نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سراج اورنگ آبادی غزل - خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی - سراج اورنگ آبادی

    شکریہ نوید بھائی۔ میرے پاس سراج دکنی کا کلام نہیں ہے، یہ غزل نقوش غزل نمبر سے لی تھی، ایک اور غزل بھی ہے وہ بھی انشاءاللہ پوسٹ کر دونگا۔
  2. محمد وارث

    مجھ کو ایسا کیوں لگتا ہے؟ 1

    تفسیر صاحب، میرا اشارہ اس سوال کی جانب تھا :)
  3. محمد وارث

    مجھ کو ایسا کیوں لگتا ہے ؟ 3

    جی تفسیر صاحب بالکل لکھا تھا آپ کی محفل پر دوسری سالگرہ والے تھریڈ میں کے تیسری سالگرہ کا تھریڈ انشاءاللہ میں کھولوں گا، اور اس میں کیا لکھوں یہ تو تبھی علم ہوگا جب تھریڈ کھلے گا، لیکن بہرطور وہ نہیں ہوگا جو آپ نے لکھا۔ :)
  4. محمد وارث

    نور جہاں نور جہاں - تیری باتیں ہی سنانے آئے

    غزل - تیری باتیں ہی سنانے آئے (آڈیو) شاعر - احمد فراز گلوکارہ - نور جہاں فائل سائز - 4٫95 ایم بی مکمل غزل پڑھیئے۔ http://www.divshare.com/download/4407765-c3a
  5. محمد وارث

    اردو رباعیات

    تحقیق کو بے سود سمجھنے والو انسان کو بے سود سمجھنے والو تقدیر و توکل سے عمل بہتر ہے اے وہم کو معبود سمجھنے والو (احسان دانش)
  6. محمد وارث

    اردو رباعیات

    بے سود ہے گنج و مال و دولت کی تلاش ذلّت ہے دراصل جاہ و شوکت کی تلاش اکبر تو سرورِ طبع کو علم میں ڈھونڈ محنت میں کر سکون و راحت کی تلاش (اکبر الٰہ آبادی)
  7. محمد وارث

    اردو رباعیات

    عشرت کا ثمر تلخ سوا ہوتا ہے ہر قہقہہ پیغامِ بُکا ہوتا ہے جس قوم کو عیش دوست پاتا ہوں کہتا ہوں کہ اب دیکھیے کیا ہوتا ہے (الطاف حسین حالی)
  8. محمد وارث

    اردو رباعیات

    رباعی کے بارے میں ایک بات یہ بھی کہی جاتی ہے کہ اسکا خاص وزن "لا حَولَ و لا قُوّۃَ الّا باللہ" ہے، یہ بات درست ہے لیکن فقط اتنی کہ رباعی کے اوزان کا دار و مدار اس آیہ کریمہ کے ٹکڑے پر نہیں ہے بلکہ رباعی کے چوبیس اوزان میں سے ایک وزن پر یہ ٹکڑا بھی پورا اترتا ہے۔ مثلاً: عاشق میں ہوا ہوں اک بُت...
  9. محمد وارث

    اردو رباعیات

    کبھی تنہائیٔ کوہ و دمَن عشق کبھی سوز و سرور و انجمن عشق کبھی سرمایۂ محراب و منبر کبھی مولا علی خیبر شکَن عشق (اقبال)
  10. محمد وارث

    اردو رباعیات

    عزّت رہے یارو آشنا کے آگے محجوب نہ ہوں شاہ و گدا کے آگے یہ پاؤں چلیں تو راہِ مولا میں چلیں یہ ہاتھ جب اٹھیں تو خدا کے آگے (میر انیس)
  11. محمد وارث

    سراج اورنگ آبادی غزل - خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی - سراج اورنگ آبادی

    شکریہ سیدہ شگفتہ پسند کرنے کیلیئے۔ یہ غزل مجھے بھی بہت پسند ہے اور کسی مصنف کی ایک کتاب (شاید شاعری کی ہے) کا نام "شاخِ نہالِ غم" بھی ہے۔
  12. محمد وارث

    اردو رباعیات

    سب سے پہلے غالب کی ایک انتہائی مشہور اور متنازع اور اپنی پسند کی رباعی پیش کرتا ہوں۔ سید حیدر نظم طباطبائی نے سب سے پہلے اپنی کتاب 'شرح دیوانِ غالب' میں اس پر اعتراض کیا تھا کہ اسکا دوسرا مصرع رباعی کے وزن سے خارج ہے، پھر تو اس پر خوب خوب بحثیں ہوئیں اور اب بھی ہوتی ہیں۔ ناقدینِ غالب اور...
  13. محمد وارث

    اردو رباعیات

    مختصر تعارف اصنافِ سخن میں رباعی ایک خاصے کی چیز ہے، چار مصرعوں میں جامع سے جامع مضمون کو خوبصورتی سے مکمل کر دینا دریا کو کوزے میں بند کر دینے کے مترادف ہے۔ رباعی عربی لفظ رُبَع سے ہے جسکا مطلب چار ہے یعنی اس میں چار مصرعے ہوتے ہیں، رباعی کو دوبیتی اور ترانہ وغیرہ بھی کہا جاتا ہے۔ اردو...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولانا ابو الکلام آزاد نے "غبارِ خاطر" میں امیر الامرا شریف خان شیرازی کا یہ شعر لکھا ہے: بگذر مسیح، از سرِ ما کُشتگانِ عشق یک زندہ کردنِ تو بصد خوں برابرست (اے مسیح، ہم عشق کے ہلاک شدگان کر سر پر سے گذر جا کہ تیرا ایک مردہ کو زندہ کرنا (کسی کے ارمانوں کے) سو خون کرنے کے برابر ہے۔ مالک رام...
  15. محمد وارث

    مجھ کو ایسا کیوں لگتا ہے ؟ 3

    یہ بھی اچھی تحریر ہے آپ کی تفسیر صاحب، بہت خوب
  16. محمد وارث

    مجھے کو ایسا کیوں لگتا ہے؟ 2

    بہت اچھی تحریر ہے تفسیر صاحب، لاجواب
  17. محمد وارث

    مجھ کو ایسا کیوں لگتا ہے؟ 1

    بہت اچھی تحریر ہے تفسیر صاحب۔ آپ نے جو فکر انگیز سوال اٹھایا ہے اسکا کبھی جواب ملا تو ضرور بتائیے گا :)
  18. محمد وارث

    مجید امجد کلامِ مجید امجد

    نعمان صاحب، اس تھریڈ کے عنوان سے ایک واقعہ یاد آ گیا۔ پطرس بخاری اور مولانا عبدالمجید سالک کی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ پطرس نے ازراہِ مزاح کہا۔ مولانا جب آپ کا کلام چھپے تو اس کا نام 'کلامِ مجید' رکھیئے گا۔ مولانا نے جواب دیا، اور جب آپکی نظمیں چھپیں تو انکا نام 'صحیح بخاری' رکھیئے گا۔ :)
  19. محمد وارث

    پس پسِ نوشت - خود نوشت سوانح کا تنقیدی تجزیہ

    شکریہ نبیل اس پوسٹ کیلیئے۔ خود نوشت واقعی ایک دلچسپ موضوع ہے :) یہ کتاب ملی تو ضرور پڑھونگا۔
Top