نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    ’’ز ‘‘اور ’’ذ ‘‘کی پریشانی

    بھئی آپ اسے اتنا سنجیدہ نہ لیں وہ تو بر سبیل تذکرہ و تسلسلِ مراسلات ایک محدود پیرائے کا مذاق تھا اور ہمارے بہت اچھے دوست برادر فاتح سے دل لگی کا ذریعہ بھی ۔ آپ پورے تسلسل سے پڑھیں تو خوب اندازہ ہو جائے گا۔باقی رہی بات فراموش کرنے کی تو تمام محققین محترم ہیں اور اس طرح کی ہجو سے ان کی...
  2. سید عاطف علی

    "تماشائے محبت"

    اوزان و عروض کی رو سے پہلا شعر درست ہے اور دوسرے شعر کا مصرعِ ثانی درست ہے۔باقی اشعار وزن اور اعتدال کی حدود سے متجاوز ہیں ۔ نیز ٹائپو غلطی بھی ہے۔ "زہر"
  3. سید عاطف علی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    پھر تو علامہ اقبال کا مصرع۔۔۔ "ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا" ۔۔۔۔یوں ہونا چاہیے۔ ہندو ہیں ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا۔ :)
  4. سید عاطف علی

    ’’ز ‘‘اور ’’ذ ‘‘کی پریشانی

    آپ نے مراسلے کو مکمل نہیں پڑھا یا پھر سمجھا نہیں ۔۔۔ "ہم تو اصیل اور خالص عناصر کی قدر دانی کے قائل ہیں" اور بس۔۔۔یہ محض رائے ہے املاء کی حد تک۔۔۔
  5. سید عاطف علی

    تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

    میرے خیال میں عارف سنجیدگی میں کہہ رہے ہیں ۔کیونکہ کئی اجنبی اصطلاحات میں انفرادی حروف کے کئی طرح کے ملاپ اور جوڑ سامنے آتے ہیں جو عام ذخیرہ الفاظ سے مختلف اور نئے ہوتے ہیں ۔ اس سے فونٹ کے امکانات میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور فونٹ کی قدرت اور کھول جوڑ کے امکانات میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔ ۔۔ہے...
  6. سید عاطف علی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    بعض غلطیاں تو انتہائی مضحکہ خیز نکالی ہیں ۔ جیسے ڈاکٹر نے پیرا میشیم کو پیرا میشیا کہا ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے جمع کے صیغے میں کہ دیا ہوگا۔ سائنس میں توکسی بھی ٭٭٭ئیم کی جمع ٭٭٭ئیا اکثر استعمال ہو تی ہے ۔۔۔مثلاؐ پیرامیشئیم کے حرکت کرنے والے دھاگے سیلیا کہلاتے ہیں جس کی واحد سیلیم...
  7. سید عاطف علی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    علوم لغت میں ڈاکٹر نائیک بہت کمزور ہے یہ بات وہ اپنی اردو تقریروں میں خود بھی کہتاہے اور صحیح کہتا ہے ۔ ہندوستان میں رہنے والا ہندو نہیں بلکہ ہندوستانی اور کبھی (عرب ممالک میں ) ہندی کہلاتاہے خواہ مذہب کچھ بھی ہو۔البتہ "ہندو" تو ہندو مت" نامی مذہب کے پیرو کو کہا جاتا ہے۔
  8. سید عاطف علی

    مرے کمالِ شوق کو کیا کیا کہا گیا

    بھئی دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں میرا مطلب ہے کہ عروض کا علم سیکھنا تو ضروری نہیں ہم بھی اس سے نابلد ہی ہیں مگر شاعری میں اوزان کا ادراک بہر حال لازمی ہے۔ جو سیکھنا چاہیے ۔باقی رہا تحریر کا نام سو جو چاہیں رکھ لیں ۔۔ آپ کا ایک شعر مکمل طور پر وزن میں ہے اور اچھا بھی ہے ۔ اک کارِ خیر جس میں...
  9. سید عاطف علی

    مرے کمالِ شوق کو کیا کیا کہا گیا

    آپ کو ابھی اوزان اور بحر سے آشنائی حآصل کر نے کی ضرورت ہے،اگر چہ آپ کا انداز بیان اچھا ہو اور تخیل بلند بھی ہو مگر وزن کی قید میں اور حدود میں لائے بغیر ہم ایسے کلام کو شاعری نہیں کہہ سکتے۔ پہلے کوئی آسان بحر کو سمجھیں اور اس میں مشق کریں ۔ پھر دوسری بحر پر آئیں۔
  10. سید عاطف علی

    ایک شعر جو اپنے خالق کو بہت پیچھے چھوڑ گیا۔

    فیس بک کی معرفت موصوف کی ایک غزل سامنے آئی اچھی لگی ۔سو حاضر ہے۔ اختر انصاری آرزُو کو رُوح میں غم بَن کے رہنا آگیا سہتے سہتے، ہم کو آخر رنج سہنا آگیا دِل کا خُوں آنکھوں میں کِھنچ آیا، چَلو اچھّا ہُوا میری آنکھوں کو، مِرا احوال کہنا آگیا سہل ہوجائے گی مشکل ضبطِ سوز و ساز کی خُونِ دِل کو...
  11. سید عاطف علی

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید ہما حمید ناز صاحبہ
  12. سید عاطف علی

    تعلیانہ اشعار

    مدعی، درگذر از دعویِ طرزِ بیدل! سحر مشکل، کہ بہ کیفیتِ اعجاز رسد اے مدعی ، بیدل کی طرز کا دعوی چھوڑدے۔ سحر میں کتنی ہی تاثیر ہو وہ معجزے کے مقابل نہیں ٹھہرتا۔ ابو المعانی۔
  13. سید عاطف علی

    تو الٰہی! حساب مت لیجو

    لیجو والے لہجے کے حساب سے تم اور تو دونوں ہی موافق لگتے ہیں ۔ جیسا کہ ان کی کچھ متغیر حالتیں بھی ہیں ۔ مثلاً ۔ کیجو کیجیو۔دیجو دیجیو۔ جیسا کہ غالب کہتے ہین لکھ دیجیو یارب انہیں ۔۔۔الخ ۔ دوسرا مصرع اگرچہ سادگی اور روانی کے لحاظ سے اچھا ہے مگر مجھے بقیہ کلاسیکی فضا سے ہم آہنگ نہیں لگ رہا ۔ اسے...
  14. سید عاطف علی

    دل ، زخم گنتے گنتے وحشی سا ہو گیا ہے

    جی ہاں بالکل ۔۔۔۔ میں در اصل تخییل کے بارے میں کہہ رہا تھا ، باقی رہا تخیُّل۔سو وہ تو ہے ہی شعر کی معنوی بنیاد ۔
  15. سید عاطف علی

    دل ، زخم گنتے گنتے وحشی سا ہو گیا ہے

    درست کہا ۔لیکن دیکھا گیا ہے کہ عموما اردو میں ایسے الفاظ کا پہلی "ی" کو "ء" سے بدل دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ مثلاً تزئین۔تخئیل۔اس کی اصل شکل تزیین اور تخییل ہی ہے فارسی میں بھی غالبا اصلی شکل میں مستعمل ہیں۔ خیام کے تراجم میں محشر نقوی صاحب نے باندھا ہے کہ یہ ذہن رسائے انساں کی تخئیل کاہے سب افسانہ۔
  16. سید عاطف علی

    فرانس میں اسلامی لشکر کی یلغاریں

    "میپس" 125 کلو میٹر کہتا ہے ۔ لیکن کیا خبر اس وقت کا تذکرہ ہو جب حدود کچھ او رہوں ۔
  17. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آسی بھائی کچھ اشعار حاضر خدمت ہیں ۔اور کمال کے ہیں ۔ اپنے وارث بھائی صاحب کا انتخاب ہوتا بھی ایسا ہی خوبصورت ہے۔ ما حالِ دلِ خویش نہفتیم و نگفتیم شب تا سحر از درد نخفتیم و نگفتیم با رشتہءمژگاں ہمہ شب دانہ ء اشکے از غیر نہاں داشتہ سُفتیم و نگفتیم در راهِ محبت بہ خیالِ قدم ِ او ہرمرحلہ...
  18. سید عاطف علی

    زندگی کا سب سے اھم مقصد کیا ہے؟

    کائنات اور موجودات میں اپنا صحیح مقام و منصب پہچاننا اس اور کے تقاضوں کو پہچان کر انہیں حفظ مراتب کے ساتھ پورا کرنا ۔
Top