محمد وارث

  1. محمد وارث

    ادبی انتہا پسندی اور میری ایک نئی غزل

    اپنے بلاگ کیلیے یہ تحریر آج لکھی ہے، محفل کے دوستوں کی نذر بھی کر رہا ہوں۔ ---------- اعتدال کا راستہ تو ہم جیسے بھول ہی گئے ہیں، انتہا پسندی ہمارے رگ و پے میں سرایت کر چکی ہے، ہماری زندگی کا ہر رُخ اس سحرِ سامری کے طلسم میں آتا جا رہا ہے، سیاست اور مذہب میں انتہا پسندی سے تو ہم ڈسے ہوئے ہیں...
  2. محمد وارث

    میری ایک نئی غزل - چھیڑ دل کے تار پر، کوئی نغمہ کوئی دُھن

    شاعر ہونے کا کس ناہنجار کو دعوٰی ہے، ہاں کبھی کبھی کچھ اشعار ہو جائیں، منہ کا ذائقہ بدلنے کیلیئے تو دوسری بات ہے۔ ایک نئی غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں: چھیڑ دل کے تار پر، کوئی نغمہ کوئی دُھن امن کی تُو بات کر، آشتی کے گا تُو گُن ریشہ ریشہ تار تار، چاہے ہوں ہزار بار سُن مرے دلِ فگار، وصل...
  3. محمد وارث

    آٹھ سال بعد

    یہ تحریر کل اپنے بلاگ پر لکھی تھی، یہاں محفل کے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہا ہوں،گو کہ دونوں جگہ دوست ایک ہی ہیں :) ----------------- “سَر، وہ دراصل میری فیملی میں ایک شادی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تو میں وہ مَنڈے کو چُھٹی پر پوں۔۔۔۔۔۔” “ہیں، اوہ ٹھیک ہے۔” “تھینک یو، سر” “ہاں وہ اپنے کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”...
  4. محمد وارث

    جنگل اداس ہے - آہ احمد فراز

    ایک تحریر جو آج صبح عجلت میں اپنے بلاگ کیلیئے لکھی یہاں بھی دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ --------- احمد فراز بھی اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ اقلیم سخن کا نامور شاعر جس نے ایک عرصے تک اردو شاعری کے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا، بالآخر سمندر میں مل گئے، بقول...
  5. محمد وارث

    اردو محفل کو سلام

    کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں: قطعہ محفِلِ اردو تجھے میرا سلام اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام قطعہ زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی فرض...
  6. محمد وارث

    میری ایک تازہ غزل

    بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں: غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟ فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد کار و بارِ جنوں وبال نہیں نظر آتا ہے ہر جمال...
  7. محمد وارث

    میں‌ نے اپنی پہلی کتاب خریدی

    یہ تحریر اپنے بلاگ کیلیئے لکھی ہے، سوچا یہاں بھی دوستوں کے ساتھ شیئر کردوں۔ -------------- وہ بھی ایک عجیب دن تھا۔ اسلامیہ کالج سیالکوٹ سے گھر واپس آتے ہوئے نہ جانے جی میں کیا آئی کہ میں نے اپنی سائیکل کا رُخ اردو بازار کی طرف موڑ لیا۔ ان دنوں میں گیارھویں جماعت میں پڑھتا تھا اور اپنے کالج کی...
  8. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    اربابِ محفل کی خدمت میں اپنی ایک رباعی پیش کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ شکوہ بھی لبوں پر نہیں آتا ہمدَم آنکھیں بھی رہتی ہیں اکثر بے نَم مردم کُش یوں ہوا زمانے کا چلن اب دل بھی دھڑکتا ہے شاید کم کم
  9. محمد وارث

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث)

    ایک خوبصورت بحر ۔ بحرِ خفیف (محمد وارث) ۔
  10. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    عزیزانِ بزم ایک تازہ غزل آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے مطلع فرمائیں گے۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے ہر سمت خدا ہیں، کوئی انسان نہیں ہے طاقت کے نشے میں جو لہو سچ کا بہائے ظالم ہے، لٹیرا ہے وہ سلطان نہیں ہے یہ بات غلط ہے کہ میں باطل کو نہ جانوں یہ سچ ہے مجھے...
  11. محمد وارث

    میں ‌اور عمران سیریز

    اوئے الو کے پٹھے۔۔۔ والد صاحب نے دھاڑتے پوئے مجھے پکارا۔ جی، جی۔۔۔۔۔ ابو جی۔۔۔۔۔۔میں نے کہنے کی کوشش کی، مگر جیسے میری آواز میرے اندر ہی کہیں مر چکی تھی۔ اوئے تو پھر یہ گھٹیا ناول پڑھ رہا ہے، خبیث۔۔۔۔ ہوا کچھ یوں تھا، کہ اللہ جنت نصیب کرے، والد صاحب مرحوم نے محلے کی ساتھ والی گلی میں ایک...
  12. محمد وارث

    میری غزل - رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے

    محترم اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی ایک ابتدائے غزل گوئی کے زمانے کی، یعنی چار پانچ مہینے پرانی غزل پیش کر رہا ہوں۔ :) سرشاری کا زمانہ تھا، اور اس سرشاری میں یہ بھی بھول گیا کہ خلد آشیانی نجم الدولہ، دبیر الملک مرزا اسد اللہ خان غالب کی ہی زمین استعمال کر ڈالی، یہ سرشاری بعد میں شرمساری میں...
  13. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    محترم اراکینِ محفل آپ کی خدمت میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی بیش قیمت رائے سے نوازیں گے، شکریہ۔ نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب جنوں ہو کے رہا اپنا شعار اب نظر بدلی تو بدلے سارے منظر ترا ہی جلوہ ہے اے میرے یار اب کلی مرجھا گئی دل کی ترے بعد بلا سے آئے گلشن میں بہار اب پلائی...
  14. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    محترم اراکینِ محفل، آپکی کی خدمت میں اپنی ایک غزل پیش کر رہا ہوں، امید ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے۔ نوازش۔ جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں رہا ہوں مثلِ گل میں اس جہاں میں کہوں جس سے میں دل کی بات ساری تلاش اس کی ہے بحرِ ؓبیکراں میں لَہک اٹھتے ہیں سب ہی داغ پھر سے بہار اس دل...
  15. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    معزز اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی پہلی رباعی پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے نوازیں‌ گے. بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے
  16. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    محترم اراکینِ محفل، آپکی بزم میں اپنی ایک غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ میں کوئی باقاعدہ شاعر تو نہیں، بس یونہی کبھی کبھی ۔۔۔۔ عرض کیا ہے۔۔۔۔ اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے بابری مسجد ہو...
  17. محمد وارث

    بانگِ‌ درا کا ایک کردار - عرفی شیرازی

    بانگِ درا کا ایک کردار - عُرفی شیرازی اقبال کے تبحرِ علم اور وسعت مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ انکے کلام کے مطالعہ سے یوں لگتا ہے جیسے سارا عالم انکی نگاہ میں تھا۔ فارسی کلام تو خیر دور کی بات ہے، حالانکہ جس پہ علامہ کو فخر تھا، اور جسکے عشاق اب خال خال ہی نطر آتے ہیں، انکا اردو کلام بھی اور...
  18. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - غلام قادر روہیلہ اقبال نے اپنی نظم بعنوان "غلام قادر روہیلہ" میں ایک تاریخی واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جس میں غلام قادر روہیلہ کی بربریت دکھائی ہے، کہ اس نے مغل بادشاہ کی آنکھیں نکالنے کے بعد اس کے حرم کی عورتوں کو رقص کا حکم دیا تھا۔ لیکن روہیلہ نے جب یہ دیکھا کہ وہ...
  19. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    بانگِ درا کا ایک کردار - فاطمہ بنتِ عبداللہ علامہ نے اپنی نظم فاطمہ بنتِ عبداللہ میں فاطمہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، اور نظم کے عنوان کے ساتھ خود ہی وضاحت کردی ہے کہ فاطمہ عرب لڑکی تھی جو طرابلس کی جنگ 1912 میں غازیوں کو پانی پلاتی ہوئی شہید ہوئی۔ علامہ نے اپنی شعری روایات کے عین...
  20. محمد وارث

    دنیا کا پہلا فلسفی

    پیش لفظ۔ میری یہ تحریر ایک اور فورم پہ موجود ہے، اسلیے قتیلِ‌غالب کے خول سے نکلنا پڑا، تا کہ کوئی قباحت نہ ہو۔ -------------------- دنیا کا پہلا فلسفی - تھےلیز آف مائیلیٹس (Thales of Miletus) بھری گرمیوں کا دن تھا، دو متحارب بادشاہوں کی فوجیں آپس میں برسرِ پیکار تھیں، اس دن سینکڑوں لاشیں...
Top