سلیم احمد

  1. فرحان محمد خان

    سلیم احمد افق پر جا ملیں گے آسماں سے - سلیم احمد

    افق پر جا ملیں گے آسماں سے یہ کتنا فاصلہ ہو گا یہاں سے اندھیرے کے گھنیرے حاشیوں سے یکایک روشنی آئی کہاں سے ہوا نے دی درِ ویراں پہ دستک کئی پرچھائیاں نکلیں مکاں سے سلیقہ جس کو مرنے کا نہیں ہے وہ اٹھ جائے ہمارے درمیاں سے یقیں کی بات میں کچھ بھی نہیں تھا نئے پہلو ہوئے پیدا گماں سے...
  2. فرحان محمد خان

    سلیم احمد وہ ابتداؤں کی ابتدا ہے ، وہ انتہاؤں کی انتہا ہے - سلیم احمد

    وہ ابتداؤں کی ابتدا ہے ، وہ انتہاؤں کی انتہا ہے ثنا کرے اس کی کوئی کیوں کر ، بشر ہے لیکن خدا نما ہے وہ کون ہے منتظر تھا جس کا جہانِ نورانیاں ازل سے گواہ ہے کہکشاں ابھی تک کہ کوئی اس راہ سے کیا ہے وہ سرِ تخلیق ہے مجسم کہ خود ہی آدم ہے خود ہی عالم وجود کی ساری وسعتوں پر محیط ہے جو وہ دائرہ...
  3. فرحان محمد خان

    سلیم احمد غزل : مجھے ان آتے جاتے موسموں سے ڈر نہیں لگتا- سلیم احمد

    مجھے ان آتے جاتے موسموں سے ڈر نہیں لگتا نئے اور پُر اذیّت منظروں سے ڈر نہیں لگتا خموشی کے ہیں آنگن اور سنّاٹے کی دیواریں یہ کیسے لوگ ہیں جن کو گھروں سے ڈر نہیں لگتا مجھے اس کاغذی کشتی پہ اک اندھا بھروسا ہے کہ طوفاں میں بھی گہرے پانیوں سے ڈر نہیں لگتا سمندر چیختا رہتا ہے پسِ منظر میں اور...
  4. محمد تابش صدیقی

    سلیم احمد غزل: دلوں میں درد بھرتا آنکھ میں گوہر بناتا ہوں ٭ سلیم احمد

    دلوں میں درد بھرتا آنکھ میں گوہر بناتا ہوں جنہیں مائیں پہنتی ہیں میں وہ زیور بناتا ہوں غنیمِ وقت کے حملے کا مجھ کو خوف رہتا ہے میں کاغذ کے سپاہی کاٹ کر لشکر بناتا ہوں پرانی کشتیاں ہیں میرے ملاحوں کی قسمت میں میں ان کے بادباں سیتا ہوں اور لنگر بناتا ہوں یہ دھرتی میری ماں ہے اس کی عزت مجھ کو...
  5. طارق شاہ

    سلیم احمد سلیم احمد ::::: دِل کے اندر درد، آنکھوں میں نمی بن جائیے ::::: Saleem Ahmad

    غزلِ سلیم احمد دِل کے اندر درد، آنکھوں میں نمی بن جائیے اِس طرح مِلیے، کہ جُزوِ زندگی بن جائیے اِک پتنگے نے یہ اپنے رقصِ آخر میں کہا ! روشنی کے ساتھ رہیے، روشنی بن جائیے جس طرح دریا بُجھا سکتے نہیں صحرا کی پیاس اپنے اندر ایک ایسی تشنگی بن جائیے دیوتا بننےکی حسرت میں مُعلّق ہوگئے اب ذرا نیچے...
  6. شیزان

    سلیم احمد جو منحرف تھے، انہی کو گواہ میں نے کِیا۔ سلیم احمد

    جو منحرف تھے، انہی کو گواہ میں نے کِیا سلیم سب سے بڑا یہ گناہ میں نے کِیا جو میرے رنگ تھے ، سب مو قلم کی نذر کیے نہ کچھ بھی فرق سپید وسیاہ میں نے کِیا یہیں سے خواب زلیخا کی راہ جاتی ہے سو اپنی راہ میں تعمیر چاہ میں نے کِیا کُھلا نہ عصمت و عصیاں راز سر بستہ اُسے نہ جان کر کیسا گناہ میں نے...
  7. شیزان

    سلیم احمد پرسشِ التفات سے اور قلق سوا ہُوا۔ سلیم احمد

    پرسشِ التفات سے اور قلق سوا ہُوا حرفِ تپاکِ حسن میں زہر سا تھا ملا ہُوا یوں بھی ہزار خواہشیں باعثِ اضطراب تھیں اور تری جدائی کا زخم بھی تھا لگا ہُوا موت کی طرح دفعتاً ساعتِ ہجر آئی تھی جیسے چراغ جل بجھ،ے مجھ سے وہ یوں جُدا ہُوا میرا ملال بے سبب تجھ پہ کہیں گراں نہ ہو آج نہ مِل کہ آج تو دل ہے...
  8. شیزان

    سلیم احمد فضا لیتی ہے ہر شے کا حساب آہستہ آہستہ۔ سلیم احمد

    فضا لیتی ہے ہر شے کا حساب آہستہ آہستہ اُترتے ہیں زمینوں پر عذاب آہستہ آہستہ سبب یا مصلحت کُھلتی نہیں لیکن یہ حیرت ہے جرائم تیز تر اور احتساب آہستہ آہستہ کسی کو کیا ،دلوں کو بھی خبرہونے نہیں پاتی بدل جاتی ہے چشمِ انتخاب آہستہ آہستہ تُو اے محوِ نظریہ رازِ خدوخال کیا جانے کہ بن جاتا ہے ہر چہرہ...
  9. شیزان

    سلیم احمد میرا چہرہ۔ سلیم احمد

    میرا چہرہ ایک قیافے کےماہر نے مجھ سےکہا گہری چالیں چلنا اور دنیاکو دھوکے میں رکھنا آسان نہیں ہے لیکن تو چاہے تو یہ کر سکتا ہے تیرا چہرہ اک ہنس مُکھ احمق کا چہرہ ہے سلیم احمد
  10. شیزان

    سلیم احمد گراموفون۔ سلیم احمد

    گراموفون میرےگھر میں ایک پُرانا گراموفون ہے بچّےاس سے کھیلا کرتے ہیں میں کبھی بیکاری کے لمحوں میں اس کو بجایا کرتا ہوں اکثراس کی سوئی اٹک جاتی ہے اور وہ ایک لفظ پر رک کر "میں" ہی "میں" دہرایا کرتا ہے سلیم احمد
  11. فلک شیر

    سلیم احمد مشرق ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔سلیم احمد

    مشرق ہار گیا کپلنگ نے کہا تھا "مشرق مشرق ہے اور مغرب مغرب ہے اور دونوں کا ملنا نا ممکن ہے" لیکن مغرب ، مشرق کے گھر آنگن میں آ پہونچا ہے میرے بچوں کے کپڑے لندن سے آتے ہیں میرا نوکر بی بی سی سے خبریں سنتا ہے میں بیدل اور حافظ کی بجائے شیکسپیئر اور...
  12. مدیحہ گیلانی

    سلیم احمد زندگی موت کے پہلو میں بھلی لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلیم احمد

    زندگی موت کے پہلو میں بھلی لگتی ہے گھاس اس قبر پہ کچھ اور ہری لگتی ہے روز کاغذ پہ بناتا ہوں میں قدموں کے نقوش کوئی چلتا نہیں اور ہمسفَری لگتی ہے آنکھ مانوسِ تماشا نہیں ہونے پاتی کیسی صورت ہے کہ ہر روز نئی لگتی ہے گھاس میں جذب ہوئے ہوں گے زمیں کے آنسو پاؤں رکھتا ہوں تو ہلکی سی نمی لگتی...
  13. مغزل

    سلیم احمد سلیم احمد کے متفرق اشعار

    حسن جب سے ہُوا ہے کم آزار عشق بھی بن گیا ہے دنیا دار سلیم احمد
  14. ظ

    سلیم احمد جاکے پھر لوٹ جو آئے وہ زمانہ کیسا ( سلیم احمد )

    جاکے پھر لوٹ جو آئے ، وہ زمانہ کیسا تیری آنکھوں نے یہ چھیڑا ہے ، فسانہ کیسا آنکھ سرشارِ تمنا ہے ، تُو وعدہ کرلے چال کہتی ہے کہ اب لوٹ کے ، ‌آنا کیسا مجھ سے کہتا ہے کہ سائے کی طرح ساتھ ہیں ہم یوں نہ ملنے کا نکالا ہے ، بہانہ کیسا اس کا شکوہ تو نہیں ہے ، نہ ملے تو ہم سے رنج ا سکا...
  15. ابوشامل

    سلیم احمد میں ہار گیا ہوں

    کپلنگ نے کہا تھا “مشرق، مشرق ہے اور مغرب، مغرب ہے اور دونوں کا ملنا ناممکن ہے” لیکن مغرب، مشرق کے گھر آنگن میں آ پہنچا ہے میرے بچوں کے کپڑے لندن سے آتے ہیں میرا نوکر بی بی سی کی خبریں سنتا ہے میں بیدل اور حافظ کے بجائے شیکسپیئر اور رلکے کی باتیں کرتا ہوں اخباروں میں...
  16. ظ

    سلیم احمد تیرے سانچے میں ڈھلتا جا رہا ہوں

    تیرے سانچے میں ڈھلتا جارہا ہوں تجھے بھی کچھ بدلتا جارہا ہوں نہ جانے تجھ کو بھولا ہوں کہ خود کو بہر صورت سنبھلتا جارہا ہوں طبعیت ہے ابھی طفلانہ میری کھلونوں سے بہلتا جا رہا ہوں حقیقت کو مکمل دیکھنا چاہتا ہوں نظر کے رخ بدلتا جا رہا ہوں چلا ہے مجھ سے آگے میرا سایہ سو میں...
Top