بدر

  1. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبو:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ہر بات میں مہکے ہُوئے جذبات کی خوشبوُ یاد آئی بہت، پہلی مُلاقات کی خوشبوُ چُھپ چُھپ کے نئی صُبح کا مُنہ چُوم رہی ہے اُن ریشمی زُلفوں میں بَسی، رات کی خوشبوُ موسم بھی ، حَسِینوں کی ادا سِیکھ گئے ہیں بادل ہیں چھپائے ہُوئے برسات کی خوشبوُ گھر کتنے ہی چھوٹے ہوں ، گھنے پیڑ ملیں گے ! شہروں سے...
  2. فہد اشرف

    بشیر بدر پتھر کے جگر والو۔۔۔۔۔۔۔۔

    پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے اک ذہن پریشاں میں خواب غزلستاں ہے پتھر کی حفاظت میں شیشے کی جوانی ہے دل سے جو چھٹے بادل تو آنکھ میں ساون ہے ٹھہرا ہوا دریا ہے بہتا ہوا پانی ہے ہم رنگِ دلِ پر خوں ہم لالۂ صحرائی گیسو کی طرح مضطرب رات کی رانی ہے جس سنگ پہ...
  3. فہد اشرف

    بشیر بدر خوشبو کی طرح آیا وہ تیز ہواؤں میں

    خوشبو کی طرح آیا وہ تیز ہواؤں میں مانگا تھا جسے ہم نے دن رات دعاؤں میں تم چھت پہ نہیں آئے میں گھر سے نہیں نکلا یہ چاند بہت بھٹکا ساون کی گھٹاؤں میں اس شہر میں اک لڑکی بالکل ہے غزل جیسی بجلی سی گھٹاؤں میں خوشبو سی ہواؤں میں موسم کا اشارہ ہے خوش رہنے دو بچوں کو معصوم محبت ہے پھولوں کی خطاؤں میں...
  4. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی:::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی آج سُننے کو وہ خبر آئی اِن مسائل میں تیری یاد بھی کیا جیسے تتلی پہاڑ پر آئی اپنی ماں کی طرح اُداس اُداس بیٹی شادی کے بعد گھر آئی اب تو مَیں بھی نظر نہیں آتا اے خُدا ! کون سی ڈگر آئی ؟ تم نے جو کُچھ کِیا شرافت میں! وہ ندامت بھی میرے سر آئی ڈاکٹر بشیر بدؔر
  5. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا تمھارا تذکرہ، اب روز و شب نہیں ہوتا کبھی کبھی تو چَھلک پڑتی ہیں یونہی آنکھیں! اُداس ہونے کا ، کوئی سبب نہیں ہوتا کئی اَمِیروں کی محرُومِیاں نہ پُوچھ کہ بس غرِیب ہونے کا احساس اب نہیں ہوتا میں والدین کو، یہ بات کیسے سمجھاؤں ! محبّتوں میں حسب...
  6. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا کشتی کے مُسافر نے سمندر نہیں دیکھا بے وقت اگر جاؤں گا ،سب چونک پڑیں گے اِک عُمر ہُوئی دِن میں کبھی گھر نہیں دیکھا یاروں کی مُحبت کا یقیں کر لِیا میں نے پُھولوں میں چُھپایا ہُوا خنجر نہیں دیکھا محبُوب کا گھر ہو کہ، بزرگوں کی زمینیں ! جو...
  7. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    16 رمضان المبارک یوم الفرقان

  8. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    بدرالقادری مصباحی: وادی بدر! تری خاک کی عظمت کوسلام

  9. فاتح

    بشیر بدر میرے سینے پر وہ سر رکھے ہوئے سوتا رہا ۔ بشیر بدر

    میرے سینے پر وہ سر رکھے ہوئے سوتا رہا جانے کیا تھی بات میں جاگا کیا روتا رہا شبنمی میں دھوپ کی جیسے وطن کا خواب تھا لوگ یہ سمجھے میں سبزے پر پڑا سوتا رہا وادیوں میں گاہ شبنم اور کبھی خونناب سے ایک ہی تھا داغ سینے میں جسے دھوتا رہا اک ہوائے بے تکاں سے آخرش مرجھا گیا زندگی بھر جو محبت کے...
  10. محمداحمد

    بشیر بدر غزل ۔ اچھا تمھارے شہر کا دستور ہو گیا۔ بشیر بدر

    غزل اچھا تمھارے شہر کا دستور ہوگیا جس کو گلے لگا لیا وہ دور ہوگیا کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیے لیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا تنہائیوں نے توڑی دی ہم دونوں کی انا آئینہ بات کرنے پہ مجبور ہو گیا بشیر بدر
  11. F@rzana

    بشیر بدر سو خلوص باتوں میں سب کرم خیالوں‌ میں‌ - بشیر بدر

    سو خلوص باتوں میں سب کرم خیالوں میں بس ذرا وفا کم ہے تیرے شہروالوں میں پہلی بار نظروں نے چاند بولتے دیکھا ہم جواب کیا دیتے کھوگئے سوالوں میں رات تیر یادوں نے دل کو اس طرح چھیڑا جیسے کوئی چٹکی لے نرم نرم گالوں میں یوں کسی کی آنکھوں میں صبح تک ابھی تھے ہم جس طرح رہے شبنم پھول کے پیالوں میں...
Top