نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    قتیل شفائی اہنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو - قتیل شفائی

    یونس صاحب، میرے پاس قتیل کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ مکمل غزل میں نے ایک انتخاب "البم" سے لی تھی جسے پی ٹی وی، لاہور کے مشہور پروڈیوسر آغا ذوالفقار خان نے مرتب کیا ہے۔ الحمد پبلیکیشنز، لاہور نے اکتوبر 1992ء شائع کی تھی۔ بہت لاجواب انتخاب ہے عمارے عہد کے نامور شعرائے کرام کی شاعری کا اور ہر شاعر کی...
  2. محمد وارث

    کسی رنجش کو ہوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

    واہ واہ ۔۔۔ واہ واہ واہ کیا خوبصورت اشعار ہیں اور کیا دلکشی سے گایا ہے چترا سنگھ نے، واہ واہ واہ شکریہ قبلہ یونس صاحب
  3. محمد وارث

    تعارف اہل محفل سے تعارف۔۔

    اردو محفل پر خوش آمدید خلیفہ صاحب۔
  4. محمد وارث

    امجد اسلام امجد غزل - کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے - امجد اسلام امجد

    کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے کنارا...
  5. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا (18)

    بہت تلخ ہیں بندۂ مزدور کے اوقات دراصل ہمارے کچھ یورپین کسٹمرز آئے ہوئے ہیں سو مجبوراً آنا پڑا آفس۔ :(
  6. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا (18)

    اب میں چلا آیا۔ آج چھٹی ہے لیکن مجھے آفس آنا پڑا :( مجھے نفرت ہے۔ مجھے نفرت ہے کام کرنے سے۔ مجھے نفرت ہے کام کرنے سے چھٹی والے دن۔ :grin:
  7. محمد وارث

    سنڌ ميوزيم حيدر آباد

    شکریہ ادی، میں نے خود کہاں لکھی سندھی کاپی پیسٹ کی :) لیکن کچھ کچھ الفاظ کی سمجھ آ رہی ہے۔
  8. محمد وارث

    ناصر کاظمی محرومِ خواب دیدۂ حیراں‌ نہ تھا کبھی (ناصر کاظمی)

    بہت اچھی غزل آپ نے شیئر کی خلیفہ صاحب، شکریہ
  9. محمد وارث

    قتیل شفائی اہنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کو - قتیل شفائی

    شکریہ پوسٹ کرنے کیلیئے یونس صاحب، بہت اچھی غزل ہے یہ قتیل شفائی۔ میرے خیال میں یہ شعر آپ نے جگجیت کی گائی ہوئی غزل سنکر لکھا ہے کیونکہ 'بادہ' شاید 'وعدہ' سمجھے آپ، صحیح شعر کچھ یوں ہے۔ بادہ پھر بادہ ہے میں زہر بھی پی جاؤں قتیل شرط یہ ہے کوئی بانہوں میں سنبھالے مجھ کو اور مکمل غزل اس...
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ھرگَزَم امّید و بیم از وصل و ہجرِ یار نیست عاشقم عاشق مرا با وصل و ہجراں کار نیست (مجھے ہر گز بھی وصال یار کی امید یا اسکے ہجر کا خوف نہیں ہے کہ میں عاشق ہوں اور عاشقوں کو وصال اور ہجر سے کیا کام)۔ سرّ ِ عشقِ یار با بیگانگاں ھاتف مَگو گوشِ ایں ناآشنایاں محرَمِ اسرار نیست (اے ھاتف، عشقِ یار...
  11. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    دل نہیں تجھ کو دکھاتا ورنہ داغوں کی بہار اس چراغاں کا کروں کیا، کارفرما جل گیا (غالب)
  12. محمد وارث

    فراز غزل - تیری باتیں ہی سنانے آئے - احمد فراز

    بہت شکریہ آپ کا خرم صاحب، ملائکہ صاحبہ، فرخ صاحب، امید اور محبت صاحبہ اور فاتح صاحب، نوازش۔ فاتح صاحب، میں ان غزلوں کو اَپ لوڈ کرنے کے بارے میں سوچتا ہوں۔ :)
  13. محمد وارث

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    بہت اچھی غزل شیئر کی آپ نے خلیفہ صاحب، لیکن اس میں بھی املا کی کئی غلطیاں ہیں، اگر ہو سکے تو درست فرما دیں، شکریہ
  14. محمد وارث

    سنڌ ميوزيم حيدر آباد

    ادی سارہ، زبردست، وڏي مهرباني :)
  15. محمد وارث

    حسرت موہانی پھر بھی ہے تم کو مسیحائی کا دعویٰ دیکھو (حسرت موہانی)

    بہت اچھی غزل ہے خلیفہ صاحب، اگر ہو سکے تو املا کی غلطیاں درست فرما دیں۔
  16. محمد وارث

    بحرِ رمل

    خرم صاحب آپ شاید سمجھے نہیں، 'ص' ملنا تو بہت اچھی بات ہے اساتذہ سے۔ دراصل اساتذہ کے پاس جب کوئی غزل اصلاح کیلیئے آتی ہے تو جو شعر صحیح ہوتے ہیں یا ان کو پسند آتے ہیں تو ان کے اوپر 'ص' بنا دیتے ہیں کہ یہ شعر 'صحیح' ہے اور جس شعر میں ترمیم وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے وہ کر دیتے ہیں۔ داغ دہلوی...
  17. محمد وارث

    اَول الله عَلِيمُ، اعليٰ، عالَمَ جو ڌَڻِي

    اور میں آپ کی اس کوشش پر دل و جان سے فدا ہوں، کیوں نہ ہوں فاتح صاحب کہ ہماری علمی اور تہذیبی زبانوں، عربی اور فارسی، کے علاوہ علاقائی زبانوں میں بھی علم و ادب و شعر و شاعری کے ایسے خزانے موجود ہیں کہ انکی ترویج اور تفہیم کیلیئے جس قدر کام بھی کیا جائے کم ہے۔ سندھی ایسی ہی ایک پیاری اور میٹھی...
  18. محمد وارث

    فراز غزل - تیری باتیں ہی سنانے آئے - احمد فراز

    فراز کی یہ غزل مجھے بہت زیادہ پسند ہے اور اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شاعری تو خوبصورت ہے ہی، اسے غلام علی اور نورجہاں دونوں نے بہت دلکش انداز سے گایا بھی ہے۔ تیری باتیں ہی سنانے آئے دوست بھی دل ہی دکھانے آئے پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں تیرے آنے کے زمانے آئے ایسی کچھ چپ سی لگی ہے جیسے...
  19. محمد وارث

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    شکریہ نظامی صاحب۔ امیر خسرو جیسی نابغۂ روزگار اور ہمہ جہتی شخصیت کم ہی چشمِ فلک نے دیکھی ہوگی۔ شاہ ولی اللہ علیہ الرحمہ کا مضمون بہت اچھا ہے اور بالکل صحیح لکھا ہے انہوں نے، قرآن مجید کی کئی آیات یا ان کے حصے ہیں جو عروض کی بحور پر پورے اترتے ہیں لیکن ہم انکو نہ تو شاعری کہہ سکتے ہیں اور نہ...
Top