روایتی شاعری

  1. طارق شاہ

    شہریار :::::بتاؤں کِس طرح احباب کو آنکھیں جو ایسی ہیں::::: Shahryar

    غزل بتاؤں کِس طرح احباب کو آنکھیں جو ایسی ہیں کہ کل پلکوں سے ٹُوٹی نیند کی کرچیں سمیٹی ہیں سفر مَیں نے سمندر کا کِیا کاغذ کی کشتی میں تماشائی نِگاہیں اِس لیے بیزار اِتنی ہیں خُدا میرے! عطا کرمجھ کو گویائی، کہ کہہ پاؤں زمِیں پر رات دِن جو باتیں ہوتی مَیں نے دیکھی ہے تُو اپنے فیصلے سے وقت! اب...
  2. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبو:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبوُ یاد آئی بہت، پہلی مُلاقات کی خوشبوُ چُھپ چُھپ کے نئی صُبح کا مُنہ چُوم رہی ہے اُن ریشمی زُلفوں میں بَسی، رات کی خوشبوُ موسم بھی ، حَسِینوں کی ادا سِیکھ گئے ہیں بادل ہیں چھپائے ہُوئے برسات کی خوشبوُ گھر کتنے ہی چھوٹے ہوں ، گھنے پیڑ ملیں گے ! شہروں سے...
  3. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::اچھّا تمھارے شہر کا دستوُر ہو گیا :::::: Dr. Bashir Badr

    غزل اچھّا تمھارے شہر کا دستوُر ہو گیا جِس کو گلے لگا لِیا ، وہ دُور ہو گیا کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دِیوانہ بے پڑھے لِکھے مشہوُر ہو گیا محلوں میں ہم نے کتنے سِتارے سجا دیئے لیکن زمِیں سے چاند بہت دُور ہو گیا تنہائیوں نے توڑ دی ہم دونوں کی انا! آئینہ بات کرنے پہ مجبوُر ہو گیا...
  4. طارق شاہ

    احمد ندیم قاسمی :::::: شانِ عطا کو، تیری عطا کی خبر نہ ہو :::::: Ahmad Nadeem Qasmi

    غزل شانِ عطا کو، تیری عطا کی خبر نہ ہو ! یُوں بِھیک دے، کہ دستِ گدا کو خبر نہ ہو چُپ ہُوں، کہ چُپ کی داد پہ ایمان ہے مِرا مانگوں دُعا جو میرے خُدا کو خبر نہ ہو کر شوق سے شِکایتِ محرُومئ وَفا لیکن مِرے غرُورِ وَفا کو خبر نہ ہو اِک رَوز اِس طرح بھی مِرے بازوؤں میں آ میرے ادب کو، تیری...
  5. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی :::::: Mohsin Naqvi

    غزل نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی کیسے اُمّید کا چمکے گا سِتارہ کوئی حد سے زیادہ، نہ کسی سے بھی محبّت کرنا جان لیتا ہے سدا ، جان سے پیارا کوئی بیوفائی کے سِتم تم کو سمجھ آجاتے کاش ! تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی چاند نے جاگتے رہنے کا سبب پُوچھا ہے کیا کہَیں ٹُوٹ گیا خواب ہمارا...
  6. طارق شاہ

    شہریاؔر ::::::دشت میں پُہنچے، نہ گھر میں آئے!:::::: Shahryar

    غزل دشت میں پُہنچے، نہ گھر میں آئے! کِن بَلاؤں کے اثر میں آئے قہر آندھی کا ہُوا ہے نازِل پُھول، پھل پِھر بھی شجر میں آئے کب سے بے عکس ہے آئینہ چشم! کوئی تصوِیر نظر میں آئے کِتنی حسرت تھی ،کہ سیّاح کوئی دِل کےاِس اُجڑے نگر میں آئے قافلہ دِل کا ، کہیں تو ٹھہرے کوئی منزِل تو سفر میں آئے...
  7. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی آج سُننے کو وہ خبر آئی اِن مسائل میں تیری یاد بھی کیا جیسے تتلی پہاڑ پر آئی اپنی ماں کی طرح اُداس اُداس بیٹی شادی کے بعد گھر آئی اب تو مَیں بھی نظر نہیں آتا اے خُدا ! کون سی ڈگر آئی ؟ تم نے جو کُچھ کِیا شرافت میں! وہ ندامت بھی میرے سر آئی ڈاکٹر بشیر بدؔر
  8. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: کیا خزانہ تھا کہ چھوڑ آئے ہیں اغیار کے پاس :::::: Iftikhar Arif

    غزل کیا خزانہ تھا کہ چھوڑ آئے ہیں اغیار کے پاس ایک بستی میں کسی شہرِ خوش آثار کے پاس دِن نِکلتا ہے، تو لگتا ہے کہ جیسے سورج صُبحِ روشن کی امانت ہو شبِ تار کے پاس دیکھیے کُھلتے ہیں کب، انفس و آفاق کے بھید ہم بھی جاتے تو ہیں اِک صاحبِ اَسرار کے پاس خلقتِ شہر کو مُژدہ ہو کہ، اِس عہد...
  9. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو :::::: Mohsin Naqvi

    غزل مُحسنؔ نقوی شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو برگِ آوارہ ہُوں، صرصر سے بچا لے مجھ کو رات بھر چاند کی ٹھنڈک میں سُلگتا ہے بدن کوئی تنہائی کے دوزخ سے نکِالے مجھ کو مَیں تِری آنکھ سے ڈھلکا ہُوا اِک آنسو ہُوں تو اگر چاہے، بِکھرنے سے بچا لے مجھ کو شب غنیمت تھی ، کہ یہ زخم نظارہ تو نہ...
  10. طارق شاہ

    پروین شاکر ::::::اِک ہُنر تھا، کمال تھا ،کیا تھا :::::: Parveen Shakir

    غزل اِک ہُنر تھا، کمال تھا ،کیا تھا مجھ میں، تیرا جمال تھا ،کیا تھا تیرے جانے پہ اب کے کُچھ نہ کہا دِل میں ڈر تھا، ملال تھا، کیا تھا برق نے مجھ کو کر دِیا روشن تیرا عکسِ جمال تھا، کیا تھا ہم تک آیا تو ، مہرِ لُطف و کَرَم تیرا وقتِ زوال تھا، کیا تھا جس نے تہہ سے مجھے اُچھال دِیا ڈُوبنے کا...
  11. طارق شاہ

    عدیم ہاشمی :::::: چِھن گئی درد کی دولت کیسے :::::: Adeem Hashmi

    غزل چِھن گئی درد کی دولت کیسے ہوگئی دِل کی یہ حالت کیسے پُوچھ اُن سے جو بِچھڑ جاتے ہیں ٹوُٹ پڑتی ہے قیامت کیسے تیری خاطر ہی یہ آنکھیں پائیں میں بُھلا دُوں تِری صُورت کیسے اب رہا کیا ہے مِر ے دامن میں اب اُسے میری ضرورت کیسے کاش مجھ کو یہ بتا د ے کوئی ! لوگ کرتے ہیں محبّت کیسے عدیم ہاشمی
  12. طارق شاہ

    عدم عبدالحمید عدؔم ::::: عُمر گھٹتی رہی خبر نہ ہُوئی ::::: Abdul Hameed Adam

    غزل عُمر گھٹتی رہی خبر نہ ہُوئی وقت کی بات وقت پر نہ ہُوئی ہجر کی شب بھی کٹ ہی جائے گی اتفاقاً اگر سحر نہ ہُوئی جب سے آوارگی کو ترک کِیا زندگی لُطف سے بسر نہ ہُوئی اُس خطا میں خلوص کیا ہوگا جو خطا ہو کے بھی، نڈر نہ ہُوئی مِل گئی تھی دوائے مرگ، مگر ! خضر پر وہ بھی کارگر نہ ہُوئی کِس...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: خراشِ دل پہ جمائی تھی جو کمال کے ساتھ :::::Shafiq Khalish

    غزل خراشِ دل پہ جمائی تھی جو کمال کے ساتھ وہ دُھول زخم کی صُورت ہٹی خیال کے ساتھ تمام عمر کٹے کیوں نہ پھرملال کے ساتھ جو فیصلے ہوں محبّت کےاشتعال کے ساتھ مری حیات کو،جھونکے ہوئے بہار کے اب وہ چند لمحے جو بیتے تھے خوش جمال کے ساتھ سمجھ سکے نہ تعلق وہ، لاکھ سمجھایا گو گفتگو رہی اُن...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: ::::: جب سمن یا گلاب دیکھوں میں ::::: Shafiq Khalish

    غزل جب سمن یا گلاب دیکھوں میں دل کو خود پر عذاب دیکھوں میں زیست کی جب کتاب دیکھوں میں سب رقم اُس کے باب دیکھوں میں عاشقی گر نصاب دیکھوں میں ! حُسن اُس کا جواب دیکھوں میں اُس کے لب اور چشمِ مِینا سے کیا چَھلکتی شراب دیکھوں میں جس کے سِینے میں دِل ہے پتّھر کا دِل کو اُس پر ہی آب...
  15. طارق شاہ

    شکیب جلالی ::::: اب یہ وِیران دِن کیسے ہوگا بسر ::::: Shakeb Jalali

    شکیب جلالی غزل اب یہ وِیران دِن کیسے ہوگا بسر رات تو کٹ گئی درد کی سَیج پر بس یہیں ختم ہے پیار کی رہگزر دوست اگلا قدم کچھ سمجھ سوچ کر اُس کی آوازِ پا تو بڑی بات ہے ایک پتّہ بھی کھڑکا نہیں رات بھر گھر میں طوفان آئے زمانہ ہُوا اب بھی کانوں میں بجتی ہے زنجیرِ در اپنا دامن بھی اب تو میسّر نہیں...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: کیوں قرار اب دِل کو میرے ایک پَل آتا نہیں ::::: Shafiq Khalish

    غزل کیوں قرار اب دِل کو میرے ایک پَل آتا نہیں دُوسروں کا غم بھی سِینے سے نِکل جاتا نہیں کِس کو لگتے ہیں بُرے یہ پیار کے مِیٹھے سُخن تیری باتوں سے بھی اب غم اپنا ٹل جاتا نہیں نصفِ شب کو اُٹھ کے بیٹھوں پُرملالِ حال سے میرے خوابوں سے کبھی خوفِ اجَل جاتا نہیں ہے یہی اِک فکر، کیسے کربِ فُرقت دُور...
  17. طارق شاہ

    شکیب جلالی ::::: مجھ سے مِلنے شبِ غم اور تو کون آئے گا ::::: Shakeb Jalali

    غزل مجھ سے مِلنے شبِ غم اور تو کون آئے گا میرا سایہ ہے جو دِیوار پہ جم جائے گا ٹھہرو ٹھہرو، مِرے اصنامِ خیالی ٹھہرو ! میرا دِل گوشۂ تنہائی میں گھبرائے گا لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دِلاسے مجھ کو زخم گہرا ہی سہی، زخم ہے، بھر جائے گا عزم پُختہ ہی سہی ترکِ وفا کا، لیکن مُنتظر ہُوں کوئی آکر مجھے...
  18. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: بے سبب کب ہیں میرے رنج و مَحِن ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش عرضِ اُلفت پہ وہ خفا بھی ہُوئے ہم پہ اِس جُرم کی سزا بھی ہُوئے زندگی تھی ہماری جن کے طُفیل وہ ہی خفگی سے پھر قضا بھی ہُوئے بے سبب کب ہیں میرے رنج و مَحِن دوست، دُشمن کے ہمنوا بھی ہُوئے کیا اُمید اُن سے کچھ بدلنے کی ظلم اپنے جنھیں رَوا بھی ہُوئے وہ جنھیں ہم نے دی ذرا...
  19. طارق شاہ

    ادا جعفری ::::: خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا ::::: Ada Jafri

    غزل خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا دِل کا عالَم بھی بے مِثال سا تھا عکس میرا بھی آئنوں میں نہیں وہ بھی اِک کیفیت خیال سا تھا دشت میں، سامنے تھا خیمۂ گل دُورِیوں میں عجب کمال سا تھا بے سبب تو نہیں تھا آنکھوں میں ایک موسم، کہ لازوال سا تھا تھا ہتھیلی پہ اِک چراغِ دُعا اور ہر لمحہ اِک سوال سا...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا ساے ::::: Shafiq Khalish

    غزل نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا سا کبھی کبھی ہی رہے اب خیال پہلا سا لئے ہم اُن کو تصوّرمیں رات بھر جاگیں رہا نہ عِشق میں حاصِل کمال پہلا سا زمانے بھر کی رہی دُشمنی نہ یُوں ہم سے رہا نہ عِشق میں جوش و جلال پہلا سا ذرا سا وقت گُزرنے سے کیا ہُوا دِل کو رہا نہ حُسن وہ اِس پر...
Top