میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

محمد وارث

لائبریرین
محترم اراکینِ محفل آپ کی خدمت میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی بیش قیمت رائے سے نوازیں گے، شکریہ۔


نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب
جنوں ہو کے رہا اپنا شعار اب

نظر بدلی تو بدلے سارے منظر
ترا ہی جلوہ ہے اے میرے یار اب

کلی مرجھا گئی دل کی ترے بعد
بلا سے آئے گلشن میں بہار اب

پلائی ہے نظر سے مے جو تو نے
اترنے کا نہیں ساقی خمار اب

کٹی مستانہ وار ایسے شبِ ہجر
رہا مجھ کو نہ تیرا انتظار اب

اسد وہ جانتا ہے سب حقیقت
بنے پھرتے ہو جو پرہیزگار اب


۔
 

فاتح

لائبریرین
نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب
جنوں ہو کے رہا اپنا شعار اب
اور
پلائی ہے نظر سے مے جو تو نے
اترنے کا نہیں ساقی خمار اب

بہت خوب۔۔۔

کٹی مستانہ کچھ ایسے شبِ ہجر
رہا مجھ کو نہ تیرا انتظار اب
معذرت کے ساتھ لیکن اگر یوں لکھا جائے تو کیسا ہے:

کٹی مستانہ وار ایسے شبِ ہجر

یہ محض میری ذاتی رائے ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو تو یہ قتیلِ غالب تخلص بھی اسد فرماتے ہیں۔ اچھی غزل ہے وارث، لیکن ایک مشورہ۔۔ اگر چہ یہ اصلاحِ سخن کے تحت تو پوسٹ نہیں کی ہے، پھر بھی

کلی دل کی گئی مرجھا ترے بعد

اس کو یوں کر دیں تو نامانوسیت ختم ہو جائے گی

کلی مرجھا گئی دل کی ترے بعد
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔


معذرت کے ساتھ لیکن اگر یوں لکھا جائے تو کیسا ہے:

کٹی مستانہ وار ایسے شبِ ہجر

یہ محض میری ذاتی رائے ہے۔


فاتح آپ کی پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ آپ کا۔

آپ کی رائے صائب ہے، میں آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے میری غزل کو قابلِ توجہ سمجھا، نوازش آپ کی۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اوہو تو یہ قتیلِ غالب تخلص بھی اسد فرماتے ہیں۔ اچھی غزل ہے وارث، لیکن ایک مشورہ۔۔ اگر چہ یہ اصلاحِ سخن کے تحت تو پوسٹ نہیں کی ہے، پھر بھی

کلی دل کی گئی مرجھا ترے بعد

اس کو یوں کر دیں تو نامانوسیت ختم ہو جائے گی

کلی مرجھا گئی دل کی ترے بعد

آپ کی پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ اعجاز صاحب، آپ جیسے کہنہ مشق شاعر اور اس محفل کے ہر دلعزیز رکن سے داد مل جانا میرے لئے متاعِ بے بہا ہے، بہت نوازش آپ کی۔

شاعری میں، مَیں نو وارد اور مبتدی ہوں، بڑے عرصے تک عروض میرے لئے چیستاں بنا رہا، اور بغیر استاد کے یہ علم ہے بھی لا ینحل۔ بہرحال "بحر الفصاحت" کہیں سے مل گئی تھی، بس جب کچھ سمجھ میں آیا تو ایسے ہی تک بندی کرنی شروع کردی۔

تخلص کے بارے میں آپ نے صحیح کہا، کہ قتیلِ غالب تو تھے ہی، تخلص بھی غالب کا متروکہ پکڑ لیا۔

آپ کی اصلاح بہت خوب ہے، اور جاندار بھی، میں اسکو صحیح کر رہا ہوں۔

ایک دفعہ پھر آپکی توجہ کیلیے بہت ممنون ہوں، نوازش آپ کی۔

۔
 

shayar777

محفلین
کچھ مسرت مزید ھو جائے
اس بہانے سے عید ھو جائے
عید ملنے جو آپ آ جائیں
ہماری بھی عید عید ھو جائے
 

زونی

محفلین
واہ واہ لاجواب غزل ھے

وارث انکل آپ نے اپنا تخلص اسد کیوں رکھا،اگرچہ یہ تو غالب کا تخلص تھا ،ایسے ہی تجسس ہوا تو پوچھ لیا ورنہ مجھے کوئی اعتراز نہیں ھے۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ زونی بیٹا غزل کی پسندیدگی کیلیے۔

'اسد' پر آپ کو اعتراض نہیں ہے شکریہ، بس پسند آگیا سو رکھ لیا۔

اور ہاں آپ مجھے بلا تکلف 'انکل' کہہ سکتی ہیں کہ میں عادی ہوں 'انکل' سننے کا، بلکہ یہ سن سن کر ہی تو بھاگا تھا۔ :)
 

زونی

محفلین
(بھاگا تھا ) وضاحت کی جائے۔:rolleyes:

انکل کہنے کی اجازت دیدی ،اس دریا دلی کا بھی شکریہ ۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ زونی بیٹا غزل کی پسندیدگی کیلیے۔

'اسد' پر آپ کو اعتراض نہیں ہے شکریہ، بس پسند آگیا سو رکھ لیا۔

اور ہاں آپ مجھے بلا تکلف 'انکل' کہہ سکتی ہیں کہ میں عادی ہوں 'انکل' سننے کا، بلکہ یہ سن سن کر ہی تو بھاگا تھا۔ :)

کہاں سے بھاگے تھے آپ؟ بچپن میں اسکول سے بھاگنا اور جوانی میں بڑے گھر سے بھاگنا مشہور ہے۔
 
Top