حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرے لیے کونے والی دکانیں رکھ لینا، ایک میں میں ریسٹورنٹ اور دوسری میں‌ بیوٹی پارلر کھولوں گا ۔۔۔۔

خبردار کسی نے سکول کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا، عوام پہلے ہی ان پڑھ ہے، اوپر سے یہ سکول بھی بند، یہ نہیں ہو سکتا۔
 

جیہ

لائبریرین
سعودی والو کے لئے 500 ریال فی مربع فٹ

( ایک مربع فٹ کے ساتھ ایک ڈبہ سیب کا مربع مفت)
 

تیلے شاہ

محفلین
لگتا ہے شرافت سے دوکان نہیں ملنے والی
میں ابھی قبضہ گروپ سے بات کرتا ہوں
غضب خدا کا اتنی مہنگی زمین
 

جیہ

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
لگتا ہے شرافت سے دوکان نہیں ملنے والی
میں ابھی قبضہ گروپ سے بات کرتا ہوں
غضب خدا کا اتنی مہنگی زمین

لینا ہے تو لو ورنہ راستہ ناپ
( راستہ ناپنے کے لئے فیتہ چاہیئے تو 10 ریال دیکر لے سکتے ہیں)
 

شمشاد

لائبریرین
اشتانی جی میری حاضری لگا دیں اور کل کا سبق بھی سن لیں جلدی سے نہیں تو بھول جائے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
سکول کے ملبے پرکیسی حاضری لوں۔ سکول منہدم ہو چکا ہے۔ اب مارکیٹ بنی گی یہاں
 

شمشاد

لائبریرین
چلو اب اٹھ جاؤ نیند سے، نہیں تو پانی کا پورا جگ انڈھیل دوں گا، بہت دیر سے سو رہی ہو، ابھی اٹھ کے کھانا بھی بنانا ہے۔

اور خبردار جو جاگتی آنکھوں سے بھی اس قسم کا خواب دیکھا تو۔
 

الف عین

لائبریرین
خواب دیکھنے سے تم کو کون روکتا ہے جوجو۔ لیکن حاضری بھی تو لگانا ہے، چاہے خواب میں ہی لگاؤ
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے خوفناک خواب دیکھ کر تو مردہ بھی ڈر کے آنکھیں کھول دیتا ہو گا۔ اور تم ہو کہ مزے لے لے کے بے سدھ سوئی رہتی ہو۔

چلو اب حاضری کے لیے دوسرا رجسٹر لے لو۔ شاباش
 

ظفری

لائبریرین
اسکول کے ملبے پر بیٹھا ہوں اور حاضری کا رجسٹر ڈھونڈ رہا ہوں ۔
کہاں حاضری لگاؤں ، کون لگائے گا حاضری ۔۔۔ کتنی مشکل سے یہ ایک اسکول بنا تھا وہ بھی کاروبار کی نظر ہوگیا ۔ اب اُردو محفل والے لگتا ہے یہی گانا گائیں گے ۔۔ لکھے پڑھے ہوتے اگر ۔۔۔تو تم کو خط لکھتے ۔۔۔ اب تو ہم خط بھی نہیں لکھ سکتے “ کسی کو “ ۔۔۔ اسی مقصد کےلیئے تو کتنی مشکل سے یہاں داخلہ لیا تھا ۔
:cry:
 

جیہ

لائبریرین
لو جی نیا رجسٹر خرید لیا گیا ہے
جلدی جلدی سے اپنے نام درج کرایئں سب کے سب
پہلا نام استادِ محترم کا ہے کہ الف سے شروع ہوتا ہے
سکول قریب کے ایک بلڈنگ میں منتقل ہوچکا ہے
نام ہے
وکی سکول آف لیٹریچر
( برائے بالغان)
 
اگر سکول کا نام وکی ہے تو پھر ہیڈ ماسٹر جیسبادی ہی ہوگا ، اسے خبر ہوئی تو اڑتا آئے گا ، میری حاضری لگا دو بھئی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top