انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب

فاتح

لائبریرین
بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب
انا للہ و انا الیہ راجعون!



Bhutto widower Zardari elected Pakistan's new president

(سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا
بین الاقوامی میڈیا کے لیے زرداری کی وجہ شناخت محض بینظیر بھٹو کا 'رنڈوا' ہونا ہے۔)

ISLAMABAD, Pakistan (CNN) -- The widower of late Pakistani Prime Minister Benazir Bhutto has won the election to be the country's next president, Pakistani media reported Saturday.
سی این این کی اصل خبر
-------------------------------------------

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
صدر کے انتخاب کیلئے سینیٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آصف زرداری کے مدمقابل امیدوارمسلم لیگ ن کے جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی اور مسلم لیگ ق کے امیدوار سینیٹر مشاہد حسین سید تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنراور ریٹرننگ آفیسر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے رائے شماری سے قبل ارکین سینٹ و قومی اسمبلی کو ووٹنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا، جس کے بعد انگریزی حروف تہجی کے لحاظ سے اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ و قومی اسمبلی اور لاہور، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ میں صوبائی اسمبلیوں میں 5پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے

جنگ کی اصل خبر
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اب اتنی بھی مایوسی اچھی نہیں ہے ۔ اور ویسے بھی قوم نے اسی تبدیلی کے لیئے مشرف کی چھٹی کی تھی ۔ ;)
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مایوسی پر آپ کی بات تو صحیح ہے۔۔ ظفری صاحب، مگر ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس چناؤ کیلئے بدتر اور بد ترین ہی ہوتے ہیں۔۔ کچھ اس میں قصور ہم جانوروں (ہم نہ تو انسان رہے قوم تو کجا) کا ہے جو جیئے جیئے کے نعرے لگاتے ہوئے پیچھے چل پڑتے ہیں۔۔ میں کسی ایک پارٹی کی بات نہیں کررہا کوئی بھی دودھ کا دھلا نہیں ۔۔۔ اور پھر یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ’’ جیسی سینا ویسے سینا پتی‘‘ ہمیں تباہی سے اورسسک سسک کر ایڑیاں رگڑ کر مرنے کوئی نہیں روک سکتا ۔۔ کوئی نہیں حتٰی کہ خدا بھی نہیں کہ :: ’’ وہ فرماتا ہے کہ جس قوم کو اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ ہو اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا ‘‘
روئیے زار زار کیوں کیجئے ہائے ہائے کیوں۔۔۔۔ ؟؟
 

چاند بابو

محفلین
جیسی روح ویسے فرشتے -

میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں۔ جیسی کوئی قوم ہوتی ہے اللہ تعالٰی اس پر اسی جیسے حکمران غالب فرما دیتے ہیں۔ اور یہ زرداری کا نہیں ہم لوگوں کا اپنی قصور ہے کہ آج ہم پر حکمرانی کرنے والا دنیا کے کرپٹ ترین اشخاص میں سے ایک ہے۔
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ ، اب جو کچھ ملک میں بچ گیا ہے، اس کو بھی ہڑپ ہونے میں‌ زیادہ دیر نہیں لگے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شکاری

محفلین
اب اتنظار کیجیئے کب اعلان ہوتا ہے کہ پاکستان امریکہ کو بیچ دیا گیا ہے اس لیے جو یہاں رہنا چاہتا ہے وہ امریکہ کی مانے گا باقی اوپر جائیں مطلب بہت اوپر
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل اسی فورم پر اس موضوع پر بات ہوئی تھی مشرف کے جانے کے بعد کون آئے گا، کیا کسی نے اس کے بارے سوچا ہے۔ اس سوال کے جواب جو ملے تھے، ان کی حقیقی روح اب ابھر کر سامنے آئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب اپنا ہی کیا دھرا ہے۔ خود ہی ووٹ دے کر اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجھے اور انہی نمائندوں نے اسے صدر منتخب کر لیا۔ تو اب پچھتا کیوں رہے ہیں۔
 
Top