مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
آج کل ہم چچا جگجیت کی تمام غزلوں کا دور مکمل کر رہے ہیں، چیدہ چیدہ یہاں بھی پیش کرتے رہتے ہیں، یہ رہا ایک ایسا ہی انتخاب:

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=dbuIt9Uio-c[/youtube]​

جلدی کچھ ہم کو یوں بھی ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے کیا خبر ہماری آمدورفت یوں رہے نہ رہے مقید و پابہ زنجیر و سلاسل کر دیے جائيں۔:grin:
سو مقید پس زنداں جو پڑے یہ سوچتے رہیں گے کہ کاش یہ کہا ہوتا وہ سنا ہوتا۔۔۔ :grin: :grin:
اس لیے بہتر ہے سبھی کام جلد از جلد نمٹا لیے جائیں :rolleyes:
اور چاچو کی تمام غزلیں سن لی جائيں:cool:

مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو
میری طرح تم بھی جھوٹے ہو

اک ٹہنی پہ چاند ٹکا تھا
میں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو

اجلے اجلے پھول کھلے تھے
بالکل جیسے تم ہنستے ہو

تم تنہا دنیا سے لڑو گے
بچوں سی باتیں کرتے ہو

غزل جناب ڈاکٹر بشیر بدر کی ہے جن سے چشمک کا احوال ہم انہیں خطوط میں کہیں کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب بہت قابل آدمی ہیں، خوب لکھتے ہیں۔
 
Top