ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجھے تو لگے ہے چنبیلی آپا کی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے ۔۔۔آپ احباب میں سے کسی کو شک نہیں گذرا ۔ ۔ ۔ :unsure:
آئی ڈی ہیک نہیں ہوئی ہے ، اکمل ۔ یہ come apple کا cycle ہے ۔ effect ہوگیا ہے چنبیلی آپا پر ۔
آپ تو سمجھ ہی گئے ہوں گے لیکن جن لوگوں کی انگریزی کمزور ہے اُن کے لیے اردو میں ترجمہ کردوں کہ یہ آسیب کا چکر ہے ۔ اثر ہوگیا ہے چنبیلی آپا پر۔
پچھلے ہفتے جنوں بھوتوں والے کوچے میں ننگے سر اور ننگے پاؤں چلی گئیں۔ بس وہیں سے کسی معطل کردہ محفلین کی بدروح نے قبضہ کرلیا ۔ اب چن چن کے شاعروں سے بدلے لے رہی ہے بدروح ۔ کہاں تو وہ نرم میٹھی شائستہ کلام مدیرہ باتدبیرہ اور کہاں یہ حالِ بے حال کہ آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے۔ ہاتھ میں گنڈاسا لیے بزمِ سخن میں گھوم رہی ہیں ۔ ☠️
سنا ہے کہ سرخ مرچوں کی دھونی دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ احمد بھائی ، شام کو دفتر سے واپسی پر ایک پاؤ سوکھی تیز مرچیں لیتے آئیے گا۔ آگ کا انتظام اپنے نین بھائی کرلیں گے۔ دم میں کردوں گا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی وجہ سے مجھے رگڑا جا رہا ہے۔۔۔ ورنہ میں خاموشی یہ کام عرصہ سے کر رہا تھا۔۔۔ اور کوئی آدمی چوں نہیں کر رہا تھا۔۔۔۔
یہاں چوں کا نہیں بلکہ چوں چوں کا محل ہے ۔ محفل کی اس تشریحی لہر نے تمام شاعروں کو چوزہ بنادیا ہے ۔ میں غزل لگانے آیا تھا یہاں لیکن حالات دیکھ کر جی چاہ رہا ہے کہ اپنے دڑبے میں ہی دبک کر بیٹھا رہوں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
احمد بھائی کا تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ انہوں نے دفعِ شر تواضعِ شر کے لیے کچھ اسٹاک غزلیں کہہ کر رکھی ہوئی ہیں ۔
اپنا اصل کلام تو وہ آج کل ذاتی پیغامات میں بھیجتے ہیں قارئین کو۔
ویسے یہ تشریح والا کام آپ کریں تو بیجا بیجا ہو جائے قسمے۔ اتنی پیاری اردو لکھتے ہیں اور اتنا شستہ مذاق(ہماری طرح سستا نہیں:)) کرتے ہیں کہ رشک آتا ہے۔ اور پھر وضع داری، رکھ رکھاؤ اس قدر ہے کہ سب کے جذبات کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں۔کسی کی کوئی غلطی بھی بتانا ہو تو کتنے لحاظ سے بتاتے ہیں۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو ڈھیروں خوشیاں ، آسانیاں ، کامل صحت اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
اکمل زیدی

محفلین
آئی ڈی ہیک نہیں ہوئی ہے ، اکمل ۔ یہ come apple کا cycle ہے ۔ effect ہوگیا ہے چنبیلی آپا پر ۔
آپ تو سمجھ ہی گئے ہوں گے لیکن جن لوگوں کی انگریزی کمزور ہے اُن کے لیے اردو میں ترجمہ کردوں کہ یہ آسیب کا چکر ہے ۔ اثر ہوگیا ہے چنبیلی آپا پر۔
پچھلے ہفتے جنوں بھوتوں والے کوچے میں ننگے سر اور ننگے پاؤں چلی گئیں۔ بس وہیں سے کسی معطل کردہ محفلین کی بدروح نے قبضہ کرلیا ۔ اب چن چن کے شاعروں سے بدلے لے رہی ہے بدروح ۔ کہاں تو وہ نرم میٹھی شائستہ کلام مدیرہ باتدبیرہ اور کہاں یہ حالِ بے حال کہ آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے۔ ہاتھ میں گنڈاسا لیے بزمِ سخن میں گھوم رہی ہیں ۔ ☠️
سنا ہے کہ سرخ مرچوں کی دھونی دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ احمد بھائی ، شام کو دفتر سے واپسی پر ایک پاؤ سوکھی تیز مرچیں لیتے آئیے گا۔ آگ کا انتظام اپنے نین بھائی کرلیں گے۔ دم میں کردوں گا ۔
بخدا ظہیر بھائی اپنی انگلش بھی ایسی توانا نہیں ہے اور یہ اصطلاح پہلی بار سنی ہے میں تو سمجھا تھا شروع میں کہ زیادہ سیب کھانے سے یہ سب ہو گیا ہوگا ۔

باقی رہی بات آسیب والی تو ادب ملحوظ رکھتے ہوئے آپ سے اختلاف کی جسارت کرونگا کم از کم چنبیلی آپا پر یہ اثرات نہیں ہو سکتے (ہاں وہ الگ بات ہے کہ چنبیلی کا تیل لگا کر آنے جانے سے اسطرح کا ورود ہونے کی بابت شہرت سنی ہے) اور جب یہ سر جھاڑ اور مجنوانہ کیفیت طاری ہو ہی چکی تھی تو جن بھوت والا کام تو اُن کے کوچے میں جانے سے پہلے ہی ہو چکا تھا باقی انہیں تو آپ عبث بدنام کیے دے رہے ہیں یہ تو سراسر الزام تراشی ہے نادیدہ مخلوقِ خدا پر ۔
باقی رہی بات معطل کردہ محفلین کی روحیں بلکہ بقول آپ کے بدروحیں تو اسطرح آپ نے سارے معطلین کو ایک تو دنیا فانی سے کوچ کرنے والوں میں شمار کر دیا اور طرفہ ستم انہیں بد - روحیں قرار دیا ۔۔ جبکہ ہم نے تو بہت پہنچے ہوئے محفلین کو معطل ہوتے ہوئے دیکھا ہے سامنے کی مثال ہی دیکھیں جیسے راقم الحروف بھی سابقہ معطلین میں شامل رہا ہے :D ایک تو دورِ حاضر کے جون ایلیا بھی تھے بلکہ ہیں اب الگ محفل سجا کر بیٹھے ہیں ۔۔
باقی رہی سرخ مرچوں کی دھونی والی بات تواسطرح تو لگتا ہے آپ کوئی پرانا بدلہ چکانا چاہ رہے ہیں ساتھ میں احمد بھائی اور نیرنگ بھائی کو شامل کر کے تاکہ سار ا الزام آپ کے سر نہ لگے جیسے امریکہ حملہ کرتا ہے تو ساتھ میں فرانس جرمنی آسٹریلیا کو ساتھ رکھتا ہے نیٹو کے نام پر تاکہ صرف امریکہ کی مرضی نہ سمجھے امریکہ جبکہ دراصل ۔ ۔ ۔

ظہیر بھائی گستاخی معاف آج کل یہاں یہی ہوا چلی ہوئی ہے ۔ ہم نے سوچا ہ پر تھوڑا سا ہم بھی ہاتھ صاف کرلیں۔ویسے بھی آج ہفتہ تھا تو تھوڑا ٹائم مل گیا اور سرِ دست آپ کا یہ رپلائی نظر آیا ۔۔:grin:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے نیرنگ بھائی آپ تو ہیں ہی چست اس میں تو کوئی شک نہیں بہت سارے لوگوں کی ذہنی چستی کے اظہار کی کسوٹی آپ کی تحاریر ہیں۔۔۔جیسے یوں ہی مذاق میں اپنے آفس میں ایک بندے کو میں نے کہا مجھے یقین آگیا کہ آپ ذہین انسان ہو اس نے اس سمجھ کی وجہ پوچھی تو میں نے سیدھے سادہ کہہ دیا کہ آپ کو میری باتیں جو سمجھ آجاتی ہیں ۔ ۔ ۔ :heehee:
آپ کے اس تبصرے سے تزک نادری کا وہ تبصرہ یاد آگیا۔۔۔ کہ ہند پر حملے کی یہ وجہ بھی ہو سکتی تھی۔۔۔ کمبخت الوشناس کو اس وقت یاد نہ آئی۔۔۔۔ کمال کر دیا اکمل بھائی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی کا تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ انہوں نے دفعِ شر تواضعِ شر کے لیے کچھ اسٹاک غزلیں کہہ کر رکھی ہوئی ہیں ۔
اپنا اصل کلام تو وہ آج کل ذاتی پیغامات میں بھیجتے ہیں قارئین کو۔
آپ کی غزل نہیں ملی ابھی تک ذاتی پیغام میں
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیسے ہیں سب دوست! ان دنوں کچھ مصروفیت زیادہ رہی۔

آج یہاں آنا ہوا تو سوچا آپ لوگوں کی خیریت دریافت کرلی جائے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیسے ہیں سب دوست! ان دنوں کچھ مصروفیت زیادہ رہی۔

آج یہاں آنا ہوا تو سوچا آپ لوگوں کی خیریت دریافت کرلی جائے۔ :)
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بالکل اچھے ہیں۔ آپ سنائیے
 
سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
شکر الحمد للہ احمد بھیا خیریت ہے ۔آپ اپنی بہت ساری مصروفیت میں سے کچھ وقت ضرور نکالا کیجیے محفل کے لئیے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

کیسے ہیں سب دوست! ان دنوں کچھ مصروفیت زیادہ رہی۔

آج یہاں آنا ہوا تو سوچا آپ لوگوں کی خیریت دریافت کرلی جائے۔ :)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الحمدللّٰہ سب خیر و عافیت ہے ، احمد بھائی ۔ فرصت کے چند لمحات آج کل میرے ہاں مہمان ہیں ۔ سو محفلی سرگرمیوں میں آپ کی کمی محسوس ہو ئی۔ امید ہے کہ اب فرصت میرے ہاں سے رخصت لے کر آپ کی طرف وارد ہوگی ۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
الحمدللہ رب العالمین ۔ سب خیریت ہے۔
مصروف تو ہم بھی رہتے ہیں۔ بیچ بیچ میں چکر لگتا رہتا ہے۔ یہی امید و درخواست آپ سے بھی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ ! آپ سب کی خیریت جان کر خوشی ہوئی۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بالکل اچھے ہیں۔ آپ سنائیے
ماشاء اللہ!
وعلیکم السلام
شکر الحمد للہ احمد بھیا خیریت ہے ۔آپ اپنی بہت ساری مصروفیت میں سے کچھ وقت ضرور نکالا کیجیے محفل کے لئیے
ماشاء اللہ!
جی۔ ان شاء اللہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
الحمدللّٰہ سب خیر و عافیت ہے ، احمد بھائی ۔ فرصت کے چند لمحات آج کل میرے ہاں مہمان ہیں ۔ سو محفلی سرگرمیوں میں آپ کی کمی محسوس ہو ئی۔ امید ہے کہ اب فرصت میرے ہاں سے رخصت لے کر آپ کی طرف وارد ہوگی ۔ :)
ماشاء اللہ!

ظہیر بھائی فرصت صاحبہ کو مکمل رخصت نہ کریں بلکہ جزوی رخصت دے دیں۔ کہیں ہم فرصت سے محفل میں پہنچ جائیں اور پھر آپ کی کمی محسوس ہو۔ :) :) :)

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
الحمدللہ رب العالمین ۔ سب خیریت ہے۔
مصروف تو ہم بھی رہتے ہیں۔ بیچ بیچ میں چکر لگتا رہتا ہے۔ یہی امید و درخواست آپ سے بھی ہے۔ :)
ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ آپ سب کو خیریت سے ہی رکھے۔

محفل میں چکر تو ہمارا بھی کم و بیش روز ہی لگتا ہے۔ لیکن زیادہ چھیڑ چھاڑ اس لئے نہیں کرتے کہ مبادا کوئی بات شروع ہو جائے اور ہم جواب طلب مواقع پر دستیاب ہی نہ ہوں۔ :) :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الحمدللہ ! آپ سب کی خیریت جان کر خوشی ہوئی۔

ماشاء اللہ!

ماشاء اللہ!
جی۔ ان شاء اللہ!

ماشاء اللہ!

ظہیر بھائی فرصت صاحبہ کو مکمل رخصت نہ کریں بلکہ جزوی رخصت دے دیں۔ کہیں ہم فرصت سے محفل میں پہنچ جائیں اور پھر آپ کی کمی محسوس ہو۔ :) :) :)

ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ آپ سب کو خیریت سے ہی رکھے۔

محفل میں چکر تو ہمارا بھی کم و بیش روز ہی لگتا ہے۔ لیکن زیادہ چھیڑ چھاڑ اس لئے نہیں کرتے کہ مبادا کوئی بات شروع ہو جائے اور ہم جواب طلب مواقع پر دستیاب ہی نہ ہوں۔ :) :)
احمد بھائی ، مِس فرصت اور مِسز مصروفیت دونوں ہی اکثر بن بلائے وارد ہوتی ہیں ۔ آتی اپنی مرضی سے ہیں لیکن رخصت زبردستی کرنا پڑتا ہے ۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
احمد بھائی ، مِس فرصت اور مِسز مصروفیت دونوں ہی اکثر بن بلائے وارد ہوتی ہیں ۔ آتی اپنی مرضی سے ہیں لیکن رخصت زبردستی کرنا پڑتا ہے ۔ :)
ویسے مصروفیت اور فرصت کے حروف کو دیکھا جائے تو پتا لگتا ہے کہ مصروفیت کیسے فرصت کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کسی نے بتایا کہ ان کا وائی فائی نجانے ہیک ہو رہا ہے۔پاسورڈ بدل بدل کے دیکھا ہے پھر بھی لوگ ہیک کر لیتے ہیں۔
انھوں نے گھر کی دیوار کے ساتھ کی ویڈیوز بھی شریک کیں کہ جن میں واقعی لوگ اپنے موبائل ان کی دیوار کے پاس کھڑے استعمال کر رہے تھے۔
لوگوں نے مشورے دیے کی انھیں کرسیاں/چارپائیاں بچھا دیں۔
ایک نے مشورہ دیا کہ
ایسا پاسورڈ رکھیں جس پر کسی کو یقین ہی نہ آئے
جیسا کہ
I LOVE MY COUNTRY
I LOVE PAK ARMY
I AM NOT A LIER
ETC
 
La Alma

ان پاسور ڈز پر تو یقین آ ہی جائے گا۔
فری پاسور ڈ فار ہیکرز رکھ کر دیکھ لیں۔ :)
 
Top