آپ نے بالکل صحیح کہا اعجاز صاحب، پہلی بحر مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن یا فاعلات بحرِ مضارع کی ایک شکل ہے (بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف) اور انتہائی مشکل، لیکن بہت استعمال ہوتی ہے اور غالب کی کافی زیادہ غزلیں اس بحر میں ہیں۔
دوسری بحر، مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن، بحر ہزج کی ایک مزاحف شکل ہے...