محفل کے اراکین کی سرکردگی

علی ذاکر

محفلین
چھٹی کلاس تک سکول میں اول نمبر پر آتا رہا ہوں آٹھویں کلاس مین گجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن آئ تھی اس سے زیادہ اور کچھ نہیں !

مع السلام
 

arifkarim

معطل
ہمم، کافی گڑھے مردے اکھیڑے ہیں۔۔۔۔
خاکسار چوتھی سے ساتویں جماعت تک اپنی جماعت میں‌اول آتا رہا۔ ہمارا انگلش میڈیم آکسفورڈ مبنی اسکول تھا۔ جسکا اسٹینڈرڈ بہت اعلیٰ تھا۔ ابھی تک اس اسکول کی یادیں تڑپاتی ہیں۔
اسکے بعد ناروے آنے پر صرف a+ اور a گریڈز پر گزارہ کرنا پڑا۔ یہاں پاکستان والی قسم کا مقابلہ نہیں ہوتا :(
 

arifkarim

معطل
میری اردو لکھائی سے دلچسپی بھی ابتدائی چند سالوں میں ہوئی۔ جب اسکول کی طرف سے مضامین و املاء پر پریکٹس ہوتی تھی۔
حقیقت میں اردو زبان سے دلچسپی نہ ہونے کہ برابر ہے، کیونکہ اردو کا لٹریچر انتہائی بور، کلاسیکل اور قدیم موضوعات پر مبنی ہے۔
البتہ اردو لکھائی (نستعلیق) سے جنون کی حد تک عشق ہے۔ جسکا سارا کریڈٹ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی رنگین اردو کُتب کو جاتا ہے!
 

طالوت

محفلین
اعجاز بھائی کیوں نا آپ ہی سے شروعات کی جائے۔
میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔:)
کیوں شرمندہ کر رہے ہیں اعجاز صاحب؟
آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔

باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ظہیر صاحب، خاکسار کیا بیان کرے کہ ہمیشہ 'پھٹیچر' طالب علم رہا اور کلاس کی آخری سیٹوں پر بیٹھنے والا اور سینمے کے بھی :)

خیر، میٹرک میں اپنے اسکول میں اول رہا اور ماسٹرز (ایم بی اے) میں اپنے کالج میں، گولڈ یا میڈل وغیرہ کا تو کوئی چہرہ نہیں دیکھا، ہاں ایک کاغذ تھمایا گیا تھا جو نہ جانے کہاں پڑا ہوگا، لیکن سب سے حسین یاد وہ بات ہے ہو جو یہ اعزاز دیتے وقت مجھے ایک فلپائنی پروفیسر صاحب نے کہی تھی کہ میری ان سے اچھی خاصی گپ شب ہو چکی تھی، کہنے لگے اب جا کر یہ اعزاز اپنے ابا جی کو دکھاؤ جو سمجھتے ہیں کہ تم کبھی اچھے بزنس مین نہیں بن سکتے، تیرہ سال گزر گئے، اور وقت نے ثابت کر دیا کہ ابا جی مرحوم ہی صحیح کہتے تھے :)
 

مغزل

محفلین
محفل کے بیشتر اراکین کے اندازِ بیان سے مجھے پورا یقین ہے کہ بہت سے اراکین نے اپنے تعلیمی مرحلات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہوگی یا اپنے میدانِ عمل میں بھی کچھ ایسے ہی کارنامے کئے ہوں گے اور انعامات جیتے ہوں گے۔ یہاں سب آ کر اپنی اپنی نمایاں کارکردگی دوسرے اراکین کو بھی بتائیں۔ شگفتہ کے گولڈ میڈل کی خوش خبری کے بعد سے مجھے یہ خیال آ رہا ہے۔
تو چلیں شروع ہو جائیں۔

آٹھویں کلاس تک ہر امتحان میں پہلا نمبر میرا اور دوسرا نمبر میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر مسعود کا ہوتا تھا، ہرسال ہمارے اساتذہ ہمیں کتابوں(غیر نصابی) کے تحفے دیا کرتے تھے ، نویں دسویں میں ، ہم معاش سے وابستہ ہوئے تو سیکنڈ ڈویژن بھی غنیمت رہی ، ایف ایس سی کے بعد جیسے تیے جو پڑھا ، بس ٹھپہ لگانے والی بات ہے، تائی کوانڈو میں براؤن بیلٹ لیا تو گولڈ میڈل ملا تھا، مصوری میں دوسرا اور خطاطی میں آل پاکستان پہلا انعام لیا صادقین ایوارڈ کے سلسلے میں، 1997 سے 2007 کا نوجوان شاعر کا ایوار ڈ بھی قدرت نے ہمارے لیے رکھا، اس کے باوجود کچھ بھی حاصل نہیں کہ ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ شکریہ بابا جانی یہ لڑی شروع کرنے کو۔
 

مغزل

محفلین
مجھے محفل سے ایک ایوارڈ اکثرملتا رہتا ہے وہ ہے آپ لوگوں کی تنقید کا ایوارڈ

صاحب یہاں آپ زیادتی کرر ہے ہیں ، ہم نے محبتوں میں اس سے زیادہ یاد رکھا ہے جسے آپ صرفِ نظر کر گئے ، آپ سے مجھے اختلاف ضرور رہا کہ ہمارے ہاں انسانی قدریں اور سماجی رویے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں آپ اس پر بات نہیں‌کرتے محض جانور اور پرندوں کو فوقیت دیتے ہیں ۔۔ واضح رہے یہ اختلاف ہے عناد نہیں ، شکریہ
 

مغزل

محفلین
باقی سب ٹھیک ہے، بس کیمسٹری کے پریکٹیکل میں پورے نمبر لینے کا گُر بتا دیں۔

صاحب ، کیمیا، طبیعات اور حیاتیات میں‌ہم نے 25 سے 25 نمبر لیے اس کے لیے ، ایک بنیادی شرط آپ کی تصویر کشی کی صلاحیت ہے ، باقی وائیوا اور تھیوری ۔
 

محمدصابر

محفلین
میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔:)

آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔

باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام
ظہیر بھائی شرمندہ کرنے کے لئے بڑے لوگوں کے درمیان میرا نام لکھ دیا ہے۔ :(
 

مغزل

محفلین
باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام

کیوں‌بھیا ہمیں کانٹوں میں گھسیٹتے ہو، ہم نے جواب میں آپ کو ’’ صاحب ‘‘ کہد یا تو غصہ میں ناک سرخ ہوجائے گی :rollingonthefloor:
 

طالوت

محفلین
میرا کچھ تعارف یہاں اور یہاں موجود ہے۔
لیجئے ان کا "یہاں ' میں یہاں پیش کر رہا ہوں ۔
1۔ آپکا پورا نام؟
محمد نبیل حسن نقوی
2- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
یہ آپ نے کیا پوچھ لیا۔ میرا ایک زنانہ سا نک نیم ہے، وہ بھی ہندی میں۔ دراصل میری پھپھو جان نے مجھے بچپن میں کہیں پونم کہہ دیا، بس یہی میرا نام پڑ گیا۔
3۔ عمر کتنی ہے؟
اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔
4۔جائے پیدائیش ؟
لاہور، پاکستان
5- حاضر مقام؟
ارلینگن (erlangen)، جرمنی
6۔مصروفیت کیا ہے؟
بس جی ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام کرتا ہوں۔
7۔تعلیمی قابلیت؟
انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (masters in computational engineering)
8۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ایک شادی شدہ آدمی کے فیملی کے علاوہ کیا مشاغل ہو سکتے ہیں۔ مجھے مطالعہ کتب کا بے حد شوق ہے اور عزیز دوستوں سے ملنا اور ان گپ لگانا میری زندگی کا حاصل ہے۔
9۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگریزی اور جرمن۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد رکھتا ہوں۔ وہ اس طرح کہ میں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈپارٹمنٹ آف فرنچ سے کافی عرصہ تک فرانسیسی سیکھی جبکہ میرے والد صاحب جو کہ فارسی کے استاد رہے ہیں نے مجھے گلستان فارسی کے چند ابواب پڑھائے تھے۔ اس کے علاوہ عربی سیکھنے کی حد درجہ خواہش رکھتا ہوں۔
10۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بلحاظ عمر تو میں ابھی بھی بڑا ہی ہوں، یہ اور بات ہے کہ زندگی کی سمجھ اور اس میں کامیابیوں کی تعداد کچھ کم ہی ہے۔ جو کچھ بھی ہے اللہ کا فضل و کرم ہے، اتنا کہ شکر ادا نہیں کرپاؤں گا۔


ظہیر بھائی شرمندہ کرنے کے لئے بڑے لوگوں کے درمیان میرا نام لکھ دیا ہے۔ :(
جناب آپ کے لئے بھی وہی جواب ہے جو زکریا کے لئے ۔
مغل ناک تو پہلے ہی سرخ کر رکھی ہے محمد وارث نے ، اسے ذرا معمول پر آ لینے دیں :) ۔
شکریہ وارث ۔۔۔۔
ظفری ، ماراء ، زین ، ابن سعید ، عندلیب ، سارہ (دونوں) جیہ (دونوں) ملائکہ ، زونی ، فخر ،خرم ، جہانزیب ، راجہ (دونوں) اوار باقی احباب بھی جو رہ گئے ۔۔۔ زکریا سے تو کوئی سفارش کرے ہماری ۔
لالہ جی آپ تو دنڈی مار گئے ۔ بوچھی خالہ ، انسان اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے نبھائے تو یہ بھی کسی گولڈ میڈل سے کم نہیں ۔

طالبو ! بڑی بڑی نابغہ روزگار ہستیاں ہمارے درمیان ہیں ، ان کے تجربات و قابلیت سے فائدہ اٹھاؤ ۔) ۔۔ مگر خیال رہے وقت سب کا قیمتی ہوتا ہے۔۔
وسلام
 

ایم اے راجا

محفلین
سندھ کے ایک چھوٹے سے قصبہ کے ٹاٹ اسکول سے پرائمری پڑھی اور پھر وہیں پر ایک اسکول سے میٹرک، اسکے بعد حالات نے اجازت نہیں دی کہ کہیں باہر نکل کر کسی اچھے کالج یا یونیورسٹی جاسکتا، پیٹ بھرنے کی فکر ہونے لگی، کیونکہ گھر میں بڑا میں تھا اور مالی حالات کافی خراب ہوچکے تھے والد صاحب اکیلے تھے سو انکی مدد کرنے کیلیئے محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازمت اختیار کر لی( حالانکہ اپنی سادگی کیوجہ سے اس محکمہ کیلیئے میں فٹ نہ تھا) پھر پرائیویٹ طور پر ایم اے ایل ایل بی کیا، تعلیم کے میدان میں کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہ کرسکا کہ موقع ہی نہ ملا، ہاں ایک واقع یاد ہے کہ ایک دفعہ ساتویں جماعت میں ایک انگلش نظم ( سالومان گرنڈی) یاد کی جو کہ پوری کلاس کو یاد نہ تھی اس پر مجھے سب سے آگے بٹھایا گیا، ورنہ میں ایک اوسط درجے کا خاموش رہنے والا طالبعلم ثابت ہوا۔
ہاں میں نے ڈپارٹمنٹ میں بہت جلدی ترقی کی ایک پروموشن کورس کے اختتام پر 7 اضلاع میں پہلی پوزیشن لی جس پر مجھے انعام اور بہترین کارکردگی کا حکومت سندھ نے سرٹیفیکیٹ دیا اور موقع پر پروموشن بھی، اسکے بعد دوسرے پروموشن کورس میں صوبہ میں چھٹہ نمبر جبکہ ریجن میں چوتھے نمبر پر آیا ہوں۔
محکمہ کی طرف سے بہترین کارکردگی اور بہادری پر ابتک 49 مختلف اسناد سے نوازہ گیا ہوں۔
ایک اسلامی تنظیم ( تعلیم الاسلام) کا ( ملازمت سے پہلے) نائب صدر منتخب ہوا تھا اور سب سے کم عمر نائب صدر تھا، اس تنظیم کی طرف سے بہترین کارکردگی پر مجھے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
ایک بار بہترین سندھی تقریر کرنے پر ( ملازمت سے پہلے) ایک غیر سیاسی و غیر سرکاری تنظیم نے ایوارڈ سے نوازا۔
دوسری بار بہترین اردو تقریر پر ایوارڈ دیا گیا۔
اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، دعا کریں کہ جو کمی مجھ میں رہی وہ میرے بچوں میں نہ ہو، اور جو کچھ میں نہ پا سکا وہ انھیں ملے، اسکے لیئے ہی دن رات محنت اور دعائیں کرتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔:)

آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔

باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام


السلام علیکم

زکریا بھائی کا میں لکھ دیتی ہوں ۔ ۔ ۔ زکریا بھائی گولڈ میڈلسٹ ہیں ۔

 

محمد وارث

لائبریرین
مغل ناک تو پہلے ہی سرخ کر رکھی ہے محمد وارث نے ، اسے ذرا معمول پر آ لینے دیں :) ۔
شکریہ وارث ۔۔۔۔

قبلہ میری ناک صرف سردیوں میں سرخ رہتی ہے ہاں آنکھیں ضرور سرخ رہتی ہیں ہر وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس طرح کے مراسلے پڑھ پڑھ کر ;)
 

طالوت

محفلین
آپ غلطی کھا گئے ، میں اپنی ناک کی سرخی کی بات کر رہا تھا ، کہ یہ جو آپ میرے نام کے ساتھ صاحب کی دم لگا دیتے ہیں ۔۔
وسلام
 
Top