غزل ۔ یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے ۔ محمد احمدؔ

ماہی احمد

لائبریرین

سید فصیح احمد

لائبریرین
غزل

یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے

ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے

آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے

شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے

بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے

کیا کہیں اُس گلی کا قصّہ ہم
واں تو اک داستان پڑتی ہے

محمد احمدؔ
حیرت ہے !! میں تو اُس ذمرے میں ذرا دِل لگی کرنے لگ گیا ،،، مگر یہ کلام پڑھ کر شرمندگی سی محسوس ہو رہی ہے ،،، جانے کیا کیا ہانکتا رہا میں :unsure: اس سب کے لیئے معذرت !!
کمال ہے !! اس غزل کا تو ہر بیت ہی جاں لیوا ہے !! آئندہ سے ہمیں تو آپ قتیل بہ سُخن ہی بُلانا ،،، مُجھے الفاظ کم پڑ رہے ہیں تعریف میں ہر شعر پر ایک مضمون پڑتا ہے ،،، حضرت ہماری جانب سے سینکڑوں مُبارک باد !!
اُمید ہے جناب کے قلم سے ایسے جواہر مذید ملتے رہیں گے :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ کلام پڑھ کر شرمندگی سی محسوس ہو رہی ہے ،،،

حیرت ہے۔ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں لکھا۔ :)

حیرت ہے !! میں تو اُس ذمرے میں ذرا دِل لگی کرنے لگ گیا ،،، مگر یہ کلام پڑھ کر شرمندگی سی محسوس ہو رہی ہے ،،، جانے کیا کیا ہانکتا رہا میں :unsure: اس سب کے لیئے معذرت !!
کمال ہے !! اس غزل کا تو ہر بیت ہی جاں لیوا ہے !! آئندہ سے ہمیں تو آپ قتیل بہ سُخن ہی بُلانا ،،، مُجھے الفاظ کم پڑ رہے ہیں تعریف میں ہر شعر پر ایک مضمون پڑتا ہے ،،، حضرت ہماری جانب سے سینکڑوں مُبارک باد !!
اُمید ہے جناب کے قلم سے ایسے جواہر مذید ملتے رہیں گے :) :)

بہت محبت ہے آپ کی۔ :)

آپ کی طرف سے داد پا کر دلی خوشی ہوئی ۔ :)

شاد آباد رہیے ۔ :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
حیرت ہے۔ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں لکھا۔ :)



بہت محبت ہے آپ کی۔ :)

آپ کی طرف سے داد پا کر دلی خوشی ہوئی ۔ :)

شاد آباد رہیے ۔ :)

ارے نہیں آپ نے ایسا نہیں لِکھا وہ تو بس ایسے باکمال انسان سے بدتمیزی کرنے کا احساسِ شرمندگی سا ہو گیا :) ۔۔۔ اور میں نے پہلے بھی عرض کی تھی نا کہ یہ وہ عکس ہے جو آپ سب کی محبت نے میرے الفاظ میں پیدا کر دیا ،،، اِنسان اُنس رچے الفاظ و رویے انہی کو تو دیتا ہے جو بذاتِ خود ہر دِل عزیز ہوتے ہیں ،، اللہ ہمارے بھائی کو سلامت رکھے اور زورِ قلم کو قائم رکھے ، ثُم آمین !! :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے نہیں آپ نے ایسا نہیں لِکھا وہ تو بس ایسے باکمال انسان سے بدتمیزی کرنے کا احساسِ شرمندگی سا ہو گیا :) ۔۔۔ اور میں نے پہلے بھی عرض کی تھی نا کہ یہ وہ عکس ہے جو آپ سب کی محبت نے میرے الفاظ میں پیدا کر دیا ،،، اِنسان اُنس رچے الفاظ و رویے انہی کو تو دیتا ہے جو بذاتِ خود ہر دِل عزیز ہوتے ہیں ،، اللہ ہمارے بھائی کو سلامت رکھے اور زورِ قلم کو قائم رکھے ، ثُم آمین !! :) :)

ایسی بات نہیں ہے۔ بد تمیزی آپ نے کوئی نہیں کی، ہلکا پھلکا ہنسی مذاق تو محفل میں چلتا رہتا ہے۔ :)

بہت محبت ہے آپ کی۔

جیتے رہیے۔ :)
 
احمد بھائی، لاجواب
کیا خوبصورت پیرایۂ اظہار ہے۔
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے
 

جاسمن

لائبریرین
یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے
ایک بوٹی جو آن پڑتی ہے
خُوب معدہ میں جان پڑتی ہے


ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے
نصف بہتر سے ڈانٹ پڑتی ہے
اور پھر بے تکان پڑتی ہے


آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے
آنا چاہتی ہے مجھ سے ملنے" وہ"
راہ میں بیوی جو آن پڑتی ہے


خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے


شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے
شورِ بچوں میں کچھ نہ سُن پاؤں
صدائے بیوی ہی کان پڑتی ہے



بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے
شک بیوی کا اور وضاحت میری
ایک پر ایک گٹھان پڑتی ہے


حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے
" اُس" کی لاٹھی میں روئی لپٹی ہے
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے


آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے
گھر پہ دو بیویاں جو ہوں غالِب
دونوں جانب سے تان پڑتی ہے



گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے

کیا کہیں اُس گلی کا قصّہ ہم
واں تو اک داستان پڑتی ہے
باقی وقت ملنے پہ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی، لاجواب
کیا خوبصورت پیرایۂ اظہار ہے۔

بہت شکریہ تابش بھائی!

جن دنوں آپ نے ہماری غزلیات پر نظرِ کرم فرمائی ان دنوں کافی مصروفیت رہی سو فوری جواب نہیں دے سکا۔

آپ کی محبت اور توجہ کے لئے ممنون ہوں۔

شاد آباد رہیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے
ایک بوٹی جو آن پڑتی ہے

خُوب معدہ میں جان پڑتی ہے

ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے
نصف بہتر سے ڈانٹ پڑتی ہے

اور پھر بے تکان پڑتی ہے

آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے
آنا چاہتی ہے مجھ سے ملنے" وہ"

راہ میں بیوی جو آن پڑتی ہے

خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے

شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے
شورِ بچوں میں کچھ نہ سُن پاؤں

صدائے بیوی ہی کان پڑتی ہے

بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے
شک بیوی کا اور وضاحت میری

ایک پر ایک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے
" اُس" کی لاٹھی میں روئی لپٹی ہے

چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے
گھر پہ دو بیویاں جو ہوں غالِب

دونوں جانب سے تان پڑتی ہے

گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے

کیا کہیں اُس گلی کا قصّہ ہم
واں تو اک داستان پڑتی ہے

----

واہ واہ!

ماشاءاللہ۔

آپ نے غزل میں نئی جان ڈال کر ہماری جان نکال لی۔ :):p:D

آپ کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ فی الفور نیرنگ خیال بھائی سے ہر قسم کی سلام دعا ترک کردیں کہ ہنسی مذاق میں آپ انتہائی خطرناک 'بیماری' کا شکار ہو گئی ہیں۔ :)

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری شاعری کی درگت بنانے کے لئے ایک یہ صاحب ہی کافی بلکہ چائے اور لسی تھے اور اس مد میں مزید اخراجات کی ضرورت نہیں تھی۔


تفنن برطرف:


خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمیں چھوڑ کر ہمارے اشعار کی ٹانگ توڑی جو یوں بھی زیادہ دیرپا نہیں ہوا کرتے۔
افسوس کے تفنن کی برطرفی عمل میں نہیں آ سکی۔ :)

بہت لطف آیا آپ کی 'تحریفات' پڑھ کر۔


اکثر اشعار میں آپ کی "تان" نصف بہتر پر آ کر ٹوٹی ہے جسے دیکھ کر ہم پر نہ جانے شادی مرگ کی کیفیت طاری ہوگئی یا مرگِ شادی کی۔ خوشی اور غم کی بات یہ ہے کہ ہم اب تک کُلی طور پر بہتر ہیں کہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ نصف بہتر دیر آئیں تو درست بھی آئیں یعنی نصف کے بجائے مکمل بہتر ہو کر ملیں۔ :D:):ROFLMAO:

حلقہء شعراء میں آپ کی آمد پر ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ :)

باقی وقت ملنے پہ۔۔۔


یعنی ابھی حسرت تمام نہیں ہوئی۔ :)

اچھی بات ہے۔ آ جائیں فرصت ملتے ہی۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:
Top