اعجاز صاحب،
بہت محبت آپ کی کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔ میری بمشکل بارہ پندرہ غزلیں ہی ایسی ہوں گی جنہیں میں مکمل کر سکا ہوں اور وہ سب ہی تقریبا" محفل میں موجود ہیں۔ کچھ غزلیں اور ہو جائیں تو ضرور سوچا جا سکتا ہے۔ :)
جی یہ نظم اُن کی کتاب "پرانی بات ہے" سے لی گئی ہے ۔ مجھے ایک ادبی جریدے میں اس سلسلے کی چھ سات نظمیں ملی تھیں۔جن میں سے محفل میں درج ذیل موجود ہیں۔
علی بن متقی رویا
قصہ گورکنوں کا
صفا اور صدق کے بیتے
بنی عمران کے بیٹے
انجام قصہ گو کا
کتوں کا نوحہ
غزل
لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں
گو کہانی سی کہانی بھی نہیں
چاندنی ٹھہری تھی اِس آنگن میں کل
اب کوئی اس کی نشانی بھی نہیں
رابطہ ہے پر زماں سے ماورا
فاصلہ ہے اور مکانی بھی نہیں
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں...