غزل ۔ یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے

ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے

آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے

شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے

بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے

کیا کہیں اُس گلی کا قصّہ ہم
واں تو اک داستان پڑتی ہے

محمد احمدؔ
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

واہ ! لاجواب !
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ احمد بھائی ۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔یوں تو اک ایک شعر ہی لاجواب ہے۔۔ لیکن یہ اشعار تو دل میں اتر گئے۔۔۔


بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

زبردست ترین۔۔۔ اعلیٰ اعلیٰ
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ احمد بھائی ۔۔۔ ۔ لاجواب۔۔۔ یوں تو اک ایک شعر ہی لاجواب ہے۔۔ لیکن یہ اشعار تو دل میں اتر گئے۔۔۔


بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

زبردست ترین۔۔۔ اعلیٰ اعلیٰ

بہت محبت ہے نین بھائی آپ کی۔

خوش رہیے۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین

ابن رضا

لائبریرین
واه، سبحان الله یا احمد
یوں ہی شعروں میں جان پڑتی ہے

بہت سی داد

دکان کے هجے درست فرمالیں
 

محمداحمد

لائبریرین
واه، سبحان الله یا احمد
یوں ہی شعروں میں جان پڑتی ہے

بہت سی داد

شکریہ ۔ :)

دکان کے هجے درست فرمالیں

یوں تو اکثر جگہ دوکان بھی لکھا نظر آتا ہے تاہم لگتا ہے کہ صحیح لفظ "دُکان" ہی ہے۔ :)
(اس وقت لغت دستیاب نہیں ہے)۔

پسِ نوشت: تدوین کر دی ہے ابنِ رضا بھائی۔۔۔۔! نشاندہی کا شکریہ۔ :)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بہت خوب، سہل ممتنع میں غزل۔۔
بس ’چاہتا‘ کا الف کا اسقاط ذرا نا گوار گزر رہا ہے۔
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب، سہل ممتنع میں غزل۔۔

بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب!

بس ’چاہتا‘ کا الف کا اسقاط ذرا نا گوار گزر رہا ہے۔
آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ

اس بات پر میں بھی کچھ ٹھٹکا تھا۔ لیکن کوئی فوری حل نہیں سوجھا تو پھر ایسے ہی چھوڑ دیا۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
یہ جو شعروں میں جان پڑتی ہے
کوئی اُفتاد آن پڑتی ہے

ڈانٹ پڑتی ہے دل کو اکثر ہی
اور کبھی بے تکان پڑتی ہے

آنا چاہتا ہے مجھ سے ملنے وہ
راہ میں آن بان پڑتی ہے

خود سے کیوں کر کھنچا کھنچا ہوں میں
تھی کوئی بات، دھیان پڑتی ہے

شور ایسا کہ کچھ نہ سُن پاؤں
اک صدا یوں تو کان پڑتی ہے

بد گُمانی، وضاحتیں ، توبہ
ایک پر اک گٹھان پڑتی ہے

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

اُس کی لاٹھی تو ہے ہی بے آواز
چوٹ بھی بے نشان پڑتی ہے

آ گیا ہوں فرازِ طور پہ میں
دونوں جانب ڈھلان پڑتی ہے

گورِ حسرت سے متّصل، دل میں
خواہشوں کی دُکان پڑتی ہے

کیا کہیں اُس گلی کا قصّہ ہم
واں تو اک داستان پڑتی ہے

ماشاء اللہ بہت خوب! ایک ایک شعر دل میں اتر جانے والا ہے۔

اللہ کرے زور قلم اور سوز جگر اور زیادہ۔ (آمین)
 

محمداحمد

لائبریرین
Top