انور شعور غزل ۔ بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا ۔ انور شعور

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 28, 2012

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل
    بشارت ہو کہ اب مجھ سا کوئی پاگل نہ آئے گا
    یہ دورِ آخرِ دیوانگی ہے، بیت جائے گا

    کسی کی زندگی ضائع نہ ہوگی اب محبت میں
    کوئی دھوکا نہ دے گا اب کوئی دھوکا نہ کھائے گا

    نہ اب اُترے گا قدسی کوئی انسانوں کی بستی پر
    نہ اب جنگل میں چرواہا کوئی بھیڑیں چرائے گا

    گروہِ ابنِ آدم لاکھ بھٹکے، لاکھ سر پٹکے
    اب اس اندر سے کوئی راستہ باہر نہ آئے گا

    بشر کو دیکھ کر بے انتہا افسوس ہوتا ہے
    نہ معلوم اس خراباتی کو کس دن ہوش آئے گا

    مٹا بھی دے مجھے اے مصور! تا بہ کہ آخر
    بنائے گا بگاڑے گا، بگاڑے گا بنائے گا

    محبت بھی کبھی اے دوست! تردیدوں سے چھپتی ہے
    کسے قائل کرے گا تو، کسے باور کرائے گا

    غنیمت جان اگر دو بول بھی کانوں میں پڑ جائیں گے
    کہ پھر یہ بولنے والا نہ روئے گا ، نہ گائے گا

    شعور آخر اُسے ہم سے زیادہ جانتے ہو تم؟
    بہت سیدھا سہی لیکن تمھیں تو بیچ کھائے گا

    انور شعورؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. کاشف اکرم وارثی

    کاشف اکرم وارثی محفلین

    مراسلے:
    716
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Persnickety
    کمال ھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کمال نہیں انور شعور کا کلام ہے۔:noxxx:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,169
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اور کیا کیا ٹائپ کر رہے ہیں @محمداحمد؟ میں نے اس ماہ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے انور شعور کا انتخاب رکھا تھا، اس ماہ مزید پینڈنگ کر دوں اگر مزید کچھ اضافہ ممکن نہ ہو تو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    جی اعجاز صاحب،

    انور شعور کی اندوختہ زیرِ مطالعہ ہے، کچھ اور غزلوں کا انتخاب انشاءاللہ فرصت ملتے ہی شامل کروں گا پھر آپ بھلے سے ای بک مکمل کر لیجے گا۔
     
    • متفق متفق × 1
  6. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ واہ۔ بہت خوب۔ :)
    شکریہ احمد! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ واہ، لاجواب۔

    بہت شکریہ احمد صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    انتخاب کی پسندیدگی کے لئے تمام احباب کا شکریہ ۔۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,169
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    عارضی طور پر کتاب تو اپ لوڈ کر دی ہے، بزم تصور کے نام سے۔ مزید اپ ڈیٹ بعد میں کر دوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,631
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غنیمت جان اگر دو بول بھی کانوں میں پڑ جائیں
    کہ پھر یہ بولنے والا، نہ روئے گا ، نہ گائے گا
    :)

     

اس صفحے کی تشہیر