حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
چلو داخلہ نہیں دیتے نہ دیں، کسی اور کام کے لیے رکھ لیں، لیکن سکول میں رکھ لیں۔
چلویہ ٹھیک ہے ۔۔۔ :wink: اسکول میں گھنٹا بجانا پڑتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک اسکول میں کوئی گھنٹا نہیں ہے ۔ ایسا کرتے ہیں کہ ان کو گھنٹے کی جگہ رکھ لیتے ہیں جب بھی کوئی پریڈ تبدیل ہو ان کو بجا لیا جائے ۔ مگر خیال رہے کہ چُھٹی کی گھنٹے میں کہیں ان کو اتنا نہ بجا لیا جائےکہ خود ان کی گھنٹی بج جائے ۔ :wink: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ کدھر ہو بھئی؟ کیا آج حاضری نہیں ہو گی؟

اور ہاں تمہارا یہ اوتار بھی اچھا ہے لیکن فرذوق کے آنے سے پہلے پہلے پھر بدل لینا نہیں تو وہ پھر مچل جائے گا۔ کہ میں نے یہی لڑکی لینی ہے۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
چلو جلدی سے حاضری کے لئے سب حاضر ہوں

رجسٹر کھل گیا ہے

ابھی ابھی آئی ہوں چند کتابیں پار کرکے
 

جیہ

لائبریرین
کتب کی تفصیل رہنے دیں

اور ظفری کے لئے ایک شعر

خلق چی نخہ ولی گوری ورتہ
تا چی مخ پٹ کڑو نو گزار دے اوکو :)
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ کدھر ہو بھئی؟ کیا آج حاضری نہیں ہو گی؟

اور ہاں تمہارا یہ اوتار بھی اچھا ہے لیکن فرذوق کے آنے سے پہلے پہلے پھر بدل لینا نہیں تو وہ پھر مچل جائے گا۔ کہ میں نے یہی لڑکی لینی ہے۔ :wink:

فرزوق کھیلنے کو اگر چاند مانگے تو ہم کیا کریں

زکریا صاحب نے حاضری نہیں لگائی اب تک
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو سبکو رضوان بھی آ گئے ہیں ناران سے۔

اور یہ پشتو اگر بولنی ہے تو الگ سے دھاگہ کھول لیں۔

گئی تھی اتنا بڑا ٹرنک لے کر اور صرف چند کتابیں؟
 

رضوان

محفلین
جی شمشاد بھائی۔
میری بھی حاضری لگادیں چھٹی کی درخواست تو پہلے ہی دے گیا تھا۔
ہاں پشتو ضرور بولیں مگر ایسی پشتو جو سب کو سمجھ آئے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ ذرا چیک کرو کہ رضوان کی چھٹی کی درخواست آئی تھی، اگر نہیں تو فی یوم 100 روپے کے حساب سے جرمانہ ڈال دو۔
 

رضوان

محفلین
درخواست تو بھیجی تھی مگر مانیٹر صاحبہ خود اس میں سموسہ رکھ کر کھا رہی تھیں اس میں میرا کیا قصور؟ :cry:
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ ذرا چیک کرو کہ رضوان کی چھٹی کی درخواست آئی تھی، اگر نہیں تو فی یوم 100 روپے کے حساب سے جرمانہ ڈال دو۔

رضوان بھائی خوش آمدید
سوری آپ کو خارج کردیا گیا ہے۔ نیا ڈاخلہ ہوگا۔ 5000 روپے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top