اردو ادب

  1. کاشفی

    جانے کتنی اُڑان باقی ہے

    غزل (راجیش ریڈی) جانے کتنی اُڑان باقی ہے اس پرندے میں جان باقی ہے جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیں اب تو بس آسمان باقی ہے اب وہ دنیا عجیب لگتی ہے جس میں امن و امان باقی ہے امتحاں سے گزر کے کیا دیکھا اک نیا امتحان باقی ہے سر قلم ہوں گے کل یہاں ان کے جن کے منہ میں زبان باقی ہے
  2. کاشفی

    یہاں ہرشخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے - راجیش ریڈی

    غزل (راجیش ریڈی - ممبئی، ہندوستان) یہاں ہرشخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے نہ بس میں زندگی اس کے نہ قابو موت پر اس کا مگر انسان پھر بھی کب خدا ہونے سے ڈرتا ہے عجب یہ زندگی کی...
  3. راحیل فاروق

    نقدِ روانے

    بنانے والے کے بنانے پہ صدقے جس نے عالم کے گوشے گوشے میں ایک عجیب ہی توازن قائم کر رکھا ہے۔ شر خیر پہ غالب ہے۔ تیرگی کائنات کے رگ و ریشے میں دوڑ رہی ہے اور روشنی ہے کہ کہیں کہیں جھلملا کے رہ جاتی ہے۔ احمق بڑی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں اور داناؤں کا ناطقہ بند کر کے رکھ دیتے ہیں۔ قہر کی اندھی بجلیاں...
  4. ن

    اردو کوئز۔۔۔۔

    ۱۔اردو میں مارکسی تنقید کو فروغ کس تحریک یا رجحان کے زیراثرملا؟ علی گڑھ تحریک حلقہءارباب ذوق ترقی پسند تحریک جدیدیت ۲۔ذیل میں سے کون ترقی پسند تحریک سے وابستہ نہیں ہے؟ جذبی مخدوم اخترالایمان فیض ۳۔کس ادبی تحریک پر وجودیت کے زیادہ اثرات ہیں؟ ترقی پسند رومانیت جدیدیت کلاسیکیت ۴۔’’قافیہ فی نفسہ...
  5. کاشفی

    امجد اسلام امجد بدن سے اُٹھتی تھی اس کے خوش بو، صبا کے لہجے میں بولتا تھا - امجد اسلام امجد

    غزل (امجد اسلام امجد) بدن سے اُٹھتی تھی اس کے خوش بو، صبا کے لہجے میں بولتا تھا یہ میری آنکھیں تھیں اس کا بستر وہ اس میں سوتا تھا جاگتا تھا حیا سے پلکیں جھکی ہوئی تھیں، ہوا کی سانسیں رُکی ہوئی تھیں وہ میرے سینے میں سر چھپائے نہ جانے کیا بات سوچتا تھا کوئی تھا چشمِ کرم کا طالب کسی پہ شوقِ وصال،...
  6. کاشفی

    کلی (مرہٹی نظم کا ترجمہ)- رام گنیش گڑکری

    کلی (مرہٹی نظم کا ترجمہ) شاعر: رام گنیش گڑکری فضا کو کس درجہ اے کلی! تو شمیم گل سے بسا رہی ہے تجھے کسی سے غرض نہیں ہے مگر تو سب کو ہنسا رہی ہے ۔۔۔ تو حسن صبر آزما سے اپنے دلوں پہ بجلی گرا رہی ہے! مجھے تری پہلی مُسکراہٹ ابھی تلک یاد آرہی ہے! ۔۔۔ تری جو رنگت بدل رہی ہے نیا جنم اور پائے گی تو...
  7. کاشفی

    جگر تجھی سے ابتدا ہے، تو ہی اک دن انتہا ہوگا - جگر مراد آبادی

    غزل (جگر مراد آبادی) تجھی سے ابتدا ہے، تو ہی اک دن انتہا ہوگا صدائے ساز ہوگی اور نہ ساز بے صدا ہوگا ہمیں‌ معلوم ہے، ہم سے سنو محشر میں‌کیا ہوگا سب اس کو دیکھتے ہوں‌گے، وہ ہم کو دیکھتا ہوگا سرمحشر ہم ایسے عاصیوں کا اور کیا ہوگا درِجنت نہ وا ہوگا، درِ رحمت تو وا ہوگا جہنم ہو کہ...
  8. کاشفی

    بیتے ہوئے دن خود کو جب دھراتے ہیں - وسیم بریلوی

    غزل (وسیم بریلوی) بیتے ہوئے دن خود کو جب دھراتے ہیں
  9. کاشفی

    بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا

    بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا
  10. کاشفی

    ترانہء اُردو - سر چڑھ کے بولتا ہے اُردو زباں کا جادو

    ترانہء اُردو سر چڑھ کے بولتا ہے اُردو زباں کا جادو
  11. شکیب

    چمگاڈر

    "ابے شکیبی! ہاتھ آگیا۔۔۔۔کیا بات ہے!" "کون ہاتھ آگیا؟" میں نے اُن کے ارادوں کو تولتے ہوئے احتیاطاً مابین کے فاصلے کو پرکھا۔ "ابے ایک نظم ہاتھ آئی ہے۔۔۔بس دیکھ۔۔۔آئے ہائے ہائے ہائے۔ کیا قاتل شعر مارتا ہوں میں۔ واہ میں ؔ اکبر آبادی واہ!"اُنہوں نے ران پر ہاتھ مارا۔ "ارشاد ہو عالیہ کا" میں...
  12. راحیل فاروق

    اردو ادب اور نقد و نظر

    ایک پرانا مضمون۔ آج بلاگ کھنگالتے نظر آ گیا تو سوچا نذر کر دیا جائے۔ صاحبو، میں کوئی بہت پڑھا لکھا شخص نہیں ہوں۔ ضروری نہیں کہ میری باتیں آپ کو نہایت معقول اور صائب معلوم ہوں۔ مگر مجھے ایک طویل عرصہ فلسفہ و ادب کے میدانوں میں آوارگی کے بعد اپنی جستجو کی ثمر آوری اور صداقت شناسی پر کسی قدر...
  13. کاشفی

    مہدی حسن میرا ایمان محبت ہے محبت کی قسم

    میرا ایمان محبت ہے محبت کی قسم
  14. کاشفی

    میں اُردو زباں ہوں، میں اُردو زباں ہوں - حنا تیموری

    میں اُردو زباں ہوں، میں اُردو زباں ہوں
  15. کاشفی

    بہت خوبصورت ہو تم - طاہر فراز

    بہت خوبصورت ہو تم (طاہر فراز) بہت خوبصورت ہو تم کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے تو مجھ کو خُدارا غلط مت سمجھنا کہ میری ضرورت ہو تم ہے پھولوں کی ڈالی یہ باہیں تمہاری ہیں خاموش جادو نگاہیں تمہاری جو کانٹیں ہوں سب اپنے دامن میں رکھ لوں سجاؤں میں کلیوں سے راہیں تمہاری نظر سے زمانے کی خود کو بچانا...
  16. کاشفی

    منظر بھوپالی طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے - منظر بھوپالی

    غزل (منظر بھوپالی) طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا...
  17. کاشفی

    جام ایسا تری آنکھوں سے عطا ہوجائے - ڈاکٹر نزہت انجم

    جام ایسا تری آنکھوں سے عطا ہوجائے ہوش موجود رہے اور نشہ ہوجائے
  18. bilal260

    اردو محفل تجھ سا نہیں کوئی

    آج مقدس آپی بہت بور محسوس کر رہی تھیں اور میں بھی تو میں نے سوچا کہ تلاش کرتے ہیں۔ کوئی بہت بڑابلاگ ہو وہاں زیادہ لوگ ہو گے خوب گپ شپ ہو گی یہ بوریت بھی ختم ہو گی۔ اور نئے نئے دوست بنائے گے تو جانتے ہیں کیا ہوا؟ مجھے یہ اعدادو شمار ملے۔ یہ اعدادوشمار آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 01:00pm کے...
  19. کاشفی

    اصحاب تھے کیا بوذر و سلمان وغیرہ - پروفیسر سبطِ جعفر شہید

    اصحاب تھے کیا بوذر و سلمان وغیرہ جو بن گئے اسلام کی پہچان وغیرہ اعلان انوکھا ہے تو منبر بھی ہو ویسا منگوائے گئے اس لیے پالان وغیرہ بخِاً کہا، مولا کہا، لولاک کہا پھر بھی ہیں منحرف و منکرو انجان وغیرہ حیدر سے مدد مانگتے ہیں دعویٰ تھا جن کا ہم غیر کا لیتے نہیں احسان وغیرہ جھٹلاتے ہیں جو فاطمہ...
  20. کاشفی

    نعتیہ اشعار - عاشور کاظمی

    نعتیہ اشعار (عاشور کاظمی)
Top