لوگ کرتے ہیں فقط وقت گزاری پاگل بات کرتا ہے یہاں کون ہماری پاگل
نازنین شاہ محفلین مئی 23، 2018 #7,621 لوگ کرتے ہیں فقط وقت گزاری پاگل بات کرتا ہے یہاں کون ہماری پاگل
زارا آریان محفلین مئی 23، 2018 #7,622 فرشتہ تو نہیں ہے پاک دامن ہو تو کیونکر ہو کہ دل رکھتا ہے انساں اور دل بھی ایک آفت کا نظم طبا طبائی ( سید حیدر علی ) لکھنؤ | ۱۸۵۴ – ۱۹۳۳ دیوان طبا طبائی ۔ صوت تغزل
فرشتہ تو نہیں ہے پاک دامن ہو تو کیونکر ہو کہ دل رکھتا ہے انساں اور دل بھی ایک آفت کا نظم طبا طبائی ( سید حیدر علی ) لکھنؤ | ۱۸۵۴ – ۱۹۳۳ دیوان طبا طبائی ۔ صوت تغزل
نازنین شاہ محفلین مئی 23، 2018 #7,623 خوشی میں کیا گلے لگ کر مناؤں گی کومل اگر وہ شخص مجھے دکھ میں دستیاب نہیں کومل جوئیہ
حسان خان لائبریرین مئی 24، 2018 #7,624 پِلا مجھ کو ساقی شرابِ وصال کہ اب ہجر سے تنگ ہے میرا حال (میر حسن دہلوی) مأخوذ از: مثنویِ سحر البیان
محمد وارث لائبریرین مئی 24، 2018 #7,625 سراپا راز ہوں، میں کیا بتاؤں کون ہوں، کیا ہوں سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا یاس یگانہ چنگیزی
سراپا راز ہوں، میں کیا بتاؤں کون ہوں، کیا ہوں سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا یاس یگانہ چنگیزی
فرقان احمد محفلین مئی 24، 2018 #7,626 ہنسی خوشی سبھی رہنے لگے، مگر کب تک! میں پوچھتا ہوں، کہانی کے بعد کیا ہوا تھا (ادریس بابر)
نازنین شاہ محفلین مئی 26، 2018 #7,628 کھولی ہیں تم نے آنکھیں اے حادثو ہماری احسان یہ نہ ہر گز بھولیں گے ہم تمہارا
فرقان احمد محفلین مئی 27، 2018 #7,629 وقتِ رُخصت بڑا مُشکل تھا چُھپانا غم کا ! اشک آنکھوں سے رَواں تھے، جو روانہ وہ تھا شفیق خلش
فرقان احمد محفلین مئی 27، 2018 #7,630 اب یادِ رفتگاں کی بھی ہمّت نہیں رہی یاروں نے کتنی دُور بَسائی ہیں بستیاں! فراق گورکھپوری
فرقان احمد محفلین مئی 27، 2018 #7,631 کیا قیامت ہے منیر اب یاد بھی آتے نہیں وہ پُرانے آشنا، جن سے ہمیں اُلفت بھی تھی منیر نیازی
حسان خان لائبریرین مئی 28، 2018 #7,632 کہہ رہا ہے ایک جاہل میرے دیواں کا جواب بُومُسَیلِم نے کہا جس طرح قُرآں کا جواب (شیخ امام بخش ناسخ) × بومُسَیلِم = مُسَیلِمۂ کذّاب
کہہ رہا ہے ایک جاہل میرے دیواں کا جواب بُومُسَیلِم نے کہا جس طرح قُرآں کا جواب (شیخ امام بخش ناسخ) × بومُسَیلِم = مُسَیلِمۂ کذّاب
فرقان احمد محفلین مئی 28، 2018 #7,633 خواہشیں اِتنی خوبصورت تھیں ! کوئی دِل سے اِدھر اُدھر نہ ہُوئی عبدالحمید عدم
فرقان احمد محفلین مئی 29، 2018 #7,634 آسیب زدہ گھر کا وہ دروازہ ہوں امجد! جسے دیمک کی طرح کھا گئی دستک کی تمنا (امجد اسلام امجد)
فرقان احمد محفلین مئی 30، 2018 #7,635 زمانہ سخت کم آزار ہے بجانِ اسد وگرنہ ہم تو توقّع زیادہ رکھتے ہیں مرزا اسداللہ خاں غالب
مزمل محفلین مئی 30، 2018 #7,636 چل جاتے تھے جادو ٹونے اور تعويذ سادہ لوگ اور سچے زمانے ہوتے تھے! احمد عطاءاللہ
فرقان احمد محفلین مئی 31، 2018 #7,638 پُوچھتے ہیں کہ، کیا ہُوا دل کو ؟ حُسن والوں کی سادگی نہ گئی ہم بھی گھر سے منیر تب نکلے بات اپنوں کی جب سُنی نہ گئی منیر نیازی
پُوچھتے ہیں کہ، کیا ہُوا دل کو ؟ حُسن والوں کی سادگی نہ گئی ہم بھی گھر سے منیر تب نکلے بات اپنوں کی جب سُنی نہ گئی منیر نیازی
فرقان احمد محفلین مئی 31، 2018 #7,639 زمانے بھر میں کہیں بھی لگی عدالتِ عشق پُکارے جاؤگے تم ہی خلش سزا کے لیے! شفیق خلش
فہد اشرف محفلین مئی 31، 2018 #7,640 اس زمیں پر مرے یکتا ترے تمثال بہت آئینہ خانے میں آیا ہے تو حیرت کیسی عرفان صدیقی