تصاویر مع روئیداد!!!
جی ٹی روڈ کی تصاویر کیا کرنی ہیں۔ روداد ابھی بتا دیتا ہوں۔ پہنچ کر جمعہ پڑھنا ہے۔ اس کے بعد مہمانوں کا انتظار، پھر نکاح، کھانا اور رخصتی۔
اور پھر گھر واپس براستہ جی ٹی روڈ۔
 
سید عمران

محفلین

کیا جہلم یا راستے میں کوئی قابل دید مقام نہیں ؟؟؟
 
فنکشن جس ہال میں ہے وہ جہلم سے ذرا پہلے جی ٹی روڈ پر ہی ہے۔ راستہ میں ٹرک، ٹرانسپورٹ کافی نظر آتے ہیں۔ کھیت وغیرہ بھی گزرتے ہیں۔ مگر فاسٹ لین میں ہونے کی وجہ سے ویو کلیئر نہیں ہے۔
کوئی ڈھنگ کی تصویر آ گئی، تو شیئر کر دوں گا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اختلافِ رائے گفتگو اور زندگی کا حُسن ہے جس کا اظہار سلیقے سے کیا جائے تو اس کی خوب صورتی اور افادیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ ذاتیات پر اترنا یا سخت الفاظ و انداز کا استعمال اسے بد صورت بنا دیتا ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں اپنے لیے خود ایک حد مقرر کرنی ہوتی ہے اور اسے خود پر لاگو بھی کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر ہم اس اختلافِ رائے کا براہِ راست حصہ نہ بھی ہوں تو اچھے رویے کو فروغ دینا اور غلط انداز کی واضح طور پر مذمت کرنا بھی ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
 
میں اس علاقے سے اپنے تعلق کی بنا پر اس خیال سرکاری طور پر اپنی مایوسی رجسٹر کرواتی ہوں۔ اتنے اچھے اچھے مناظر ہیں سارے راستے میں۔ اور نہیں تو گزشتہ چار پانچ برسوں میں جو برلبِ سڑک ایک دو نئی درگاہیں بن گئی ہیں ان کی تصویریں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
مذاق برطرف۔۔مجھے تو راستے میں آنے والی پہاڑیاں، ریلوے لائن، اور کھیت وغیرہ ہمیشہ ہی قابلِ تصویر کھینچ لگتے ہیں۔
 
مناظر بالکل موجود ہیں، تصاویر لینے کے لیے رکنا پڑتا ہے۔ ہائی سپیڈ ٹریفک کے درمیان کچھ تصاویر لی تو ہیں، مگر انصاف نہیں ہو رہا۔
 
سید عمران

محفلین
میں اس علاقے سے اپنے تعلق کی بنا پر اس خیال سرکاری طور پر اپنی مایوسی رجسٹر کرواتی ہوں۔ اتنے اچھے اچھے مناظر ہیں سارے راستے میں۔ اور نہیں تو گزشتہ چار پانچ برسوں میں جو برلبِ سڑک ایک دو نئی درگاہیں بن گئی ہیں ان کی تصویریں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
مذاق برطرف۔۔مجھے تو راستے میں آنے والی پہاڑیاں، ریلوے لائن، اور کھیت وغیرہ ہمیشہ ہی قابلِ تصویر کھینچ لگتے ہیں۔
کراچی سے چلتے چلتے جب ٹرین جہلم کے علاقے میں داخل ہوتی ہے تو سینکڑوں میل تک پھیلے ہوئے میدانی علاقوں کے بعد سطح مرتفع پوٹھوہار کے اس علاقے میں ایک دم ہی پہاڑی سلسلے شروع ہوجاتے ہیں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، اور وہ بھی چٹیل نہیں سرسبزو شاداب اور خوبصورت، ہر منظر قابل دید۔ حسن کے یہ نظارے پھر چین کی سرحد تک یعنی پاکستان کے آخر تک آپ کا ساتھ دیتے ہیں!!!
 
بالکل۔ میں اس سڑک پر کتنا سفر کرتی ہوں پھر بھی ہر بار مناظر اتنے ہی خوب صورت لگتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک دور تھا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم میں دو بھائی ہوا کرتے تھے۔
کلیم اللہ اور سمیع اللہ۔
اُن دنوں میچ کی کمنٹری کچھ یوں ہوا کرتی تھی۔
" دونوں ٹیمیں کھیل کے میدان میں۔۔۔۔
کھیل شروع ہوا۔۔۔
گیند سمیع اللہ کے پاس
سمیع اللہ نے کلیم اللہ کو گیند دی
اور کلیم اللہ گیند لے کے بھاگے جا رہے ہیں۔۔۔
اور یہ سمیع اللہ نے گیند لے لی۔۔۔بہت اچھا کیچ لیا۔۔۔اور گیند اب سمیع اللہ کے پاس۔۔۔۔ سمیع اللہ گیند لے کے جارہے ہیں ۔۔۔اور کلیم اللہ نے۔۔۔۔سمیع اللہ۔۔۔۔کلیم اللہ۔۔۔۔سمیع اللہ۔۔۔۔۔کلیم اللہ۔۔۔۔۔سمیع اللہ۔۔۔۔کلیم اللہ۔۔۔۔سمیع اللہ۔۔۔۔۔۔
دونوں بھائی کھیل رہے ہیں اور باقی ٹیم چائے پی رہی ہے۔۔۔۔"
مدتوں پرانا یہ لطیفہ اردو محفل کے دو بھائیوں عمران اور عدنان کی شتونگڑوں اور جملوں بازیوں سے یاد آیا۔
ہاہاہاہا۔
 
محمد وارث

لیکن اس ساری 'سمیع اللہ کلیم اللہ' کمنٹری کے بعد گول حسن سردار ہی کرتا تھا، جیسے آپ نے کر دیا! :)
 
سین خے

محفلین
اختلافِ رائے گفتگو اور زندگی کا حُسن ہے جس کا اظہار سلیقے سے کیا جائے تو اس کی خوب صورتی اور افادیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ ذاتیات پر اترنا یا سخت الفاظ و انداز کا استعمال اسے بد صورت بنا دیتا ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں اپنے لیے خود ایک حد مقرر کرنی ہوتی ہے اور اسے خود پر لاگو بھی کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر ہم اس اختلافِ رائے کا براہِ راست حصہ نہ بھی ہوں تو اچھے رویے کو فروغ دینا اور غلط انداز کی واضح طور پر مذمت کرنا بھی ہمارا اخلاقی فرض ہے۔

یہی اصل بات ہے۔ افسوس کہ اگر ایسا کیا بھی جاتا ہے تو کوئی اگر متعدد ذاتی حملوں کے جواب میں ایک بار مذکورہ شخص کو احساس دلا دے تو اس ایک بار کی بنیاد پر متعدد ذاتی حملے کرنے والوں کی صف میں اسے کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ چونکہ مجھے اس طرح کا رویہ سمجھ نہیں آیا ہے تو میں یہاں کہے دے رہی ہوں کہ کسی کے بدصورت ترین رویے کو پوائینٹ آوَٹ کرنے کے لئے کسی اور کو بھی شامل کر لینا جبکہ اس سے اس لیول کی غلطیاں ہوئی نہ ہوں مجھے بہت عجیب بات لگتی ہے۔ چونکہ اس طرح کا رویہ پبلکلی اپنایا جا رہا ہے تو میں بھی پبلکلی ہی بولوں گی۔ باقی کچھ اور بھی ہوا ہے لیکن میں اس بات کو پی رہی ہوں ہاں البتہ میں یہ بات بتانا ضرور چاہوں گی کہ میں نے ضروری اقدامات یہ بات بولنے سے پہلے کر کے دیکھ لئے تھے۔ آخر میں جب میں مجبور ہوئی ہوں تو میں نے اس طرح یہاں آکر بولا ہے۔

مجھے یہاں حساس ہونے کا کہا گیا، توقعات ری وزٹ کرنے کا کہا گیا ہے تو اگر یہی سب معیار ہے کہ سب کو ایک ہی طرح ٹریٹ کیا جائے گا تو میں غیر حساس بن کر دکھاوَں گی۔ ہاں میں حساس ہوں اس معاملے میں کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ توقعات میری کسی سے نہیں تھیں ہاں البتہ میں سب کو عزت جتنی وہ ڈیزروو نہیں کرتے ہیں دینے سے اب گریز کروں گی۔ جب ایسا کرنے پر یہاں کوئی اعتراض ہی نہیں ہے تو ٹھیک ہے۔ میں بھی اب ایسا ہی رویہ اپناوَں گی لیکن چونکہ میری عادت میں ہمیشہ لوگوں کو عزت دینا رہا ہے تو یہ عادت ذرا دیر سے ہی جائے گی۔ جس دن یہ عادت ختم کر لوں گی اسی دن سے خاموشی توڑ دوں گی۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ہم اپنے تئیں خود کو بہت بڑا شاعر سمجھتے تھے۔ یہاں آئے اور اصلاحِ سُخن کے دو چار چکر لگائے تو یقین مانیں بارہ پندرہ چکر آگئے۔ گرتے پڑتے بڑی مشکل سے اِصلاحِ سخن سے باہر آئے۔ گپ شپ میں آ کے گہری سانسیں لیں تو کچھ سانس بحال ہوئی۔ چائے خانہ میں جا کے چار کپ چائے پی تو کچھ جان میں جان آئی۔
وزن۔۔۔
فاعلن فعولن فععن فلان فلاں۔۔۔۔۔
ردیف۔۔۔۔
قافیے۔۔۔
اور تو اور کوئی نئی بات ہو۔۔کچھ مختلف ہونا چاہیے۔ لوجی بندہ پوچھے اس دنیا میں رہ کے کوہ کاف کی باتیں تو نہیں کرسکتے ناں!
یہاں پہ تو اساتذہ تکڑیاں لے کے بیٹھے ہیں۔
میں نے سوچا بہتر ہے کہ میں اپنا مجموعہ کلام چھپوا لوں بجائے اصلاحِ سخن میں چکر لگانے اور تکڑیوں ترازو کے چکر میں پھنسنے کے۔ بس جیسے ہی میری غزلوں کی تعداد دس ہوئی، مجموعہ کلام چھپنے کے لیے چلا جائے گا۔
پھر دیکھیے گا محفل کے کتب خانہ میں میری کتاب کی دھومیں ہوں گی۔ سب میرے آٹوگراف والی کتاب لینا چاہیں گے۔ میرے اشعار سے سب کے کیفیت نامے جگمگا رہے ہوں گے۔
روزمرہ کی باتیں لڑی میں سب یہی باتیں کر رہے ہوں گے۔
آپ نے پڑھا جاسمن کا مجموعہ دس غزلہ۔۔بھئی کیا بات ہے! واہ واہ!
محمد احمد
فرحت کیانی
محمد وارث
 
Top