ڈاکٹر بشیر بدر

  1. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::جگنُو کوئی سِتاروں کی محفِل میں کھو گیا:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل بشیر بدرؔ جگنُو کوئی سِتاروں کی محفِل میں کھو گیا اِتنا نہ کر ملال، جو ہونا تھا ہو گیا پروردِگار! جانتا ہے تُو دِلوں کے حال مَیں جی نہ پاؤں گا، جو اُسے کُچھ بھی ہو گیا اب دیکھ کر اُسے، نہیں دھڑکے گا میرا دِل کہنا کہ، یہ سبق بھی مجھے یاد ہو گیا بادل اُٹھا تھا سب کو رُلانے کے واسطے آنچل...
  2. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::نَظر سے گُفتگُو، خاموش لَب تمُھاری طرح:::::: Dr. Bashir Badr

    غزلِ بشیر بدر نَظر سے گُفتگُو، خاموش لَب تمھاری طرح غزل نے سِیکھے ہیں انداز سب تمھاری طرح جو پیاس تیز ہو تو ریت بھی ہے چادرِ آب دِکھائی دُور سے دیتے ہیں سب تمھاری طرح بُلا رہا ہے زمانہ، مگر ترستا ہُوں کوئی پُکارے مُجھے بے سَبَب تمھاری طرح ہَوا کی طرح مَیں بیتاب ہُوں، کہ شاخِ گُلاب لہکتی ہے...
  3. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبو:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبوُ یاد آئی بہت، پہلی مُلاقات کی خوشبوُ چُھپ چُھپ کے نئی صُبح کا مُنہ چُوم رہی ہے اُن ریشمی زُلفوں میں بَسی، رات کی خوشبوُ موسم بھی ، حَسِینوں کی ادا سِیکھ گئے ہیں بادل ہیں چھپائے ہُوئے برسات کی خوشبوُ گھر کتنے ہی چھوٹے ہوں ، گھنے پیڑ ملیں گے ! شہروں سے...
  4. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::جگنو کوئی سِتاروں کی محِفل میں کھو گیا :::::: Dr. Bashir Badr

    غزل جگنو کوئی سِتاروں کی محِفل میں کھو گیا اِتنا نہ کر ملال ، جو ہونا تھا، ہوگیا پروَردِگار جانتا ہے تُو دِلوں کا حال مَیں جی نہ پاؤں گا، جو اُسے کُچھ بھی ہوگیا اب اُس کو دیکھ کر، نہیں دھڑکے گا میرا دِل کہنا کہ، مجھ کو یہ بھی سبق یاد ہو گیا بادل اُٹھا تھا سب کو رُلانے کے واسطے آنچل...
  5. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: آنسوؤں سے دُھلی خوشی کی طرح :::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنسوؤں سے دُھلی خوشی کی طرح رشتے ہوتے ہیں شاعری کی طرح دُور ہوکر بھی ہُوں اُسی کی طرح چاند سے دُور چاندنی کی طرح خوبصورت، اُداس، خوفزدہ وہ بھی ہے بیسویں صدی کی طرح جب کبھی بادلوں میں گھِرتا ہے چاند لگتا ہے آدمی کی طرح ہم خُدا بن کے آئیں گے ورنہ! ہم سے مِل جاؤ آدمی کی طرح سب نظر...
  6. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::اچھّا تمھارے شہر کا دستوُر ہو گیا :::::: Dr. Bashir Badr

    غزل اچھّا تمھارے شہر کا دستوُر ہو گیا جِس کو گلے لگا لِیا ، وہ دُور ہو گیا کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دِیوانہ بے پڑھے لِکھے مشہوُر ہو گیا محلوں میں ہم نے کتنے سِتارے سجا دیئے لیکن زمِیں سے چاند بہت دُور ہو گیا تنہائیوں نے توڑ دی ہم دونوں کی انا! آئینہ بات کرنے پہ مجبوُر ہو گیا...
  7. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی آج سُننے کو وہ خبر آئی اِن مسائل میں تیری یاد بھی کیا جیسے تتلی پہاڑ پر آئی اپنی ماں کی طرح اُداس اُداس بیٹی شادی کے بعد گھر آئی اب تو مَیں بھی نظر نہیں آتا اے خُدا ! کون سی ڈگر آئی ؟ تم نے جو کُچھ کِیا شرافت میں! وہ ندامت بھی میرے سر آئی ڈاکٹر بشیر بدؔر
  8. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::سُورج مکھی کے گالوں پہ تازہ گُلاب ہے:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل سُورج مکھی کے گالوں پہ تازہ گُلاب ہے یہ میرا آفتاب، مِرا ماہتاب ہے ہر تارہ، کپکپاتے ہُوئے ہونٹوں کی دُعا یہ آسمان، حمد و ثنا کی کِتاب ہے بادل ہَوا کی زد پہ بَرَس کے بِکھر گئے اپنی جگہ چمکتا ہُوا آفتاب ہے چَونکے تو، یہ طلِسمِ جہاں ٹُوٹ جائے گا ! عالَم تمام حلقۂ زنجیرِ خواب ہے ناحق خیال...
  9. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا تمھارا تذکرہ، اب روز و شب نہیں ہوتا کبھی کبھی تو چَھلک پڑتی ہیں یونہی آنکھیں! اُداس ہونے کا ، کوئی سبب نہیں ہوتا کئی اَمِیروں کی محرُومِیاں نہ پُوچھ کہ بس غرِیب ہونے کا احساس اب نہیں ہوتا میں والدین کو، یہ بات کیسے سمجھاؤں ! محبّتوں میں حسب...
  10. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا کشتی کے مُسافر نے سمندر نہیں دیکھا بے وقت اگر جاؤں گا ،سب چونک پڑیں گے اِک عُمر ہُوئی دِن میں کبھی گھر نہیں دیکھا یاروں کی مُحبت کا یقیں کر لِیا میں نے پُھولوں میں چُھپایا ہُوا خنجر نہیں دیکھا محبُوب کا گھر ہو کہ، بزرگوں کی زمینیں ! جو...
  11. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::: تھا مِیر جن کو شعر کا آزار مر گئے ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل تھا مِیر جن کو شعر کا آزار مر گئے غالب تمھارے سارے طرفدار مر گئے جذبوں کی وہ صداقتیں مرحُوم ہو گئیں احساس کے نئے نئے اِظہار مر گئے تشبیہہ و استعارہ و رمز و کنایہ کیا پَیکر تراش شعر کے فنکار مر گئے ساقی! تِری شراب بڑا کام کر گئی کچھ راستے میں، کچھ پَسِ دِیوار مر گئے تقدیسِ دِل کی عصیاں...
  12. نیرنگ خیال

    بشیر بدر بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں

    بڑی آگ ہے، بڑی آنچ ہے، ترے میکدے کے گلاب میں کئی بالیاں ، کئی چوڑیاں یہاں گھل رہی ہیں شراب میں وہی لکھنے پڑھنے کا شوق تھا ، وہی لکھنے پڑھنے کا شوق ہے ترا نام لکھنا کتاب پر، ترا نام پڑھنا کتاب میں وہ بدن سخن کا جمال ہے، وہ جمال اپنی مثال ہے کوئی ایک مصرعہ نہ کہہ سکا، کبھی اس غزل کے جواب...
  13. محمد وارث

    بشیر بدر مشاعرے میں

    ڈاکٹر بشیر بدر
  14. محسن حجازی

    مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو۔۔۔

    آج کل ہم چچا جگجیت کی تمام غزلوں کا دور مکمل کر رہے ہیں، چیدہ چیدہ یہاں بھی پیش کرتے رہتے ہیں، یہ رہا ایک ایسا ہی انتخاب: http://www.youtube.com/watch?v=dbuIt9Uio-c جلدی کچھ ہم کو یوں بھی ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے کیا خبر ہماری آمدورفت یوں رہے نہ رہے مقید و پابہ زنجیر و سلاسل کر دیے...
  15. محمداحمد

    بشیر بدر ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا - بشیر بدر

    غزل ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا کوئی سوکھا پیڑ ملے تو اُس سے لپٹ کے رو لینا اُس کے بعد بھی تم تنہا ہو، جیسے جنگل کا رستہ جو بھی تم سے پیار سے بولے ساتھ اُسی کے ہو لینا کچھ تو ریت کی پیاس بجھائو جنم جنم سے پیاسی ہے ساحل پر چلنے سے پہلے اپنے پائوں بھگو لینا ہم نے...
  16. جیا راؤ

    بشیر بدر اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا۔۔ بشیر بدر

    سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا کتنی سچائی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستو زہر بھی اس میں...
  17. زونی

    بشیر بدر اب تیرے میرے بیچ ذرا فاصلہ بھی ہو (بشیر بدر)

    اب تیرے میرے بیچ ذرا فاصلہ بھی ہو ہم لوگ جب ملیں تو کوئی دوسرا بھی ہو تو جانتا نہیں مری چاہت عجیب ہے مجھ کو منا رہا ہے، کبھی خود خفا بھی ہو تو بے وفا نہیں ہے مگر بے وفائی کر اُس کی نظر میں رہنے کا کچھ سلسلہ بھی ہو پت جھڑ کے ٹوٹتے ہوئے پتوں کے ساتھ ساتھ موسم کبھی تو بدلے گا ، یہ آسرا...
Top