حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو یہ بھی تو نقاب والی ہی ہے، کیا تبدیلی ہوئی؟

خیر میری حاضری لگا دو۔ کہ مجھے ابھی باہر جانا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
آج کل میرے پاس ہوتا ہے استادِ محترم۔

کیا طرفہ تماشہ ہے۔ استاد محترم کی حاضری اس کی ایک نالائق شاگرد لے رہی ہے۔ اسی کو کہتے ہیں الٹی گنگا بہنا
 
جیہ

لائبریرین
نہیں سارا ایسی حاضری نہیں لگ سکتی۔
بھلا مسجد جاکر نماز پڑھے بغیر واپس آنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے؟؟
 
سارہ خان

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
نہیں سارا ایسی حاضری نہیں لگ سکتی۔
بھلا مسجد جاکر نماز پڑھے بغیر واپس آنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے؟؟

:( ۔۔مگر یہ مسجد نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔اور بقول آپ کےجب گنگاالٹی ہی بھہ رہی ہے ۔۔۔۔تو پھر میرے باری میں سیدھی کیوں ۔۔۔ :p
 
تیلے شاہ

محفلین
لیکن سکول میں تو چھٹیاں چل رہی تھیں
یہ پھر سے حاضری کیوں سٹارٹ ہو گئی ہے
میری دوکانوں کا کیا ہوا
 
شمشاد

لائبریرین
شاہ جی اور سارا جی، شتانی جی کا آج کل موڈ آف ہے، وہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آن ہی نہیں ہو رہا، میری مانیں تو کچھ دے دلا کے اپنا اپنا کام کروا لیں۔ ابھی یہ دوسرے دھاگے پر جسطرح گوشت پکا کر آئی ہیں وہ ٹیڑھی کھیر سے بھی زیادہ مشکل ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
:p ۔۔۔۔ان کا موڈ کیا بجلی سے آن آف ہوتا ہے۔۔۔ :p ۔۔۔۔۔۔وہ تو مجھے کافی ایماندار نظر آتی ہیں۔۔۔۔۔دینے دلانے ک چکر میں کہیں اندر ہی نا کروادیں۔۔۔۔ :roll:
 
شمشاد

لائبریرین
واقعی بہت ایماندار ہیں۔ ابھی مجھے کہہ رہی تھیں کہ 500 روپے لیکر 200 کی رسید کاٹ دیں۔ :wink:

آجکل ان کا موڈ بجلی سے نہیں تو بجلی کی طرح ضرور چلتا ہے، ایک گھنٹہ آن تو دو گھنٹے آف۔

کوشش کریں جب ان کا موڈ آن ہو اس وقت اپنا کام نکلوا لیں۔
 
جیہ

لائبریرین
یہ کیا ہورہا ہے سکول میں ۔ آرام سے بیٹھیں سب کے سب۔ اور سبق یاد کریں

اچھا یہ بتایئں کہ اس شعر میں مجنون کیا لکھ رہا تھا۔ اور استاد کون ہے:
فنا "تعلیمِ درسِ بے خودی" ہوں اُس زمانے سے
کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر
 
شمشاد

لائبریرین
لام اور الف لکھ رہا تھا اشتانی جی، اب اس کا مطبل کیا ہے یہ تو یا مجنوں کو پتہ ہو گا یا لیلٰی کو۔
 
رضوان

محفلین
پہلے میری حاضری لگائیں پھر میں مجنوں کو بھی ڈھونڈھ کر لاتا ہوں وہ خود ہی بتائے گا جب اسے “ الٹا مرغا “ بنایا تو۔
الٹے مرغے سے یاد آیا کہ ہمیں پرائمری اسکول میں ایک استاد پڑھاتے تھے دوسری کلاس میں اور لڑکے لڑکیوں کسی کو بھی الٹا مرغا بنائے بغیر نہیں چھوڑتے تھے(میری بھی باری کئی دفعہ آئی)۔ اسکول میں موٹے سر کے نام سے مشہور تھے کوئی دس ایک سال پہلے وہ نظر آئے تو پتہ چلا استادِ محترم آج کل ہیروئنچی ہو چکے ہیں اسکول وغیرہ سب کچھ چھوٹ گیا ہے اور “لگے دَم مٹے غم “ چل رہا ہے۔
 
رضوان

محفلین
بوچھی نے کہا:
آپ آگئے ہیں خیر سے واپس ، ناران سے گھوم پھر کے ، ویلکم بیک ،
اب ذرا بتائیے تو زبیر نے کونسی تاریح کو بیک ہونا ہے ؟
شکریہ بوچھی
اگست کی 9 یا10 کی واپسی ہے لیکن میری توقع کے برعکس اس کی ماں نے سوٹ کیس پہلے ہی بھر رکھے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
پہلے میری حاضری لگائیں پھر میں مجنوں کو بھی ڈھونڈھ کر لاتا ہوں وہ خود ہی بتائے گا جب اسے “ الٹا مرغا “ بنایا تو۔
الٹے مرغے سے یاد آیا کہ ہمیں پرائمری اسکول میں ایک استاد پڑھاتے تھے دوسری کلاس میں اور لڑکے لڑکیوں کسی کو بھی الٹا مرغا بنائے بغیر نہیں چھوڑتے تھے(میری بھی باری کئی دفعہ آئی)۔ اسکول میں موٹے سر کے نام سے مشہور تھے کوئی دس ایک سال پہلے وہ نظر آئے تو پتہ چلا استادِ محترم آج کل ہیروئنچی ہو چکے ہیں اسکول وغیرہ سب کچھ چھوٹ گیا ہے اور “لگے دَم مٹے غم “ چل رہا ہے۔

وہ تو صحیح ہے لیکن لڑکیوں کو کیسے مرغا بنایا جا سکتا ہے؟

مرغی البتہ ہو سکتا ہے لیکن گھر کی مرغی تو دال برابر ہوتی ہے :? :?
 
جیہ

لائبریرین
ذرا سی دیر کے لئے کیا چلی گئی کہ سب نے کلاس سر پر اٹھا دیا۔

خبر دار اگر کسی نے شور کیا تو۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top