میرے والد معین اختر
شرجیل اختر: 22 اپريل 2015
"میں نوجوان تھا، ادھر ادھر بھٹک رہا تھا، اور مکینک کی اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، لیکن میرے اندر ایک آواز مجھ سے کہہ رہی تھی، 'دیکھو، جو بھی کرنا، زبردست طریقے سے کرنا۔" — معین اختر
6 ستمبر 1966: ایک دبلا...
پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے چندہ جمع کرنےکی مہم چلانے کا فیصلہ
21 اپریل 2019
taleemizavia.com.pk
اسلام آباد: سرکاری یونیورسٹیوں بھی چندے کی رقم پر چلیں گی۔ یونیورسٹیز کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کو فارغ التحصیل مخیر طلباء وطالبات سے چندہ جمع کرنے کی...
پاکستان میں موت کی سزا پانے والے ہر پانچ میں سے دو بے گناہ
فرحت جاوید
بي بي سي اسلام اباد
20 اپريل 2019
پاکستان میں موت کی سزا پانے والے قیدیوں کے بارے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2014 سے اب تک پانچ سو افراد کو پھانسی پر چڑہایا گیا لیکن موت کی سزا پانے پانے والے ہر پانچ میں سے...
بے گناہ جیلوں میں قید،
بے گناہوں کو پھانسی،
جاسمنجاسمن کی شروع کردہ لڑیاں
جاسمن کے شروع کردہ دھاگے
قیدیوں سے سلوک،
موت کی سزا،
ناانصافی
پاکستان کا عدالتی نظام،
پھانسی کی سزا،
صحرا نوردی
محمد علی
صحرانوردی کرنے گئی رات میرے ساتھ
کہنے لگی نجوم کا ہنگام دیکھ کر
آؤ ذرا یہ ریت کے بستر پر لیٹ کر
دیکھیں خلا کی وسعتیں بالکل سمیٹ کر
دیکھو وہ آسمان کے تالاب پہ کنول
اور ہر کنول یہ کہتا ہوں میں ہوں رخِ ازل۔۔
کیوں نہ فلک کی جھیل میں کنکر گرائیں ہم
آو نہ اس دیار میں موجیں بنائیں...
ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے۔
28-Mar-19
دنیا بھر میں تعلیمی ادارے نہ صرف اپنے طلبا کو علم کی دولت سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ انہیں زندگی گزارنا اور زندگی کے مشکل مرحلوں سے نمٹنا بھی سکھاتے ہیں۔
استاد اور تعلیمی ادارے ہر انسان کی شخصیت پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں اور جو کچھ...
اخلاقی اسباق،
جاسمنجاسمن کی شروع کردہ لڑیاں
جاسمن کے شروع کردہ دھاگے
خود کو بدلیں،
خود کو تبدیل کریں،
زندگی کے اسباق،
مثبت تبدیلی،
مثبت،
ہاورڈ یونیورسٹی،
غزل
(حسین تاج رضوی)
ڈھلی جو شام نظر سے اتر گیا سورج
ہوا کسی نے اڑا دی کہ مر گیا سورج
سحر ہوئی نہیں کب سے گزشتہ شام کے بعد
غروب ہو کہ نہ جانے کدھر گیا سورج
سجی ہوئی ہے ستاروں کی انجمن اے دل
کہ پارہ پارہ فلک پر بکھر گیا سورج
لگا کہ کھینچ لی اس نے زمین پیروں سے
لگا کہ تلووں کو چھو کر...
غزل
اعجاز عبید
ایسے ہی دن تھے کچھ ایسی شام تھی
وہ مگر کچھ اور ہنستی شام تھی
بہہ رہا تھا سرخ سورج کا جہاز
مانجھیوں کے گیت گاتی شام تھی
صبح سے تھیں ٹھنڈی ٹھنڈی بارشیں
پھر بھی وہ کیسی سلگتی شام تھی
گرم الاؤ میں سلگتی سردیاں
دھیمے دھیمے ہیر گاتی شام تھی
گھیر لیتے تھے طلائی دائرے
پانیوں میں...
اعجاز عبید
اعجاز عبید کی شاعری،
ایسے ہی دن تھے کچھ ایسی شام تھی،
جاسمنجاسمن کے شروع کردہ دھاگے،
جنوری،
شام
شام شاعری،
شام پہ اشعار،
لفظ شام والے اشعار،
رزاق پوستی سے روتھ فاؤ تک
وسعت اللہ خان
20 اگست 2017
کچھ لوگوں کو تصویر میں رہنے کا فن آتا ہے۔ جیسے رزاق پوستی۔ محلے کی کوئی شادی ، عقیقہ ، ختنہ ، موت ، کارنر میٹنگ ایسی نہ تھی جس کی کوئی تصویر ہو اور اس میں رزاق پوستی کی منڈی نہ ابھری ہو۔ اللہ جانے اس کا نام پوستی کیسے پڑا حالانکہ تصویر...
ویکیپیڈیا ايشيائی مہینہ ایک آن لائن ترمیمی دوڑ ہے، جس کا مقصد ايشيا کی ویکیپیڈیا برادریوں کے درمیان میں موجود خلیج کو پاٹنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔
ایسا ویکی نویس جو تمام ویکیوں میں سب سے زیادہ مضامین تخليق کرے اسے "ویکیپیڈیا کا ايشيائی سفیر" کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ہم جیتیں گے۔
زندہ رہنے اور زندگی سے لطف اندوز ہونے کا حق سب کو حاصل ہے چاہے وہ صحت مند ہو یا کوئی معذور فرد (انھیں ہم خاص افراد کہیں گے)۔کوئی بھی انسانیت سے پیار کرنے والا یہی چاہے گا کہ معاشرے کے تمام خاص افراد زندگی کے دھارے میں ضرور شامل ہوں۔
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ڈھیروں صلاحیتوں سے...
آنکھ میں اک سوال ہوتا ہے
بس یونہی عرضِ حال ہوتا ہے
بات میں بھی تھکن جھلکتی ہے
اور لہجہ نڈھال ہوتا ہے
بس کسی دن وہ یاد آتے ہیں
اور وہ دن کمال ہوتا ہے
ایک لمحہ تری جدائی میں
جیسے فرقت کا سال ہوتا ہے
رنج تو عشق نے اٹھائے ہیں
حسن کیوں پُر ملال ہوتا ہے
شہر میں یہ سکوت ہے یا حبس
سانس لینا محال ہوتا...
دنیا میں بے شمار علاقے قدرت کی رعنائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔بے شمار مناظر انسانی آنکھ کے لیے حیرت کے نئے جہاں کھولتے ہیں۔ موسم ایسے کہ مست کر دیں۔ کئی جگہوں کی خزاں کے موسم دوسرے کئی علاقوں کی بہاروں سے بھی کہیں بہترین ہیں۔
لیکن "اپنا وطن" ایسا علاقہ ہوتا ہے جو قدرت کی رعنائیوں، انسانی آنکھ کے لیے...
ہمارے والدین، بڑے خاص طور پہ ہمارے دادا،دادی،نانا، نانی وغیرہ ہمارے لئے بہت خاص لوگ ہوتے ہیں۔ ہم نہ صرف یہ کہ اپنے بڑوں سے محبت کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی میں اُن کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ زندگی کی قدریں اور اصول ہم اُن ہی لیتے ہیں۔ وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں۔
آئیے یہاں ہم اپنے بڑوں کا ذکر...
کھچڑی بنانے لگی تو بیٹی کہنے لگی کہ اس میں ہلدی نہ ڈالئے گا۔ جب کھچڑی تیار ہوگئی تو بیٹا سکول سے آگیا تھا۔ پتیلی میں کھچڑی دیکھ کے کہنے لگا۔
"آہ! آپ نے ہلدی نہیں ڈالی۔ "
"ایمی نہیں کھاتی ہلدی والی۔"
"میرا بھی کبھی خیال کر لیا کریں۔ ہر مرتبہ اسی کی فرمائش پہ چیز بنتی ہے۔"
صاحب کہنے لگے۔
"یہ...
اللہ نے ہر انسان کو بہت سے اوصاف دیے ہیں۔ اوروہ باری تعالیٰ ہر انسان کی مخصوص صلاحیتوں کو پنپنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اردو محفل کا یہ امتیاز ہے کہ نہ صرف محفلین کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ اُنہیں اُن کی شخصی قابلیت و اہلیت کے مطابق ذمہ داریاں بھی تفویض کرتی ہے کہ جس کی...
غزل
حماد نیازی
جس کی سوندھی سوندھی خوشبو آنگن آنگن پلتی تھی
اس مٹی کا بوجھ اٹھاتے جسم کی مٹی گلتی تھی
جس کو تاپ کے گرم لحافوں میں بچے سو جاتے تھے
دل کے چولھے میں ہر دم وہ آگ برابر جلتی تھی
گرم دوپہروں میں جلتے صحنوں میں جھاڑو دیتے تھے
جن بوڑھے ہاتھوں سے پک کر روٹی پھول میں ڈھلتی تھی
کسی...