نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دیکھیئے آج یاد آئے کون ۔۔۔

    بہت خوب، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے
  2. محمد وارث

    تعارف گر اجازت ھو،!!!!!

    خوش آمدید عبدالرحمن سید صاحب۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو اپنے درمیان پا کر، امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ :)
  3. محمد وارث

    اردو رباعیات

    شکریہ آپ کا سعید صاحب۔ اور محترم میں منتظر ہوں کہ آپ بھی اپنی پسند کی رباعیات ہمارے ساتھ شیئر کریں، عین نوازش ہوگی۔ :)
  4. محمد وارث

    اردو رباعیات

    ٹُوٹا ہے پڑا ایک طرف پیمانہ لَوٹے ہے کوئی ایک طرف مستانہ نہ ذکر ہے یاں نماز نہ روزے کا مسجد نہ ہوئی، ہوا یہ قہوہ خانہ (غلام ہمدانی مصحفی)
  5. محمد وارث

    اردو رباعیات

    بالفرض حیاتِ جاودانی تم ہو بالفرض کہ آبِ زندگانی تم ہو ہم سے نہ ملو تو خاک سمجھیں تم کو لیں نام نہ پیاس کا جو پانی تم ہو (امیر مینائی)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نگویَمَت کہ ہمہ سال مے پرستی کُن سہ ماہ مے خور و نُہ ماہ پارسا می باش میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ سارا سال مے پرستی کرو، تین مہینے شراب پیو اور نو مہینے پارسا بن۔ چو غنچہ گرچہ فروبستگی ست کارِ جہاں تو ہمچو بادِ بہاری گرہ کشا می باش دنیا کا کام اگرچہ غنچے کی طرح (دلوں میں) گرہ لگانا ہے لیکن تُو...
  7. محمد وارث

    اردو رباعیات

    شکریہ فرحت، آپ کو یہ تھریڈ اچھا لگا مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اور آپ کی نیک خواہش کیلیئے صمیمِ قلب سے شکریہ آپ کا۔
  8. محمد وارث

    Success of Marriage

    That's it! :)
  9. محمد وارث

    بے ربط تحریر ھی سہی، مگر بے اثر تو نہیں،!!!!

    اردو محفل پر خوش آمدید عبدالرحمن سید صاحب۔
  10. محمد وارث

    اردو رباعیات

    پیدا کرے ہر چند تقدّس بندا مشکل ہے کہ حرص سے ہو دل بَرکندا جنّت میں بھی اکل و شرب سے نہیں نجات دوزخ کا، بہشت میں بھی ہوگا دھندا (میر درد)
  11. محمد وارث

    میری دوسری غزل -

    کس کافر کو حضور "آوازِ دوست" میں کجی اور عیب نظر آ سکتا ہے، کیوں جہنم میں کھینچتے ہیں برادرم۔ ;) رہی بات بہتری کی تو حضور اس بات کی سب سے عمدہ مثالیں غالب اور فیض ہیں۔ غالب نے اپنی غزلہا چھانٹ ڈالیں اور فیض کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہر وقت اپنے کہے ہوئے کلام کے بارے میں سوچتا اور اسے بدلتا...
  12. محمد وارث

    اردو رباعیات

    کیا فائدہ فکرِ بیش و کم سے ہوگا ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہوگا جو کچھ ہوا، ہوا کرم سے تیرے جو کچھ ہوگا، ترے کرم سے ہوگا (ابراہیم ذوق)
  13. محمد وارث

    میری دوسری غزل -

    قبلہ خرم شہزاد خرم صاحب، فرخ صاحب نے محفل پر "دعوٰیِ سخنوری" کر رکھا ہے اور انکی غزلیں اس دعوے پر دلیل ہیں ;) :)
  14. محمد وارث

    گر ساتھ میں ہو تم تو

    بہت اچھے اشعار ہیں عمار، بہت خوب۔ اب اگر مقطے کو سراہوں گا تو آپ سمجھیں گے کہ میں سچ سمجھ رہا ہوں ;) لیکن واقعی بہت برجستہ اور اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔ :)
  15. محمد وارث

    تبسم غزل - سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی - صوفی غلام مصطفٰی تبسم

    ارے واہ جناب آپ نے تو کمال کر دیا، نوازش حضور۔
  16. محمد وارث

    تبسم غزل - سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی - صوفی غلام مصطفٰی تبسم

    شکریہ فرخ صاحب اور فاتح صاحب۔ میں نے بھی یہ غزل سن رکھی ہے لیکن کس کی آواز میں تھی یاد نہیں :) فاتح صاحب اس کی اگر آڈیو فائل مہیا ہو جائے تو کیا کہنے۔
  17. محمد وارث

    اردو رباعیات

    جمالِ عشق و مستی نے نوازی جلالِ عشق و مستی بے نیازی کمالِ عشق و مستی ظرفِ حیدر زوالِ عشق و مستی حرفِ رازی (اقبال)
  18. محمد وارث

    تبسم غزل - سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی - صوفی غلام مصطفٰی تبسم

    سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی اک لحظہ بہے آنسو، اک لحظہ ہنسی آئی سیکھے ہیں نئے دل نے اندازِ شکیبائی اس موسمِ گل ہی سے بہکے نہیں دیوانے ساتھ ابرِ بہاراں کے وہ زلف بھی لہرائی ہر دردِ محبّت سے الجھا ہے غمِ ہستی کیا کیا ہمیں یاد آیا جب یاد تری آئی چرکے وہ...
  19. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے - امجد اسلام امجد

    کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے یہاں سے کیوں کوئی بیگانہ گزرے یہ میرے خواب ہیں رستہ نہیں ہے جہاں پر تھے تری پلکوں کے سائے وہاں اب کوئی بھی سایا نہیں ہے زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے ہزاروں شہر ہیں ہمراہ اس کے مسافر دشت میں تنہا نہیں ہے...
  20. محمد وارث

    غلام علی غلام علی - بہاروں کو چمن یاد آ گیا ہے

    یہ غزل میں نے بہت عرصہ (پندرہ، سولہ سال) پہلے سنی تھی اور بہت اچھی لگی تھی۔ اتفاق سے مل گئی ہے سو شیئر کر رہا ہوں۔ غلام علی نے بہت دل دلکش انداز سے گایا ہے۔ بہاروں کو چمن یاد آ گیا ہے مجھے وہ گلبدن یاد آ گیا ہے لچکتی شاخ نے جب سر اٹھایا کسی کا بانکپن یاد آ گیا ہے تری صورت کو جب دیکھا ہے...
Top