محسن نقوی :::::: نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی :::::: Mohsin Naqvi

طارق شاہ

محفلین

غزل
نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی
کیسے اُمّید کا چمکے گا سِتارہ کوئی

حد سے زیادہ، نہ کسی سے بھی محبّت کرنا
جان لیتا ہے سدا ، جان سے پیارا کوئی

بیوفائی کے سِتم تم کو سمجھ آجاتے
کاش ! تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی

چاند نے جاگتے رہنے کا سبب پُوچھا ہے
کیا کہَیں ٹُوٹ گیا خواب ہمارا کوئی

سب تعلّق ہیں ضرورت کے یہاں پر، مُحسنؔ
نہ کوئی دوست، نہ اپنا، نہ سہارا کوئی

محسؔن نقوی
 
Top