کاشفی

محفلین
اصحاب تھے کیا بوذر و سلمان وغیرہ
جو بن گئے اسلام کی پہچان وغیرہ

اعلان انوکھا ہے تو منبر بھی ہو ویسا
منگوائے گئے اس لیے پالان وغیرہ

بخِاً کہا، مولا کہا، لولاک کہا پھر بھی
ہیں منحرف و منکرو انجان وغیرہ

حیدر سے مدد مانگتے ہیں دعویٰ تھا جن کا
ہم غیر کا لیتے نہیں احسان وغیرہ

جھٹلاتے ہیں جو فاطمہ حسنین و علی کو
تھے ان سے تو بہتر بنو نجران وغیرہ

مولا ہے میرا نار و جناں بانٹنے والا
پہچانتے ہیں مالک و رضوان وغیرہ

مولا کی زیارت کے مراکز ہیں یقینی
مؤمن کے لیے تُربت و میزان وغیرہ

ہیں آلِ محمد کے ثنا خوانوں میں شامل
سب جِن و مَلک قدسی و غِلمان وغیرہ

اللہ ہو جِبریل ہو رازی ہو کہ سِبطِ
جعفر ہوں فرزدق ہوں کہ حسان وغیرہ
(سبطِ جعفر شہید)
 
آخری تدوین:
Top