سید عاطف علی

لائبریرین
اس کیفیت کے لیے ایک اقتباس تو لیا ہوتابھئی مریم ۔
ویکٹرکوانٹٹی کی جگہ سکیلر کوالٹی ذرا مبہم رہ گئی۔ ۔۔
کم از کم اختتام کی فضا میں تو ۔۔۔ ۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
پرسوں بچوں نے ڈیبٹ کارڈ استعمال کیا تو اوپر کچھ پیسے ایسے کٹے۔ بچوں نے استعمال کیے: 860+1406
ٹیکس:
19.52::کارڈ ٹرانزیکشن چارجز
21.05::ودہولڈنگ ٹیکس
8.12::کارڈ ٹرانزیکشن چارجز
8.76:: ودہولڈنگ ٹیکس
8.76:: ودہولڈنگ ٹیکس
 
جاسمن

لائبریرین
واہ!
ہم اپنے تئیں خود کو بہت بڑا شاعر سمجھتے تھے۔ یہاں آئے اور اصلاحِ سُخن کے دو چار چکر لگائے تو یقین مانیں بارہ پندرہ چکر آگئے۔ گرتے پڑتے بڑی مشکل سے اِصلاحِ سخن سے باہر آئے۔ گپ شپ میں آ کے گہری سانسیں لیں تو کچھ سانس بحال ہوئی۔ چائے خانہ میں جا کے چار کپ چائے پی تو کچھ جان میں جان آئی۔
وزن۔۔۔
فاعلن فعولن فععن فلان فلاں۔۔۔۔۔
ردیف۔۔۔۔
قافیے۔۔۔
اور تو اور کوئی نئی بات ہو۔۔کچھ مختلف ہونا چاہیے۔ لوجی بندہ پوچھے اس دنیا میں رہ کے کوہ کاف کی باتیں تو نہیں کرسکتے ناں!
یہاں پہ تو اساتذہ تکڑیاں لے کے بیٹھے ہیں۔
میں نے سوچا بہتر ہے کہ میں اپنا مجموعہ کلام چھپوا لوں بجائے اصلاحِ سخن میں چکر لگانے اور تکڑیوں ترازو کے چکر میں پھنسنے کے۔ بس جیسے ہی میری غزلوں کی تعداد دس ہوئی، مجموعہ کلام چھپنے کے لیے چلا جائے گا۔
پھر دیکھیے گا محفل کے کتب خانہ میں میری کتاب کی دھومیں ہوں گی۔ سب میرے آٹوگراف والی کتاب لینا چاہیں گے۔ میرے اشعار سے سب کے کیفیت نامے جگمگا رہے ہوں گے۔
روزمرہ کی باتیں لڑی میں سب یہی باتیں کر رہے ہوں گے۔
آپ نے پڑھا جاسمن کا مجموعہ دس غزلہ۔۔بھئی کیا بات ہے! واہ واہ!
محمد احمد
فرحت کیانی
محمد وارث
واہ بھئی واہ!!
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ابھی اذکار والے دھاگے دیکھے تو جتنے دیکھے، سب مقفل ہیں۔ یہاں آپ کو تبصرے کا اختیار نہیں۔
کل کو پوری محفل مقفل ہونے لگی ہے۔ کسی مراسلے پہ نہ ہی تبصرہ کر سکیں گے، نہ ہی تاثرات رقم کر سکیں گے۔
حق ہا!
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20250601-083021-MP.jpg

ہیر ٹوٹ گئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20250708-194219-MP.jpg

پاک ٹی ہاؤس کا بہت بڑا حال ہے۔ قومیائے گئے سب ادارے تباہ حال ہیں۔
چائے پاؤڈر والی بدمزہ۔ کولڈرنک کے نام پہ صرف سیون اپ/سپرائٹ۔ گندگی۔ صفائی بالکل نہیں۔ جائے نماز میسر نہیں تھا۔ میزیں صاف نہیں کی جاتیں۔ تصاویر کے زاویے ٹیڑھے ہیں تو انھیں درست نہیں کیا جاتا۔ کھانے پینے کی چیزوں میں اضافہ نہیں۔ معیار اچھا نہیں۔ بہت کم لوگ یہاں دکھائی دیتے ہیں۔
لاہور کھانے پینے کے لیے مشہور ہے۔ جگہ بھی موقع کی ہے پھر مختلف تراکیب استعمال کر کے لوگوں کو اس طرف آنے پہ راغب کیا جا سکتا ہے۔ نجانے جو ٹھیکہ لیے بیٹھے ہیں، وہ اتنے سست کیوں ہیں!!!
 
میں غالبا 2022میں گئی تھی چھوٹے بھائی کے ساتھ، جن دنوں وہ یو ای ٹی لاہور میں ہوتا تھا۔ ایک عرصے سے خواب تھا پاک ٹی ہاؤس جانے کا لیکن کوئی درست کمپنی نہ ملتی تھی کہ کس کے ساتھ جاؤں۔۔۔کہ میری فیملی یا فرینڈز سرکل کچھ خاص ذوق نہیں رکھتے ایسا ۔ لیکن یقین کریں مجھے شاید ہی کسی جگہ پہ جا کے ایسی مایوسی ہوئی ہو جیسی وہاں ہوئی۔ ہر لحاظ سے رج کے برا تھا، بس مشہور شخصیات کی روح کو محسوس کیا اور اپنی آرڈر کی ہوئی چیزیں بھی پوری کھا پی نہ سکے ہم لوگ، ایسا لو کوالٹی ایکسپیرئنس تھا، یا پتہ نہیں ہم نے ہی کافی عرصہ اس وزٹ کے خیال کو میرینیٹ کیے رکھا اس لیے امید سی بندھ گئی تھی۔
 
پہلے معیار بہت اچھا تھا۔ میں چائے پینے جاتی تھی۔ بہت اچھی چائے ہوتی تھی۔ کئی شعراء اور ادیب بیٹھے نظر آتے تھے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top