نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    علی بن متقی

    بہت خوب انتخاب ہے اعجاز صاحب۔۔۔! اچھی تحریر ہے اور اچھی مثال ہے اس بات کی بڑے شعراء سے باقی لوگ دانستہ یا غیر دانستہ اثر لے ہی لیتے ہیں لیکن یہاں کچھ زیادہ ہی اثر لے لیا۔ اس تحریر میں زبیر رضوی کی جس نظم کا ذکر ہے وہ محفل میں اس ربط پر موجود ہے۔
  2. محمداحمد

    مراسلہ میٹر

    تعداد : 4019 تاریخ : یکم اپریل 2012 وقت: 18:19
  3. محمداحمد

    مراسلہ میٹر

    یہ بھی خوب کھیل نکالا ہے شمشاد بھائی آپ نے۔ ویسے ہم تو سال میں ایک دفعہ بھی میٹر چیک کرلیں تو کافی رہے گا۔ :D
  4. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ کٹ چکی تھی یہ نظر سب سے بہت دن پہلے ۔ انور شعور

    غزل کٹ چکی تھی یہ نظر سب سے بہت دن پہلے میں نے دیکھا تھا تجھے اب سے بہت دن پہلے آج تک گوش بر آواز ہوں سنّاٹے میں حَرف اُترا تھا ترے لب سے بہت دن پہلے میں نے مستی میں یہ پوچھا تھا کہ ہستی کیا ہے رفتگانِ مئے و مشرب سے بہت دن پہلے مسلکِ عشق فقیروں نے کیا تھا ایجاد اے مبلّغ ترے مذہب سے بہت دن...
  5. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ کیا چاہیے نہ تھا یہ کبھی پوچھنا تمھیں ۔ انور شعور

    غزل کیا چاہیے نہ تھا یہ کبھی پوچھنا تمھیں کیسے ہو تم شعورؔ یہ کیا ہوگیا تمھیں ماتھا جلا ہوا ہے کڑی دھوپ سے اور آنکھ کہتی ہے رات رات کا جاگا ہوا تمھیں کیا اضطراب تھا کہ سکوں چھین لے گیا کیا انقلاب تھا جو نہ راس آسکا تمھیں کس سمت سے چلی تھی، کس آنگن سے آئی تھی بادِ سموم، جس نے پریشاں کیا...
  6. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ وہ لب میری نظر کے سامنے ہے ۔ انور شعورؔ

    غزل وہ لب میری نظر کے سامنے ہے گُلِ تر چشمِ تر کے سامنے ہے دوامی زندگی کی کیا حقیقت حیاتِ مختصر کے سامنے ہے دریچہ باغ میں کھلتا تھا پہلے اب اک بازار گھر کے سامنے ہے بشر نے ہاتھ سے تعمیر کی ہے یہ دنیا جو بشر کے سامنے ہے شعور اپنی زباں سے کیا بتاؤں سبھی کچھ شہر بھر کے سامنے ہے انور شعورؔ
  7. محمداحمد

    مبارکباد برادرم فرخ منظور ایک ہزاری

    واہ واہ واہ شاندار فرخ بھائی! بہت بہت مبارک باد قبول کیجے۔ اتنی کثرت کے باوجود اتنا خوبصورت اور منتخب کلام آپ پیش کرتے ہیں کہ تحسین کے لئے الفاظ نہیں ملتے۔ ہمیشہ خوش رہیے۔ اللہ آپ کو شاد آباد رکھے۔
  8. محمداحمد

    ٹی وی اینکرز ۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    بہت شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔!
  9. محمداحمد

    ٹی وی اینکرز ۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    ذرہ نوازی ہے راجا بھیا آپ کی۔ خوش رہیے۔
  10. محمداحمد

    مسدسِ بدحالی::از:: محمد خلیل الر حمٰن

    بہت خوب خلیل بھائی۔۔۔! ہے تو یہ پیروڈی، لیکن ہے بہت تلخ۔ اور بالکل ہمارے حال کا عکس اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ورنہ ہم نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
  11. محمداحمد

    السلام علیکم

    السلام علیکم
  12. محمداحمد

    ٹی وی اینکرز ۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    بہت شکریہ راجا بھیا۔۔۔۔!
  13. محمداحمد

    غزل : جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے ۔ محمد احمدؔ

    فرخ بھائی! بہت نوازش۔ آپ کی توجہ اور تبصرے کے لئے ممنون ہوں۔
  14. محمداحمد

    صورِ سرافیل سے پہلے۔ احمد اقبال ترمذی

    بہت خوب! کیا ہی اچھی نظم ہے۔ واہ واہ۔
  15. محمداحمد

    تعارف تعارف محمد عدیل

    محفل میں خوش آمدید عدیل صاحب، محفل میں بھی باقاعدہ تعارف پیش کیجے تاکہ دوست آپ کے بارے میں جان سکیں۔ آتے جاتے رہیے۔
Top