غلام علی

  1. معین الدین

    ہم کو کس کے غم نے مارا

    ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں کون جیتا کون...
  2. ابن سعید

    غلام علی راز کی باتیں لکھیں اور خط کھلا رہنے دیا

    راز کی باتیں لکھیں اور خط کھلا رہنے دیا جانے کیوں رسوائیوں کا سلسلہ رہنے دیا عمر بھر مرے ساتھ رہ کر وہ نہ سمجھا دل کی بات دو دلوں کے درمیاں اک فاصلہ رہنے دیا اپنی فطرت وہ بدل پایا نہ اس کے با وجود ختم کی رنجش مگر پھر بھی گلہ رہنے دیا میں سمجھتا تھا خوشی دے گی مجھے صابر فریب اس لیے میں نے غموں...
  3. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی ٹھمری - لاگے نہ مورا جیا - غلام علی

    غلام علی کی آواز میں ایک خوبصورت ٹھمری ۔ لاگے نہ مورا جیا۔ کافی راگ میں۔ چھ منٹ کی مختصر سی ویڈیو میں سے ایک منٹ خان صاحب نے اپنے تعارف کے لیے وقف کیا ہے۔ :)
  4. پردیسی

    غلام علی میرے شوق دا نیں اعتبار تینوں۔۔۔۔آ جا ویکھ میرا انتظار آ جا

    میرے شوق دا نیں اعتبار تینوں ۔۔۔۔۔ آ جا ویکھ میرا انتظار آ جا اینوں لڑن بہانڑے لبھناایں ۔۔۔۔۔۔کی تو سوچناایں سِتمگار آ جا بھانویں ہجرتے بھانویں وصال ہووئے ۔۔۔۔ وکھووکھ دوہاں دیاں لذتاں نیں میرے سوہنئیا جا ہزار واری ۔۔۔۔۔آ جا پیاریا تے لکھ وار آجا ایہہ رواج مسجداں مندراں دا ۔۔۔۔۔ اوتھے ہستیاں...
  5. فرخ منظور

    فریدہ خانم وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے ۔ فریدہ خانم

    وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے ۔ گلوکارہ: فریدہ خانم اگر کسی دوست کو اس غزل کے شاعر کا نام معلوم ہو تو ضروت بتائیے۔ حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی۔
  6. فاتح

    کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں ۔ اقبال (مختلف گلوکار)

    اقبال کی مشہورِ زمانہ غزل "کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں" مختلف گلوکاروں کی آوازوں میں گلوکارہ: لتا منگیشکر و دیگر ۔ موسیقی: مدن موہن ۔ فلم: دلہن ایک رات کی (1967) غلام علی ابرار الحق نصرت فتح علی خان مسعود خان اور شیلو خان حبیب ولی محمد صادق فطرت ناشناس کبھی اے...
  7. فاتح

    ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے ۔ غالب (مختلف گلوکار)

    ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے ۔ مختلف گلوکار جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ، جب کہ آغاز کے اشعار بغیر موسیقی ونود سہگل نے گائے ہیں عابدہ پروین لتا منگیشکر غلام علی ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے تمھیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے نہ شعلے میں یہ کرشمہ، نہ برق میں یہ ادا...
  8. محمد وارث

    غلام علی غلام علی - بہاروں کو چمن یاد آ گیا ہے

    یہ غزل میں نے بہت عرصہ (پندرہ، سولہ سال) پہلے سنی تھی اور بہت اچھی لگی تھی۔ اتفاق سے مل گئی ہے سو شیئر کر رہا ہوں۔ غلام علی نے بہت دل دلکش انداز سے گایا ہے۔ بہاروں کو چمن یاد آ گیا ہے مجھے وہ گلبدن یاد آ گیا ہے لچکتی شاخ نے جب سر اٹھایا کسی کا بانکپن یاد آ گیا ہے تری صورت کو جب دیکھا ہے...
  9. ی

    عدیم ہاشمی فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

    فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو میں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا رات بھر پچھلی ہی آہٹ کان میں آتی رہی جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا عکس تو موجود تھا پر عکس تنہائی کا تھا آئنہ تو...
  10. خرم شہزاد خرم

    فراز دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا

    دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا صبحدم چھوڑ گیا نکہتِ گل کی صورت رات کو غنچہء دل میں سمٹ آنے والا کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا تیرے...
  11. ظ

    ناصر کاظمی گلی گلی مری یاد بچھی ہے پیارے رستہ دیکھ کے چل

    گلی گلی مری یاد بچھی ہے پیارے رستہ دیکھ کے چل مجھ سے اتنی وحشت ہے تو میری حدوں سے دور نکل ایک سمے ترا پھول سا نازک ہاتھ تھا میرے شانوں پر ایک یہ وقت کہ میں تنہا اور دکھ کے کانٹوں کا جنگل یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھے تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجل...
  12. فرحت کیانی

    محسن نقوی یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا! آوارگی۔۔محسن نقوی

    یہ دل یہ پاگل دل میرا کیاں بجھ گیا! آوارگی اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا؟ آوارگی کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا میں نے کہا! تُو کون ہے؟ اُس نے کہا! آوارگی اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا! آوارگی یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا...
Top