نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    میر آہِ سحر نے سوزشِ دل کو مٹا دیا ۔ میر تقی میرؔ

    واہ ۔۔۔۔ کمال ۔۔۔۔۔یاد پڑتا ہے کہ کچھ منتخب اشعار کسی کورس کی کتاب میں شامل تھے ۔ ہم نے بھی ایک دم میں تماشا دکھا دیا ۔ واہ خوش رہیں فرخ بھائی۔
  2. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے خیال میں جہاندن سے "اٹھانا " مراد ہے ۔اورشاید رخنہ گور کی مناسبت سے ہے۔واللہ اعلم
  3. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ترجمے کی ایک کوشش ۔ اریب آغا ۔ شہپر پرواز ما خواہد کف افسوس شد کز غلط بینی قفس را آشیاں پنداشتیم کیوں کہ ہم نے غلطی سے قفس کو آشیاں سمجھ لیا ہے تو اب ہمارے شہپر کف افسوس بن جائیں گے۔ بس کہ چوں منصور بر ما زندگانی تلخ شد دار خون آشام را دارالاماں پنداشتیم جب ہماری زندگی منصور کی طرح تلخ ہو گئی تو...
  4. سید عاطف علی

    میر جو اس شور سے میر روتا رہے گا ۔ میر تقی میر

    بہت خوب ،۔۔ ایک ٹائپو۔ جسے ابر ہر سال روتا رہے گا۔
  5. سید عاطف علی

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    بنگر والی بات مناسب ہے مگر فارسی کے لحاظ سے کوئی خاص قابل ذکر نہیں ۔ قافیہ ایم بھی قابل ذکر نہیں ۔ فارسی کے مزاج سے دونوں بالکل درست ہیں تسکین اور تحریک اوسط کے معاملے میں فارسی کا مزاج وسیع تر معروف اور مقبول ہے۔۔ لیکن ہم اپنے اردو والے ماحول کی نگاۃ سے دیکھتے ہیں تو ایسا ہی نظر آتا ہے۔البتہ...
  6. سید عاطف علی

    میر جدا جو پہلو سے وہ دلبر ِیگانہ ہوا ۔ میر تقی میر

    سمندِ ناز پہ ایک اور تازیانہ ہوا واہ کیا بات ہے ۔ خوش رہیے فرخ بھائی ۔۔۔۔صد آفریں
  7. سید عاطف علی

    لفظوں کی لفاظی

    اس سلسلے کی ایک کڑی ۔
  8. سید عاطف علی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    مطلع کے بارے میں ہما حمید صاحبہ کی رائے صائب لگتی ہے ۔ دونؤں مصرعے باہم مربوط نہ ہو نے کی وجہ سے مضمون بکھررہا ہے ۔ میرے ذہن میں اس طرح کی صورت آرہی تھی ۔ میں شعلہ بد اماں ترے جلوے کے شرر سے اور تو ہے پریشاں مری دزدیدہ نظر سے اس طرح مطلع کا مضمون سمٹ تو جاتا ہے مگر صحیح معنی میں تغزل کو بیان...
  9. سید عاطف علی

    قومی ترانے کی بحر

    بھئی یہ تو سراسر دھن پر ہی موقوف ہے جیسی دھن ہو گی بحر بھی ویسی اور مصرعے بھی مطابق ہوں گے ۔ ۔ ۔ البتہ اس کی کوئی دلیل یا حوالہ نہیں کہ ایسا ہی ہوا ۔ ۔۔۔ویسے آپ ذرا قومی ترانے کی دھن اور مصرعوں کے الفاط و تراکیب کے آہنگ کی مطابقت پرذرا غور کیجیئے گا۔
  10. سید عاطف علی

    قومی ترانے کی بحر

    میں نے بچپن میں کہیں سنا تھا کہ قومی ترانہ حفیظ صاحب نے پہلے سے بنائی ہوئی دُھن کے مطابق کہا تھا ۔ چناں چہ ایسے میں بحر کی پابندی باقی نہ رہنے کا امکان بھی ہے ۔ واللہ اعلم ۔
  11. سید عاطف علی

    زندگی کا سب سے اھم مقصد کیا ہے؟

    زیک ۔۔۔مغلوں سے متاثر ہو کیا ؟ بابر بعیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست:)
  12. سید عاطف علی

    تِرا حُسن جلوہ نما تو ہے

    فیالحال ایک دو باتیں ۔ آرزو کے ساتھ ملن کی ترکیب لطیف نہیں ۔ ملن گانوں اور گیتوں کا تاثر رکھتا ہے۔اور آرزو کی اضافت کے ساتھ تو اور نا ہموار لگ رہا ہے ۔ دوسرے "رہِ خار زار " میں خارزار ایک اسمی ترکیب لگ رہی ہے ، اسے رہِ کی اضات کے ساتھ صفاتی ترکیب یا لفظ ہو نا چاہیے۔ اسی لیے یہ (مجھے ) کچھ عجیب...
  13. سید عاطف علی

    میری دسویں غزل۔بجلیوں کا وہی نشانہ ہے

    ان اشعار سے تو لگتا ہے کہ مرزا نے یہاں "مانند" کے استعمال کی نسبت کو منسوب کی جنس کے مطابق ملتزم کیا ہے ۔ اور ہردو صورتوں کو مقبول رکھا ہے۔ آتش اور موج مؤنث ہیں، سو اس کے لیے ۔ کی مانند ۔ تیر اور بدر مذکر سو اس کے ساتھ ۔۔۔ کے مانند ۔۔۔ واللہ اعلم
  14. سید عاطف علی

    ایم ایس ورڈ میں " سنہ " سے متعلق ایک سوال۔

    یہ عربی کے لفظ سنۃ (سَ ن َ ۃ) کی اردو میں مروجہ شکل ہے جس کے معنی سال کے ہوتے ہیں ۔ اردو میں لکھنا عربی کی شکل کے مشابہ استعمال ہوتا ہے جبکہ بولنے میں سن مستعمل ہے۔
  15. سید عاطف علی

    غزل ۔ سڑکوں پر اِک سیلِ بلا تھا لوگوں کا ۔ محمد احمدؔ

    بہت سادہ اور اچھی ÷گزل ہے احمد بھائی ۔ بہت خوب۔ اج نظر پڑی ۔بہت بہت داد۔۔۔۔ کافی تب÷سرے بھی ھوئے ۔ جیون والی بات اعجاز بھائی کی اچھی لگی اگرچہ لفظ ہندی اردو کا ہی ہے جیسے جینا ویسے مرنا ۔ تاہم ۔ یہ لفظ جیون گانوں گیتوں اور فلمی نوعیت کے ماحول میں اس کثرت سے مستعمل ہوا کہ اس کی اپنی ادبی سجدیدگی...
  16. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کاسہء چشم حریصاں پر نشد تاصدف قانع نشد پر در نشد بند بگسل باش آزاد اے پسر چند باشی بند سیم بند زر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حریصوں کی آنکھ کبھی سیر نہیں ہوتی صدف جب تک (ایک قطرے پر) صبر نہ کرے کبھی موتی سے نہ بھرے۔ تو اے چھوکرے تو (بھی) ان قیود کو توڑ کر آزاد ہو جا کب تک سیم و زر( کی زنجیروں) میں جکڑا...
  17. سید عاطف علی

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    رنجش برتنا بھی کوئی معنوی طور پر ٹھیک نہیں ۔ شعر کا مطلوب مضمون اور انداز بھی واضح نہیں ۔ راہ منزل کی ترکیب بھی مجرد منزل کے ساتھ اچھی نہین لگ رہی ۔راہ تو ہوتی ہی کسی منزل کی ہے۔ یہاں منزل کی تخصیص کے بغیر یہ ترکیب لطیف نہیں لگے گی۔ اندازہ و یقین والے شعر میں مصرعے ربط میں ہی نہیں اس پہ طرہ یہ...
  18. سید عاطف علی

    خط لکھے تھے جو ترے نام ذرا لوٹا دو ----- غزل اصلاح کے لئے

    "تیرے" اور ردیف کے "لوٹادو" میں اسالیب موافق نہیں ۔اس طرح اکثر اشعار ناہموار سے لگ رہے ہیں۔
  19. سید عاطف علی

    اچھا ہوا کہ دم شب ہجراں نکل گیا (زین العابدین خان عارف)

    نام سے لگتا ہے یہ زین العابدین عارف وہی مرزا غالب کے پرودہ بھتیجے ہیں جو مرزا صاحب کی کئی اولادیں وفات پانے پر انہوں نے لے لیے تھے ۔ اور یہ بھی جوان مرگ رہے اور مرزا نے ان کی جواں سال مرگ پر لکھا : لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دن اور تنہا گئے کیوں اب رہو تنہا کوئی دن اور ۔ ہاں اے فلک پیر...
Top