سین خے

محفلین
حساس تو ہر شخص ہوتا ہے، حساسیت کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے۔
حیثیت ہر شخص کی ہے۔ تمام محفلین قابلِ احترام ہیں۔ لوگ ہیں تو یہ محفل ہے ورنہ روبوٹ تو اس کو چلا نہیں سکتے۔

انتہائی معذرت کے ساتھ یہاں کسی کی حیثیت ہے اور کسی کی بالکل بھی نہیں ہے۔ کسی کو کہا جاتا ہے برداشت کریں اور کوئی سیدھی بات بھی کرے گا تو اس کی طرف سے کہا جائے گا کہ سخت ردِ عمل آرہا ہے۔ باقی کوئی کتنے ہی الٹے سیدھے مراسلے کر لے ان کو کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔

ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔ میرا کیا ہے میں صبر کر لوں گی۔ باقی سب کی مرضی کے مطابق تو بات چیت ہو رہی ہے نا۔ سب کو بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

محفل مکمل طور پر یک جہتی بن گئی ہے۔ مبارک ہو ان سب کو جو اس طرح کا ماحول چاہتے تھے اور ان کو ان کے مرضی کے نتائج مل رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
انتہائی معذرت کے ساتھ یہاں کسی کی حیثیت ہے اور کسی کی بالکل بھی نہیں ہے۔ کسی کو کہا جاتا ہے برداشت کریں اور کوئی سیدھی بات بھی کرے گا تو اس کی طرف سے کہا جائے گا کہ سخت ردِ عمل آرہا ہے۔ باقی کوئی کتنے ہی الٹے سیدھے مراسلے کر لے ان کو کوئِ کچھ نہیں کہتا ہے۔

ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔ میرا کیا ہے میں صبر کر لوں گی۔ باقی سب کی مرضی کے مطابق تو بات چیت ہو رہی ہے نا۔ سب کو بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

محفل مکمل طور پر یک جہتی بن گئی ہے۔ مبارک ہو ان سب کو جو اس طرح کا ماحول چاہتے تھے اور ان کو ان کے مرضی کے نتائج مل رہے ہیں۔
میں معذرت چاہوں گا اگر میری کوئی بات آپ کو گراں گزری ہو۔ میں نے اصولی بات عرض کی تھی۔ آپ اگر ایسا محسوس کر رہی ہیں تو ضرور کوئی وجہ ہو گی، اسے متعلقہ عملے کے نوٹس میں لائیں۔

لوگوں کے درمیان معاملات سلجھانا آسان نہیں ہوتا۔ ایک گھر بطور والدین ہم اپنی اولاد کے معاملات میں کیا دو اور دو چار کی طرح انصاف کر پاتے ہیں؟ بحثیت باپ مجھے اعتراف ہے کہ بہن بھائی کے جھگڑوں کو سلجھانے کے لیے کبھی ایک کو رعایت دینا پڑتی ہے اور کبھی دوسرے کو۔ انصاف اسی طرح ہوتا کہ جس صورتِ حال میں مناسب سمجھتا ہوں کسی کو ترجیح دے دی گو اس سے باقی اولاد "وقتی" طور پر ناراض ہو گی۔ یہ مثال یہ واضح کرنے کے لیے عرض کی ہے کہ عملے کی حیثیت اور ان کے کام کافی نزاکت کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہ صرف اصولی بات ہے۔ میں کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہا۔

صدائے احتجاج بلند کرنا آپ کا حق ہے اور اس پر شنوائی عملے کا فرض۔
 
عرفان بھائی مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے اور یہ آپ اچھی طرح خود بھی جانتے ہیں :)

میں منتظمین تک بات پہنچا چکی ہوں۔ اس پر کچھ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ہے میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔ صرف ایک معاملے پر مجھے کنفرمیشن ملی ہے کہ معاملہ حل ہوا ہے۔

باقی محفل کی پالیسیوں پر مجھے نہ کبھی پہلے اعتراض تھا اور نہ اب ہے۔ میں نے گزارش ہی کی تھی لیکن دیگر اراکین کے رویے پر انتہائی حیرت ہے۔ ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو کبھی انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شامل رہے ہیں۔ میری ایک شکایت پر چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو اس طرح کا ردعمل سمجھ نہیں آیا۔ اس کا تو مطلب ہے پچھلے سال جو احتجاج کیا گیا تھا اس کی بھی کوئی بنیاد نہیں بنتی تھی۔

میں غلط ہو سکتی ہوں۔ مجھے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا شوق نہ تھا اور نہ ہے البتہ لوگوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق حالات اور نظریے بدلتے دیکھ کر کافی حیرت ہو رہی ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کو میری باتیں سمجھ نہ آئیں لیکن میں یہاں پر بہت کچھ جانتی جو کہ آپ بہرحال نہیں جانتے ہیں۔ میں نے بہت کچھ ہنستے مسکراتے برداشت بھی کیا ہے۔ اگر کسی کو یاد نہ ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے :) میری تنقید کے پیچھے پوری تاریخ ہے اور آپ کو صرف پچھلے ڈیڑھ ماہ کی کہانی معلوم ہے۔ میں بہت بار پیچھے ہٹی ہوں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو لیکن میرے ساتھ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا :)

میں پھر جگہ چھوڑ دوں گی میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ میرا موڈ تھا کہ اس بار میں بولوں ضرور :) وہ میں نے کر دیا ہے :) کم ازکم اب میں خاموش ہوں گی تو خوشی سے خاموش ہوں گی۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس میں کوئی خاص برائی نہ ہے تاہم عام مشاہدے کی بات ہے کہ حساس افراد باریک بینی سے معاملات کا جائزہ لیتے ہیں جس کے باعث کوئی نہ کوئی ایشو 'برآمد' ہو ہی جاتا ہے اور یوں چل سو چل۔ یوں بھی حساس افراد کی دوسروں کے ساتھ ذہنی مطابقت کم کم ہوتی ہے؛ ہمیں یوں لگا کہ آپ کا شمار حساس افراد میں کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے ہم نے ایک دو مواقع پر آپ کو حد درجہ حساس کہا جس کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ نہیں ہیں کیونکہ ابھی تک ہمارے رائے میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ :)
ایک معاملے پر مجھے کنفرمیشن ملی ہے کہ معاملہ حل ہوا ہے۔
زبردست! :) گویا منتظمین فعال و مستعد ہیں۔ :)
 
سین خے

محفلین
اس میں کوئی خاص برائی نہ ہے تاہم عام مشاہدے کی بات ہے کہ حساس افراد باریک بینی سے معاملات کا جائزہ لیتے ہیں جس کے باعث کوئی نہ کوئی ایشو 'برآمد' ہو ہی جاتا ہے اور یوں چل سو چل۔ یوں بھی حساس افراد کی دوسروں کے ساتھ ذہنی مطابقت کم کم ہوتی ہے؛ ہمیں یوں لگا کہ آپ کا شمار حساس افراد میں کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے ہم نے ایک دو مواقع پر آپ کو حد درجہ حساس کہا جس کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ نہیں ہیں کیونکہ ابھی تک ہمارے رائے میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ :)

زبردست! :) گویا منتظمین فعال و مستعد ہیں۔ :)

میں صرف اس پر یہی کہہ سکتی ہوں کہ جب آپ کو معاملے کا پوری طرح علم نہ ہو تو برائے مہربانی اس طرح کسی کو خطاببات دینے سے گریز فرمائیے۔ آپ بغیر معاملہ جانے (یہاں میں آپ کے لئے خوش گمانی میں مبتلا ہونا چاہ رہی ہوں) اس طرح دوسروں کو جج کریں گے تو کافی حیرت انگیز بات ہے۔ کسی کے احساسات سمجھے بغیر اور یہ کہ کسی کو کہاں کہاں دکھ پہنچا ہے آپ اتنی آسانی سے کسی کی دل آزاری کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔

ویسے مجھے یہ اندازہ ہے کہ آپ کو ہر چیز کا علم ہوگا اور اگر ایسا ہے تو مجھے کافی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ صرف مجھے حد درجہ حساس کہنے کے بجائے آپ تکلیف دہ رویوں پر اتنا بول دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔
 
معذرت! فی امان اللہ!
 
فرقان احمد

محفلین
کیوں؟؟؟
کیا آج کھانے کو کچھ اور نہیں ملا تھا؟؟؟
یا اسے ہاضمے کے سفوف کے طور پر لیا گیا ہے؟؟؟
:eyerolling::eyerolling::eyerolling:
کہیں آپ کی اس حرکت پر فرقان بھائی تپ نہ جائیں!!!
:nailbiting::nailbiting::nailbiting:
ہم آپ کی بات کو سمجھ نہ پائے۔ ایک بار پھر، معذرت!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وقت ضرور بدلتا ہے۔ کبھی دھوپ کبھی چھاوں۔ اس میں صرف ایک چیز مستقل یے۔ اس ذاتِ کریم کی موجودگی۔ کوئی ساتھ ہو نہ ہو وہ آپ کے ساتھ ہے۔ شہ رگ سے بھی قریب!
 
Top