کی وجہ سے دوسرے دن اسمبلی میں مرغا بننے کا شرف ضرور حاصل ہو۔ لیکن کمال کی بات یہ رہی کہ ہم پاس ضرور ہوتے رہے صفائی کے نمبر لے کر۔

پھر کالج میں سارا دن کرکٹ کھیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اور کرکٹ میں بھی کوئی کارہائے نمایاں سرانجام دینے سے قاصر رہے۔

پھر رہ گئی یونیورسٹی تو جناب ڈیپارٹمنٹ میں لڑکیوں کو دیکھنے اور ہاسٹل میں لڑکیوں کے متعلق باتیں کرنے سے فرصت ملتی تو ہم پڑھتے اور کوئی ایوارڈ حاصل کرتے۔ اس لیے سوری اعجاز صاحب ہم تو اس معاملے میں کورے کے کورے ہی رہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ ایسے کام ہی کیوں کرتے ہیں جن پر تنقید ہو۔

حیرت ہے کہ آپ کو معلوم بھی ہے کہ میرے فلاں فلاں کام پر تنقید ہوتی ہے یا ہو گی، پھر بھی اپنے آپ کو نہیں سدھارتے۔
 
طالوت

محفلین
تیسری جماعت میں اول آیا تھا ۔ اور ہم جماعت جو ہمیشہ اول آتا تھا اس کی والدہ سکول ماسٹر سے لڑنے پہنچ گئیں تھیں ۔ باقی سارا عرصہ ایک اوسط درجے کا طالب علم رہا ہوں ۔ بلکہ آخری وقت میں نالائق ۔ البتہ چھٹی جماعت سے مطالعے میں انتہا سے زیادہ دلچسپی نے اردو کی استاد نے جماعت میں ان کی غیر موجودگی میں بقیہ طالب علموں کی کاپیاں دیکھنا اور ان کے کام کو غلط یا درست قرار دینے کا اعزاز بخشا تھا (اس میں تین طالب اور بھی شامل تھے ( ۔۔ ہا ہ ! مگر یہ گئے دنوں کی باتیں ہیں ۔
وسلام
 
اردو اور انگریزی کے اساتذہ کراچی کی ابتدائی اور اعلی تعلیم کے دوران بہت اچھے ملے اس لئے دونوں‌ہی زبانوں میں کچھ آسانیاں رہیں، کچھ تعلیم برطانیہ، کینیڈا اور کچھ آن جاب ٹریننگ نے قائدانہ صلاحیتوں‌کو اجاگر کرنے میں مدد دی، چودہ برس سے اردو کالمز لکھے، انگریزی اردو تراجم کئے احباب کے لئے، کچھ سخنوری بھی جاری رہتی ہے، بقیہ مشاہدہ ہی سب سے بڑی درس گاہ ثابت ہوا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ہر فن مولا ہیں آپ تو، پھر اردو محفل میں آپ کی شراکت اتنی کم کیوں ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
آئیڈیاز آپ کے ہیں جو کہ آپ کے دماغ میں ہیں اور جانتا اردو محفل ہو گا۔

آئیڈیا آپ کا ہے تو پہلے آپ بتائیں کہ وہ کیا آئیڈیا ہے؟ کیا وہ دوسروں کو قابل قبول ہے یا نہیں؟ اس کا کوئی سر پیر تو معلوم ہو۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے آج تک زندگی کا سخت سے سخت ترین مقابلا کیا ، اور آج تک کر رہی ہوں ، جو اک عورت ہوتے ہوئے شاید کوئی اور کرسکتیں ، مجھے اب سب اک مثال جانتے ہیں :chill:
گھر ، باہر جس نے بھی کوئی مثال دینی ہوتی ہے میرا نام لیتے ہیں ، سب کے منہ پر میری ہی ہمت ، حوصلہ ، برداشت اوربہادری ہے 8)
مگر میں اب ایسے تعریفوں کی عادی ہوچکی ہوں اب سن کے بھی کچھ محسوس نہیں ہوتا :p
آج میں اک مقام پر ہوں ، اپنی ہمت ، کوشیش سے ، اپنے بل بوتے پر ،۔

ویسے مثال تو میری بھی دی جاتی ہے پورے خاندان میں ۔ سب اپنے بچوں کو یہی کہتے ہیں پڑھو ورنہ اس نکمے کی طرح ہو جاؤ گے :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تیسری جماعت میں اول آیا تھا ۔ اور ہم جماعت جو ہمیشہ اول آتا تھا اس کی والدہ سکول ماسٹر سے لڑنے پہنچ گئیں تھیں ۔ باقی سارا عرصہ ایک اوسط درجے کا طالب علم رہا ہوں ۔ بلکہ آخری وقت میں نالائق ۔ البتہ چھٹی جماعت سے مطالعے میں انتہا سے زیادہ دلچسپی نے اردو کی استاد نے جماعت میں ان کی غیر موجودگی میں بقیہ طالب علموں کی کاپیاں دیکھنا اور ان کے کام کو غلط یا درست قرار دینے کا اعزاز بخشا تھا (اس میں تین طالب اور بھی شامل تھے ( ۔۔ ہا ہ ! مگر یہ گئے دنوں کی باتیں ہیں ۔
وسلام

میں پہلی بار تیسری کلاس میں فیل ہوا تھا
مجھے اچھی طرح یاد ہے میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوا تھا جب ٹیچر نے اعلان کیا تیسری کلاس میں خرم شبیر کے علاوہ سب پاس ہوگے ہیں
اسی دن کے بعد میں نے اپنے نام کے آگے والد صاحب کا نام لگانا چھوڑ دیا اس دن کے بعد سے میں اپنے دادا جی کا رکھا ہوا نام خرم شہزاد ہی لکھتا اور بتاتا ہوں پہلے کاغذوں پر خرم شبیر لکھا جاتا تھا لیکن اس کارنامہ کے بعد میں نے نام تبدیل کر دیا

بھائی روش نہیں کر سکتا تو بدنام بھی نا کروں نا:grin:
 
Top