غزل ۔ لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں
گو کہانی سی کہانی بھی نہیں

چاندنی ٹھہری تھی اِس آنگن میں کل
اب کوئی اس کی نشانی بھی نہیں

رابطہ ہے پر زماں سے ماورا
فاصلہ ہے اور مکانی بھی نہیں

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں

غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں

جس میں آخر ہنستے بستے ہیں سبھی
یہ کہانی، وہ کہانی بھی نہیں

کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں

یاد رہ جائے گی بس اک آدھ بات
داستاں یہ جاویدانی بھی نہیں

کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں

گو ہماری ترجماں ہے یہ غزل
یہ ہماری ترجمانی بھی نہیں

محمد احمدؔ
 

الف عین

لائبریرین
خوب غزل ہے احمد۔ اپنی شاعری کمپائل کر کے مجھے کیوں نہیں بھجوا دیتے۔ یا مجھے ہی رعنائیِ خیال اور محفل سے جمع کرنی پڑے گی؟
 

محمداحمد

لائبریرین
خوب غزل ہے احمد۔ اپنی شاعری کمپائل کر کے مجھے کیوں نہیں بھجوا دیتے۔ یا مجھے ہی رعنائیِ خیال اور محفل سے جمع کرنی پڑے گی؟

اعجاز صاحب،

بہت محبت آپ کی کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔ میری بمشکل بارہ پندرہ غزلیں ہی ایسی ہوں گی جنہیں میں مکمل کر سکا ہوں اور وہ سب ہی تقریبا" محفل میں موجود ہیں۔ کچھ غزلیں اور ہو جائیں تو ضرور سوچا جا سکتا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے جناب۔

اور یہ اشعار بہت پسند آئے

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں

غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں

کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں

کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں

واہ واہ واہ، لاجواب۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے جناب۔

اور یہ اشعار بہت پسند آئے

حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں

غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں

کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں

کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں

واہ واہ واہ، لاجواب۔


شکریہ وارث بھائی ۔۔۔!

آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے (آمین)۔
 

مقدس

لائبریرین
سب لوگ احمد بھائی کی شاعری کی تعریف کر رہے ہیں اورمیں خوش ایسے ہو رہی ہوں ہی ہی ہی جیسے کہ میری شاعری کی تعریف ہو رہی ہے:rollingonthefloor:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تو میرے بھائی کی تعریف ہو رہی ہے ناں اور میں خوش ہو رہی ہوں ۔۔ ایک ہی بات ہے بھائی کی تعریف ہو یا بہن کی۔۔۔ :p
یہ رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے۔
اور محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ کتنا گھریلو ماحول ہے محفل کا۔
ایک کی خوشی سب کی خوشی
ایک کا دکھ، سب کا دکھ
شاعر نے درست ہی کہا ہے کہ
اخوت اس کو کہتے، چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے
 

مقدس

لائبریرین
یہ رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے۔
اور محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ کتنا گھریلو ماحول ہے محفل کا۔
ایک کی خوشی سب کی خوشی
ایک کا دکھ، سب کا دکھ
شاعر نے درست ہی کہا ہے کہ
اخوت اس کو کہتے، چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے
ویسے مزہ تو تب ہے کہ میری بےوقوفی پر ڈانٹ بھائیوں کو پڑ جایا کرے۔۔ اچھا میں اب جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ نہیں تو شاعر بھائیوں نے ایویں ہی میری کلاس لے لینی ہے کہ دھاگہ خراب کر رہی ہو ۔۔ لولزز
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے مزہ تو تب ہے کہ میری بےوقوفی پر ڈانٹ بھائیوں کو پڑ جایا کرے۔۔ اچھا میں اب جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ نہیں تو شاعر بھائیوں نے ایویں ہی میری کلاس لے لینی ہے کہ دھاگہ خراب کر رہی ہو ۔۔ لولزز
ہاہاہا
سب سے زیادہ کلاس تو احمد بھائی لیں گے۔
 
Top