سید عمران

محفلین
وقت ضرور بدلتا ہے۔ کبھی دھوپ کبھی چھاوں۔ اس میں صرف ایک چیز مستقل یے۔ اس ذاتِ کریم کی موجودگی۔ کوئی ساتھ ہو نہ ہو وہ آپ کے ساتھ ہے۔ شہ رگ سے بھی قریب!
بالکل۔۔۔
نہ صرف آپ کے ساتھ ہے بلکہ ہر ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہے۔۔۔
ایسا قرب کسی اور کو نصیب نہیں!!!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
عرفان بھائی مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے اور یہ آپ اچھی طرح خود بھی جانتے ہیں :)

میں منتظمین تک بات پہنچا چکی ہوں۔ اس پر کچھ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ہے میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔ صرف ایک معاملے پر مجھے کنفرمیشن ملی ہے کہ معاملہ حل ہوا ہے۔

باقی محفل کی پالیسیوں پر مجھے نہ کبھی پہلے اعتراض تھا اور نہ اب ہے۔ میں نے گزارش ہی کی تھی لیکن دیگر اراکین کے رویے پر انتہائی حیرت ہے۔ ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو کبھی انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شامل رہے ہیں۔ میری ایک شکایت پر چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو اس طرح کا ردعمل سمجھ نہیں آیا۔ اس کا تو مطلب ہے پچھلے سال جو احتجاج کیا گیا تھا اس کی بھی کوئی بنیاد نہیں بنتی تھی۔

میں غلط ہو سکتی ہوں۔ مجھے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا شوق نہ تھا اور نہ ہے البتہ لوگوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق حالات اور نظریے بدلتے دیکھ کر کافی حیرت ہو رہی ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کو میری باتیں سمجھ نہ آئیں لیکن میں یہاں پر بہت کچھ جانتی جو کہ آپ بہرحال نہیں جانتے ہیں۔ میں نے بہت کچھ ہنستے مسکراتے برداشت بھی کیا ہے۔ اگر کسی کو یاد نہ ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے :) میری تنقید کے پیچھے پوری تاریخ ہے اور آپ کو صرف پچھلے ڈیڑھ ماہ کی کہانی معلوم ہے۔ میں بہت بار پیچھے ہٹی ہوں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو لیکن میرے ساتھ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا :)

میں پھر جگہ چھوڑ دوں گی میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ میرا موڈ تھا کہ اس بار میں بولوں ضرور :) وہ میں نے کر دیا ہے :) کم ازکم اب میں خاموش ہوں گی تو خوشی سے خاموش ہوں گی۔
جگہ چھوڑنا تو مسئلے کا ہر گز حل نہیں ہے۔ یا کنونس ہو جائیں یا کنونس کر لیں۔ ورنہ چند دنوں کے لیے اس موضوع اور لوگوں سے صرفِ نظر کر کے کسی اور موضوع پر توجہ دیں۔ اور کچھ عرصے بعد واپس وہیں سے سلسلہ شروع کر لیں۔
میرا آزمودہ نسخہ ہے۔ معلوم نہیں آپ کو کتنا قابلِ عمل لگے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محفل پر ایک سلسلہ شاید نبیل یا شمشاد بھائی نے شروع کیا تھا جس میں کلامِ پاک کی قرات کے مختلف و مقبول لہجوں اور مختلف قاری صاحبان کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔ مجھے وہ لڑی نہیں مل رہی۔ اگر کوئی مدد کر سکے تو شکر گزار ہوں گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
استنبول جا کر سب کو بھول گئے۔ ویسے اگر سیاحت کے مقصد سے گئے تھے تو اب تک واپس آ جانا چاہیے تھا۔
جہاں تک میرا خیال ہے وہ وہاں سے واپس آ چکے ہیں، کیونکہ یہ تو کافی دن پہلے کی بات ہے جب میں "ریڈ اونلی" موڈ میں تھا، اب شاید وہ ہیں۔ :)
 
Top