سلیم احمد گراموفون۔ سلیم احمد

شیزان

لائبریرین

گراموفون

میرےگھر میں ایک پُرانا گراموفون ہے
بچّےاس سے کھیلا کرتے ہیں
میں کبھی بیکاری کے لمحوں میں اس کو بجایا کرتا ہوں
اکثراس کی سوئی اٹک جاتی ہے
اور وہ ایک لفظ پر رک کر
"میں" ہی "میں" دہرایا کرتا ہے


سلیم احمد
 

شیزان

لائبریرین
یہ وہی پورا آدمی والے سلیم احمد ہیں؟


جی محترم۔۔ یہ وہی ہیں۔
ان کے مجموعے اکائی سے لی ہے۔ جو میرے پاس ہے

ان کے بارے میں مزید معلومات یہ ہیں۔۔

1426743_587722417961958_2093546382_n.jpg

سلیم احمد کی تصانیف:
١۔ ادبی اقدار (تنقید)۔ ٢۔ نئی نظم اور پورا آدمی (تنقید) ٣۔ ادھوری جدیدیت (تنقید) یہ کُتب “مضامین سلیم احمد“ کے نام سے اکادمی بازیافت نےیکجان کرکے شائع کی ہیں، کتاب مرکز، آفس نمبر سترہ، گلی نمبر تین، اردو بازار کراچی اور ویلکم بُک پورٹ سے بھی مل جائے گی۔

سلیم احمد کی شاعری کا مکمل مجموعہ کلام “ کُلیات سلیم احمد“ کے نام سے الحمرا پبلیشنگ ، سعودی پاک ٹاور، جناح ایونیو، اسلام آباد نے شائع کی ہے (شاعری کی کُتب کے نام یہ ہیں : بیاض، اکائی، چراغ نیم شب، اور مشرق)۔

سلیم احمد صاحب کی شخصیات پر لکھی جانے والی کُتب کے نام یہ ہیں :
١۔ غالب کون؟ ٢۔ اقبال ایک شاعر ٣۔ محمد حسن عسکری انسان یا آدمی یہ کُتب نایاب ہیں تاہم اکادمی بازیافت نے اس پر کام جاری رکھا ہوا ہے عنقریب یکجان کرکے شائع کی جائیں گی۔
اسلامی نظام اور تجزیے کے نام سے بھی سلیم احمد صاحب کی ایک کتاب شائع ہوچُکی ہے۔ حال ہی میں خواجہ رضی حیدر صاحب کی کتاب “سلیم احمد“ بھی شائع ہوئی ہے جو ویلکم بُک پورٹ پہ دستیاب ہے
 
Top