بشیر بدر ::::::ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبو:::::: Dr. Bashir Badr

طارق شاہ

محفلین




غزل
ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبوُ
یاد آئی بہت، پہلی مُلاقات کی خوشبوُ

چُھپ چُھپ کے نئی صُبح کا مُنہ چُوم رہی ہے
اُن ریشمی زُلفوں میں بَسی، رات کی خوشبوُ

موسم بھی ، حَسِینوں کی ادا سِیکھ گئے ہیں
بادل ہیں چھپائے ہُوئے برسات کی خوشبوُ

گھر کتنے ہی چھوٹے ہوں ، گھنے پیڑ ملیں گے !
شہروں سے الگ ہوتے ہیں قصبات کی خوشبوُ

ہونٹوں پہ ابھی، پُھول کی پتی کی مہک ہے
سانسوں میں رچی ہے تِری سوغات کی خوشبوُ

بشیر بدؔر
 
Top