اکمل زیدی

محفلین
میرے اوقات کار میں اس وقت ڈینگی کے خطرناک کیسز ہیں اور بے چارے ایک مچھر کے کٹوانے سے برے حال میں ہیں
مجھے زیادہ تر زیادہ بیمار ہی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ہر سال ہی ڈینگی زوروں کے ساتھ آنے لگا ہے
پوری آستین مردوں اور عورتوں سب کو پہننا ہے. میرا بیٹا آدھی شرٹ پر آستینیں پہن رہا ہے
موسپیل بار بار لگائیں
موزے لازماً پہنیں
مسجد میں مچھر بہت ہوتے ہیں اگر کھلی جگہ نماز ہو تو. اس میں موسپیل موزے پوری آستین سب لازمی ہے
علاج سے بہتر احتیاط ہے
ورنہ پھر آئی سی یو میں ہماری خدمات جو بہت تکلیف دہ ہیں
جزاک اللہ ۔ ۔۔
 
علی وقار

محفلین
احمد بھائی اس پر ایک شعر یاد آیا یہ بھی بتائیے گا کہ یہ کس کا ہے

تو نہیں میرا مسئلہ
تو نہیں تو کوئی اور یاد آئے مجھے
میں اپنے دل سے نکالوں خیال کس کس کا
جو تو نہیں تو ۔ ،،،،،،،،کوئی اور یاد آئے مجھے
(قتیل شفائی مرحوم)
 
جاسمن

لائبریرین
میرے اوقات کار میں اس وقت ڈینگی کے خطرناک کیسز ہیں اور بے چارے ایک مچھر کے کٹوانے سے برے حال میں ہیں
مجھے زیادہ تر زیادہ بیمار ہی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ہر سال ہی ڈینگی زوروں کے ساتھ آنے لگا ہے
پوری آستین مردوں اور عورتوں سب کو پہننا ہے. میرا بیٹا آدھی شرٹ پر آستینیں پہن رہا ہے
موسپیل بار بار لگائیں
موزے لازماً پہنیں
مسجد میں مچھر بہت ہوتے ہیں اگر کھلی جگہ نماز ہو تو. اس میں موسپیل موزے پوری آستین سب لازمی ہے
علاج سے بہتر احتیاط ہے
ورنہ پھر آئی سی یو میں ہماری خدمات جو بہت تکلیف دہ ہیں
ڈینگی مچھر اب اپنی جگہیں بدل رہا ہے۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ اب یہ درختوں کے نچلے تنے کے حصوں میں رہنا شروع ہو گیا ہے۔ اس لیے تنوں پہ مٹی کا لیپ کر دیں۔ ک
مجھ لگتا ہے کہ شاید درختوں کے پتوں، تنوں کے حصوں میں کہیں پانی ٹھہر جاتا ہو گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
ظہیراحمدظہیر ، نیرنگ خیال اور محمداحمد وغیرہم کے اصرار پہ نیرنگ کی طرح تو نہیں، ذرا کم کم ہم نے بھی محفلین کے شعراء کی شاعری پہ ہاتھ صاف کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ اب چونکہ اس کوشش میں ہم تو تھوڑے سے (رتی ماشہ) مشہور ہوتے ہیں لیکن جس شاعر کے کلام کا تیاپانچہ کیا جاتا ہے، اس کا وہی کلام اور خود شاعر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پہ (چاند ،ستاروں، سورج تک ) مشہور ہو جاتے ہیں۔ اب مفتوں مفتی یہ کام زیبا نہیں دیتا بلکہ دیبا دیتا ہے۔ یعنی کہ کچھ نہ کچھ معاوضہ تو بنتا ہے ناں! کیا خیال ہے شاعروں اور غیرشاعروں کا اس بارے میں ؟؟
:):):)
 
جاسمن

لائبریرین
اس کے علاؤہ یہ بھی کہنا تھا کہ ویسے تو مزاح محض ہنسنے ہنسانے کے لیے لکھا جاتا ہے۔ احتیاط بھی کرتے ہیں اپنی طرف سے تو۔ لیکن مجھ جیسی بندی سے کبھی کسی طرح کی دانستہ یا نادانستہ کوئی ایسی بات لکھی جا سکتی ہے کہ کسی کو اچھی نہ لگے، دل آزاری ہو، تو ازراہِ کرم پیشگی معذرت۔ :)
 
نیرنگ خیال

معاوضہ آگیا تو بلاوجہ کی باتیں سننی پڑیں گی۔۔۔ میں تو کہتا ہوں فی سبیل اللہ یہ خدمت خلق جاری رکھیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کے علاؤہ یہ بھی کہنا تھا کہ ویسے تو مزاح محض ہنسنے ہنسانے کے لیے لکھا جاتا ہے۔ احتیاط بھی کرتے ہیں اپنی طرف سے تو۔ لیکن مجھ جیسی بندی سے کبھی کسی طرح کی دانستہ یا نادانستہ کوئی ایسی بات لکھی جا سکتی ہے کہ کسی کو اچھی نہ لگے، دل آزاری ہو، تو ازراہِ کرم پیشگی معذرت۔ :)
مجھے بھی ایسی پیشگی معذرت کرنا بہت پسند ہے۔۔۔ سب لوگوں کے لیے یہ مراسلہ میری طرف سے بھی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب مفتوں مفتی یہ کام زیبا نہیں دیتا بلکہ دیبا دیتا ہے۔ یعنی کہ کچھ نہ کچھ معاوضہ تو بنتا ہے ناں! کیا خیال ہے شاعروں اور غیرشاعروں کا اس بارے میں ؟؟
:):):)
بالکل نیک خیال ہے ۔
معاوضے کے طور پر میں محمداحمد بھائی کی تین عدد غزلیں اور دو نظمیں آپ کی خدمتِ اقدس میں پیش کرتا ہوں ۔ گر قبول افتد زہے شر و فتن
نہیں نہیں ۔ شکریے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ۔ آئندہ بھی کبھی ضرورت ہو تو بلا تکلف حکم کیجیے گا۔ :LOL:
 
Top