نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اردو رباعیات

    کیا پاس تھا قولِ حق کا، اللہ اللہ تنہا تھے، پہ اعدا سے یہ فرماتے تھے شاہ میں اور اطاعتِ یزیدِ گمراہ لا حَولَ و لا قُوّۃَ الّا باللہ (حالی)
  2. محمد وارث

    دنیا سے جدا کیسی یہ اپنی طبیعت ہے

    واہ واہ سبحان اللہ، لا جواب سرور صاحب، کیا خوبصورت اور لا جواب غزل ہے۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ اشعار تو بہت ہی اچھے لگے مجھے۔ واہ واہ، سبحان اللہ، لاجواب۔ اور یقین مانیئے مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کو اس محفل پر دوبارہ دیکھ کر، میرا آپ سے تعارف نہ سہی، لیکن میں آپ کا معتقد ضرور ہوں اور...
  3. محمد وارث

    میری دوسری غزل -

    وائے بدنصیبی، قبلہ آپ سمجھتے ہی نہیں وہ بھی تو "دوست" ہی کی ہیں۔ ;)
  4. محمد وارث

    ’’خواب سفر‘‘ میری پہلی نظم آپ کی ادبی بصارتوں کی نذر

    مغل صاحب میرے خیال میں اعجاز صاحب کے جملے کا مطلب کچھ یوں تھا: بھئی ارشد اگر تمھیں یہ نہیں علم کہ غزل اور نظم میں کیا فرق ہوتا ہے تو برخوردار، م م مغل (صاحب) نے تو باقاعدہ طور پر "نظم" لکھا ہے اسے۔ نظم چھوڑ، اگر صرف عنوان ہی پڑھا ہوتا تو اس طرح کی فاش غلطی نہ کرتے اور ایک شاعر کے بارے میں اس...
  5. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    مصحفی خاکِ راہ کس کا تھا اُڑ گیا جو غبار کے مانند
  6. محمد وارث

    حالی غزل - ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں - مولانا حالی

    نوازش حضور آپکی عدم نہ جانے کیوں یاد آتا ہے بار بار ;)
  7. محمد وارث

    میری دوسری غزل -

    جی بہتر، لیکن قبلہ پھر آپ مجھے سنائیں گے کیسے ;)
  8. محمد وارث

    حالی غزل - ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں - مولانا حالی

    ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں اب ٹھیرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں ہیں دورِ جامِ اوّلِ شب میں خودی سے دُور ہوتی ہے آج دیکھئے ہم کو سحر کہاں یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں ہم...
  9. محمد وارث

    غزل - جس دن سے حرام ہو گئی ہے - ریاض خیرآبادی

    ریاض خیرآبادی اردو شاعری میں خمریات کے امام ہیں، انکی ایک غزل نمونۂ کلام کے طور پر: جس دن سے حرام ہو گئی ہے مے، خلد مقام ہو گئی ہے قابو میں ہے ان کے وصل کا دن جب آئے ہیں شام ہو گئی ہے آتے ہی قیامت اس گلی میں پامالِ خرام ہو گئی ہے توبہ سے ہماری بوتل اچھّی جب ٹوٹی ہے، جام ہو گئی ہے مے...
  10. محمد وارث

    کچھ گلزار کے بارے میں

    شکریہ حیدرآبادی صاحب اس معلوماتی پوسٹ کیلیئے
  11. محمد وارث

    اردو رباعیات

    غفلت کی ہنسی سے آہ بھرنا اچھّا افعالِ مضر سے کچھ نہ کرنا اچھّا اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی جینا ذلّت سے ہو تو مرنا اچھّا (اکبر الٰہ آبادی)
  12. محمد وارث

    واردات۔ تبصرے، تجاویز

    شکریہ یاد دہانی کیلیئے اعجاز صاحب، بس کچھ ایسی افتاد آن پڑی ہے کہ پچھلے تین چار ماہ سے جم کر ٹائپنگ نہیں کر پا رہا، ایک تو صحت اور دوسری ہمارے پیارے پاکستان کی 'لوڈ شیڈنگ' کہ جو میرا وقت ہوتا تھا ٹائپنگ کا اس میں بجلی نہیں ہوتی اور جس وقت بجلی ہوتی ہے اور اس وقت 'دماغ' نہیں ہوتا :) بس آج کل...
  13. محمد وارث

    اردو رباعیات

    ابنِ سعید صاحب میرے خیال میں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے یہیں تبصرے کرنے میں۔ اگر پانچ سات سو رباعیات اکھٹی ہو گئیں تو انشاءاللہ ایک ای بُک بھی بن جائے گی :)
  14. محمد وارث

    Quick Eye Exam

    I counted five, WOW :grin:
  15. محمد وارث

    Do you think you are unlucky

    Fantastic pictures :) Cruel realities of life :(
  16. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    ہم کوئے ملامت سے گزر آئے ہیں یارو اب چاک رہا ہے نہ گریبان رہا ہے (سیف الدین سیف)
  17. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    شکریہ زینب بہت اچھا شعر ہے فراز کا اور مجھے بھی بہت پسند ہے۔ فقط پہلے مصرعے کے آخر میں ایک 'ہے' کم ہے۔ یعنی یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے :)
  18. محمد وارث

    مس عرب ورلڈ

    واہ واہ واہ، سبحان اللہ، یوں لگا جیسے غالب کی کوئی غزل مجسم ہو کر سامنے آ گئی ہو :) اور کیا خوب "صحیح حقدار" کو حق ملا ہے۔
  19. محمد وارث

    یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے ۔ مینا کماری

    واہ واہ حضور کیا خوبصورت اشعار ہیں لاجواب۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کیلیئے اور آیڈیو کیلیئے بھی۔
  20. محمد وارث

    ضمیر جعفری سویڈن سے ڈنمارک کے راستے -سوروں کا موازنہ

    شکریہ یونس صاحب شیئر کرنے کیلیئے۔ آخری شعر قابلِ غور ہے۔ ;)
Top