حالی غزل - ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں - مولانا حالی

محمد وارث نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 6, 2008

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
    اب ٹھیرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں

    ہیں دورِ جامِ اوّلِ شب میں خودی سے دُور
    ہوتی ہے آج دیکھئے ہم کو سحر کہاں

    یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
    تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں

    کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر
    اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں

    ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
    عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تُو مگر کہاں

    ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
    دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں

    حالی نشاطِ نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب
    آئے ہو وقتِ صبح، رہے رات بھر کہاں


    (مولانا الطاف حسین حالی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ وارث صاحب بہت اچھی غزل ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نوازش حضور آپکی

    عدم نہ جانے کیوں یاد آتا ہے بار بار ;)
     
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    قبلہ عدم کو یاد آنے دیں لیکن شکر یہ ہے کہ ہم رقیب نہیں‌ہیں - ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,702
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    وارث صاحب! دیوانِ حالی سے دیکھ کر اس غزل میں تین مزید اشعار شامل کئے ہیں۔

    ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
    اب ٹھیرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں

    ہیں دورِ جامِ اوّلِ شب میں خودی سے دُور
    ہوتی ہے آج دیکھئے ہم کو سحر کہاں

    یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
    تھا اس کو ہم سے ربطامگر اس قدر کہاں

    کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر
    اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں

    اِک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق
    رکھی ہے آج لذّتِ زخمِ جگر کہاں

    بس ہو چکا بیاں کَسَل و رنج و راہ کا
    خط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں

    کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر
    اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں

    ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
    عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تُو مگر کہاں

    ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
    دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں

    حالی نشاطِ نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب
    آئے ہو وقتِ صبح، رہے رات بھر کہاں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت نیک کام کیا ہے قبلہ آپ نے، نوازش!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    شکریہ جناب محمد وارث صاحب اور فرخ صاحب خوبصورت شاعری شئیر کنے کیلیئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    بہت شکریہ وارث صاحب اور سخنور صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. عمران شناور

    عمران شناور محفلین

    مراسلے:
    668
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ جناب! کیا خوب کلام ہے! واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. Ukashah

    Ukashah محفلین

    مراسلے:
    189
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب ۔
     
  11. غ۔ن۔غ

    غ۔ن۔غ محفلین

    مراسلے:
    2,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    یارب، اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
    تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں

    ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
    عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تُو مگر کہاں

    بہت خوب انتخاب ہے جناب وارث صاحب
    ہم سے شئیر کرنے کے لیے بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ آپ کا بہن جی۔
     
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ واہ واہ

    بہت خوبصورت غزل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,788
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ احمد صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر