جاسمن

لائبریرین
یہ تو بنوانی پڑے گی۔ اگر بچوں میں شوق اجاگر کرنا ہو تو پھر یہ لیجیے۔ اس ربط پر کلک فرمائیے۔

امی جی سے پوچھا ہے۔ انھیں دری، ادوائن اور ازاربند بنانے کا تجربہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے میرے لیے ایک شال بنائی تھی۔ انھوں نے چارپائی کا استعمال بتایا ہے۔ میرے پاس ایک لکڑی کی چارپائی ہے تو۔۔۔ اب دھاگہ لاؤں گی اور امی جی کو بلاؤں گی۔۔۔دیکھیں کس حد تک مشن کامیاب ہوتا ہے۔
 

اوشو

لائبریرین
بہت شکریہ۔
پہلے میرا ارادہ بنا کہ میں خود بنوالوں۔ پھر سوچا کہ پوچھوں۔۔۔پاکستان کے کسی علاقہ سے شاید ملتی ہوں۔
یہ جو تصویر آپ نے شریک کی ہے۔۔۔کافی چھوٹی سی ہے۔
میں سوچ رہی ہوں کہ ایک شال بناؤں۔۔۔۔

اگر شال وغیرہ بنانا چاہ رہی ہیں تو ذہن میں ایک گھریلو مشین آ رہی ہے۔ Singer کمپنی کی ایک مشین آتی ہے۔ جس پہ آپ شال، سویٹر، جرسی، ٹوپی، مفلر وغیرہ بنا سکتی ہیں۔ بظاہر پیچیدہ لیکن آسانی سے سمجھ میں آ جانے والی مشین ہے۔ کیوں کہ بچپن میں کئی گھروں میں خواتین کو یہ مشین استعمال کرتے دیکھ چکا ہوں۔ اور اس کا میٹریل بھی باآسانی دستیاب ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ شاید صرف اون سے بننے والے ملبوسات وغیرہ کے لیے ہے ۔ جیسا خواتین 2 سلائیوں سے گھر پہ اون کی چیزیں بناتی تھیں۔ اسی تکنیک کو انہوں نے جدت دے دی ہے۔ مزید ڈیمو دیکھنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھ لیجیے۔
اور اگر یہ آپ کے کام کی ہے تو آپ سنگر کمپنی کے کسی بھی شوروم سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ان کے شورومز ہیں۔ امید ہے دستیاب ہو گی۔

باقی یہ پراڈکٹس بھی دیکھیے۔ آن لائن دستیاب ہیں ۔


 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
کوئی بھی منظر نیا نہیں۔ تھکا ہارا دن، شام کی دہلیز پر آتے ہی اپنا ازلوں پرانا زرد چوغہ چاند کی الگنی پر لٹکا دیتا ہے اور پھر وہی بوسیدہ، ملگجی رات کی چادر اوڑھ کر چپ چاپ سو جاتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
20190218-161612.jpg

فیصل موورز کی سروسز بہتر ہوئی ہیں۔
 

رباب واسطی

محفلین
کیا پاکستان میں ٹیچنگ ایک پروفیشن ہے یا کاروبار؟
بدقسمتی کہ پاکستان میں ٹیچرز کی اکثریت ایسی ہے جن کو جب کوئی اور نوکری نہ ملی تو ٹیچر کی جاب اپلائی کرلی
اور ایسے ٹیچرز کی اکثریت صرف نوکری کر رہی ہے
 
عبدالستار ایدھی کی آج 91ویں سالگرہ

613703_5091348_ee_updates.jpg
انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گار اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے آج ان کی 91ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
عبدالستار ایدھی 28فروری 1928میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔
جولائی 2016میں ایدھی صاحب گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر 88سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ۔
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائیں ۔ آمین


 

رباب واسطی

محفلین
عبدالستار ایدھی کی آج 91ویں سالگرہ

613703_5091348_ee_updates.jpg
انسانیت کے سب سے بڑے خدمت گار اورمشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے آج ان کی 91ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
عبدالستار ایدھی 28فروری 1928میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔
جولائی 2016میں ایدھی صاحب گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر 88سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ۔
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائیں ۔ آمین

اللہ غفورُالرّحیم مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
 

گلزار خان

محفلین
بدقسمتی کہ پاکستان میں ٹیچرز کی اکثریت ایسی ہے جن کو جب کوئی اور نوکری نہ ملی تو ٹیچر کی جاب اپلائی کرلی
اور ایسے ٹیچرز کی اکثریت صرف نوکری کر رہی ہے

لیکن پیسے کمانا ایک الگ بات ہے یہ صدقہ جاریہ بھی ہے اور میرے خیال میں اگرچہ اس شعبے میں پیسے کم ہیں لیکن دنیاوی عزت بھی تو ہے آخرت میں اجر و ثواب الگ
 

محمداحمد

لائبریرین
آج کل صبح بڑی پیاری ہوا کرتی ہے۔

آج بھی اچھا موسم ہے اور آسمان پر بادل طرح طرح کے نقش و نگار بنا ئے ہوئے ہیں۔
 
Top