نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    نظم ۔۔۔ سرگوشیاں ، از : منصور آفاق ؔ

    واہ ! اور بے اختیار واہ۔۔۔۔! خوبصورت نظم ہے۔ کیا کہنے جناب ۔ خوش رہیے۔
  2. محمداحمد

    ٹی وی اینکرز ۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    ٹی وی اینکرز وہ مرے دوست تھے یا دشمن تھے میری بے چارگی پہ روتے تھے غم غلط ہو گیا مرا آخر! محمد احمدؔ
  3. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا ۔ انور شعور

    جی اعجاز صاحب، انور شعور کی اندوختہ زیرِ مطالعہ ہے، کچھ اور غزلوں کا انتخاب انشاءاللہ فرصت ملتے ہی شامل کروں گا پھر آپ بھلے سے ای بک مکمل کر لیجے گا۔
  4. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ ختم ہر اچھا بُرا ہو جائے گا ۔ انور شعور

    غزل ختم ہر اچھا بُرا ہو جائے گا ایک دن سب کچھ فنا ہوجائے گا کیا پتہ تھا، دیکھنا اُس کی طرف حادثہ اتنا بڑا ہو جائے گا مدّتو ں سے بند دروازہ کوئی دستکیں دینے سے وا ہو جائے گا ہے ابھی تک اُس کے آنے کا یقیں جیسے کوئی معجزہ ہو جائے گا مُسکرا کر دیکھ لیتے ہو مجھے اِ س طرح کیا حق ادا ہوجائے گا؟...
  5. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ نہ سہ سکوں گا غمِ ذات گو اکیلا میں ۔ انور شعور

    غزل نہ سہ سکوں گا غمِ ذات گو اکیلا میں کہاں تک اور کسی پر کروں بھروسا میں وہ رنگ رنگ کے چھینٹے پڑے کہ اُس کے بعد کبھی نہ پھر نئے کپڑے پہن کے نکلا میں نہ صرف یہ کہ زمانہ ہی مجھ پہ ہنستا ہے بنا ہوا ہُوں خود اپنے لئے تماشا میں مجھے سمیٹنے آیا بھی تھا کوئی ؟ جس دن دیار و دشت و دمن میں بکھر...
  6. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ گو کٹھن ہے طے کرنا عمر کا سفر تنہا ۔ انور شعور

    غزل گو کٹھن ہے طے کرنا عمر کا سفر تنہا لَوٹ کر نہ دیکھوں گا چل پڑا اگر تنہا سچ ہے عمر بھر کس کا کون ساتھ دیتا ہے غم بھی ہو گیا رخصت دل کو چھوڑ کر تنہا آدمی کو گمراہی لے گئی ستاروں تک رہ گئے بیاباں میں حضرتِ خضر تنہا ہے تو وجہِ رُسوائی میری ہمرہی لیکن راستوں میں خطرہ ہے، جاؤگے کدھر تنہا...
  7. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا ۔ انور شعور

    غزل بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا یہ دورِ آخرِ دیوانگی ہے، بیت جائے گا کسی کی زندگی ضائع نہ ہوگی اب محبت میں کوئی دھوکا نہ دے گا اب کوئی دھوکا نہ کھائے گا نہ اب اُترے گا قدسی کوئی انسانوں کی بستی پر نہ اب جنگل میں چرواہا کوئی بھیڑیں چرائے گا گروہِ ابنِ آدم لاکھ بھٹکے، لاکھ سر...
  8. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خُو مجھ میں ۔ انور شعورؔ

    شکریہ کاشفی بھائی۔ میں نے شاید دو الگ الگ ٹیبز میں جواب دے دیا۔ جسے حذف کرنے کا شاید مجھے اختیار نہیں۔ کوئی بات نہیں میرا ایک شکریہ آپ کی طرف اُدھار رہا۔
  9. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ ہم نوائی کی اُمید اے مرے فن کس سے کروں ۔ انور شعورؔ

    بہت شکریہ فرخ بھائی اور کاشفی بھائی۔
  10. محمداحمد

    انور شعور غزل - جو سنتا ہوں کہوں گا میں، جو کہتا ہوں سنوں گا میں - انور شعور

    الف عین ۔ اعجاز صاحب، آج بھی کچھ انور شعور کی کچھ غزلیں پوسٹ کی ہیں۔
  11. محمداحمد

    انور شعور غزل - جو سنتا ہوں کہوں گا میں، جو کہتا ہوں سنوں گا میں - انور شعور

    بہت شکریہ تمام دوستوں کا۔ انتخاب کی پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں۔
  12. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ آدمی کو خاک نے پیدا کیا ۔ انور شعورؔ

    جناب شکریہ تو ہمیں کہنا چاہیے۔ :D
  13. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ آدمی کو خاک نے پیدا کیا ۔ انور شعورؔ

    بہت شکریہ فرخ بھائی ! یہ جنہیں آپ نے ٹیگ کیا ہے یہ میری آئی ڈی نہیں ہے۔ کیونکہ میری آئی ڈی میں شروع سے "محمد" اور "احمد" کے بیچ میں اسپیس نہیں ہے۔ اب کیوں نہیں ہے یہ آئی ڈی بناتے وقت خیال نہی رہا ۔ :D اکثر لوگ مجھے ایسے ہی ٹیگ کرتے ہیں اور مجھے پتہ ہی نہیں چلتا۔:oops:
  14. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ یہ مت پوچھو کہ کیسا آدمی ہوں ۔ انور شعور

    بلا شبہ انور شعور بہت خوب کہتے ہیں اور ان کے ہاں جو بے باکی اور بے ساختگی ہمیں نظر آتی ہے وہ خال خال ہی ملتی ہے۔
  15. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ اگرچہ اُس سے بچھڑ کر لکھا بہت کچھ ہے ۔ انور شعور

    انتخاب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ کاشفی بھائی اور وارث بھائی۔
Top