انشا اللہ خان انشا جھوٹا نکلا قرار تیرا - انشا اللہ خاں انشا

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 20, 2011

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل
    جھوٹا نکلا قرار تیرا
    اب کس کو ہے اعتبار تیرا
    دل میں سو لاکھ چٹکیاں لیں
    دیکھا بس ہم نے پیار تیرا
    دم ناک میں آرہا ہے اپنے
    تھا رات یہ انتظار تیرا
    کر جبر جہاں تلک تو چاہے
    میرا کیا اختیار تیرا
    لپٹوں ہوں گلے سے آپ اپنے
    سمجھوں ہوں کہ ہے کنار تیرا
    انشا سے نہ روٹھ مت خفا ہو
    ہے بندہ جاں نثار تیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,703
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ جناب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب اور فرخ منظور صاحب۔ خوش رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    مکمل غزل
    غزل
    (سید انشا اللہ خاں انشا رحمتہ اللہ علیہ)
    جھوٹا نکلا قرار تیرا
    اب کس کو ہے اعتبار تیرا

    دل میں سَو لاکھ چٹکیاں لیں
    دیکھا بس ہم نے پیار تیرا

    دم ناک میں آرہا تھا اپنی
    تھا رات یہ انتظار تیرا

    واللہ کہ کام آرہے گا
    مجھ سا یک رنگ یار تیرا

    کر جبر جہاں تلک تو چاہے
    میرا کیا، اختیار تیرا

    لپٹوں ہوں گلے سے آپ اپنے
    سمجھوں ہوں کہ ہے کنار تیرا

    انشا سے نہ روٹھ، مت خفا ہو
    ہے بندہء جاں نثار تیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    دو سال ایک مہینہ اور چار دن کے بعد آپ کا شکریہ طارق شاہ صاحب! خوش رہیئے۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عائشہ رانی

    عائشہ رانی محفلین

    مراسلے:
    18
    بہت خوب
     

اس صفحے کی تشہیر